دلچسپ و خاص
میمز کی بھرمار نے کروڑوں کی لاگت سے تعمیر فلائی اوور کا ڈیزائن تبدیل کروادیا
انٹرنیٹ صارفین نے اسے ایک خطرناک اور ناقابل فہم انجینئرنگ کا نمونہ قرار دیا
میمز کی بھرمار نے کروڑوں کی لاگت سے تعمیر فلائی اوور کا ڈیزائن تبدیل کروادیا
انٹرنیٹ صارفین نے اسے ایک خطرناک اور ناقابل فہم انجینئرنگ کا نمونہ قرار دیا
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں تعمیر ہونے والا عجیب و غریب زاویے والا فلائی اوور برج سوشل میڈیا پر شدید تنقید اور میمز کا نشانہ بننے کے بعد از سر نو ڈیزائن کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
یہ فلائی اوور برج 648 میٹر طویل اور 8.5 میٹر چوڑا ہے، اور اسے 18 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے، تاہم برج کے ایک حصے میں اچانک 90-ڈگری کا زاویہ بننے کی وجہ سے بھارتی عوام نے اس کے ڈیزائن پر سوالات اٹھائے ہیں، جسے کئی صارفین نے ایک خطرناک اور ناقابل فہم انجینئرنگ کا نمونہ قرار دیا۔
مقامی رہائشیوں نے اس 90 ڈگری کے موڑ کے سبب ممکنہ حادثات کا خدشہ قرار دیتے ہوئے انتظامیہ کو متعدد شکایات درج کروائیں۔
ان کا کہنا ہے کہ اگر کوئی گاڑی تیز رفتاری سے برج پر چڑھے تو اچانک آنے والا یہ موڑ حادثے کا سبب بن سکتا ہے، حتیٰ کہ دھیمی رفتار سے چلنے والے ڈرائیوروں کو بھی یہ موڑ عبور کرنا مشکل محسوس ہوتا ہے۔
فلائی اوور برج کے عجیب زاویے کی تصاویر اور ویڈیوز جلد ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگیں، 'ایکس' پر صارفین نے طنزیہ انداز میں اس برج کو 'ڈرائیورز کے لیے IQ ٹیسٹ' قرار دیا۔
کچھ صارفین نے اسے ویڈیو گیمز کی ٹریک ڈیزائننگ سے تشبیہ دی، جبکہ دیگر نے کہا کہ شاید انجینئرز نے برج کا ڈیزائن 'گوگل میپس' کے ذریعے بنایا ہے۔
عوامی دباؤ اور سوشل میڈیا پر مذاق اڑنے کے بعد بالآخر مقامی حکام حرکت میں آ گئے، ایک سرکاری بیان میں تصدیق کی گئی کہ فلائی اوور کے تنگ موڑ کو تین فٹ تک چوڑا کیا جائے گا تاکہ گاڑیوں کے لیے ایک ہموار اور محفوظ موڑ فراہم کیا جا سکے۔
انجینئرنگ محکمے کے ایک عہدیدار نے میڈیا کو بتایا کہ ’ہم نے عوام کی شکایات کو سنجیدگی سے لیا ہے، نیا ڈیزائن منظور کر لیا گیا ہے اور بہت جلد کام کا آغاز کیا جائے گا۔
اس واقعے نے بھارت بھر میں انفرااسٹرکچر منصوبوں کی منصوبہ بندی اور نگرانی پر سنجیدہ سوالات اٹھا دیے ہیں۔
شہریوں اور ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے ناقص ڈیزائنز نہ صرف فنڈز کا ضیاع ہیں بلکہ عوام کی جانوں کو بھی خطرے میں ڈالتے ہیں۔
مزید خبریں
-
ہاتھ کی لکیروں کے چند دلچسپ حقائق
-
دنیا کا مہنگا ترین آنسو، اُونٹ کا آنسو، سانپ کے زہر کا تریاق
-
ایپل کیمرہ ٹیکنالوجی ایک اور انقلابی پیش رفت کی جانب گامزن
-
کیا ہالی وڈ واک آف فیم میں شامل ہونے کیلئے رقم ادا کی جاتی ہے؟
-
پریش راول کی 'ہیرا پھیری3' میں واپسی
-
اسٹارٹ اپ: نوجوانوں کا روشن مستقبل
-
اندر کی آواز یا دماغ کی چال؟ گٹ فیلنگ کی حیران کن حقیقتیں
-
بارش، پکوڑے اور ایک خوشگوار لمحے کی کہانی
-
تھرپارکر کے پہاڑوں سے قدیم انسانی مجسمہ دریافت
-
بکنگھم پیلس سے بھی خوبصورت بھارت کا شاہی محل کونسا؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Ramsha Khan finally breaks silence on wedding rumours
Bobby Flay to begin filming ‘Quintessential Food Network Show'
Athiya Shetty’s tribute post for Asha Bhosle draws criticism
Lucy Liu shares lesson learned after shocking health scare: ‘It was scary’
Chitrangda Singh warns fans after X account hack
Chris Brown, Usher set ‘Raymond & Brown’ tour dates
'Dhurandhar' lands in court over old song dispute
Meryl Streep criticizes First Lady, Melania Trump, for her fashion


