فوڈ

دم پخت پلاؤ کی آسان ریسیپی

Web Desk

دم پخت پلاؤ کی آسان ریسیپی

اسکرین گریب
اسکرین گریب

اجزاء:

چاول 750 گرام (بھیگے ہوئے)، گوشت آدھا کلو (اُبلا ہوا)، ٹماٹر 2 عدد، دہی ایک پاؤ، پیاز دو عدد، تیز پتے دو عدد، بڑی الائچی دو عدد، لونگ چار عدد، ہری مرچ دس عدد، تیل آدھا کپ، لال مرچ ایک چائے کا چمچ، ہلدی ایک چائے کا چمچ، زیرہ ایک چائے کا چمچ، کالی مرچ ایک چائے کا چمچ (ثابت)، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ، نمک دو چائے کے چمچ۔

ترکیب:

ایک پتیلی میں تیل گرم کرکے پیاز سنہرا کرلیں۔ اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ، ٹماٹر، ہری مرچ، زیرہ، ثابت کالی مرچ، تیز پتے، لونگ، بڑی الائچی، پسی لال مرچ، نمک اور ہلدی ڈال کر ہلکا سا بھون لیں۔ پھر اس میں اُبلا گوشت اور دہی شامل کرکے ہلکی آنچ پر پانچ منٹ دَم پر رکھیں۔

مزید آسان ریسیپیز کیلئے یہاں کِلک کریں۔

 اس کے بعد بھیگے ہوئے چاول اور ڈیڑھ گلاس پانی ڈال کر پکنے دیں۔ جب پانی خشک ہوجائے تو اسے بیس منٹ دَم پر رکھیں ۔