رنبیر کپور کی فلم رامائن کی اناؤنسمنٹ ویڈیو کتنی طویل ہوگی؟
اداکار رنبیر کپور کے مداحوں کیلئے خوشخبری جاری
بالی وڈ اداکار رنبیر کپور، یش اور سائی پلوی اسٹارر فلم ‘رامائن‘بلاشبہ ہندوستانی سینما کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلم ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم رامائن دو پارٹ میں ریلیز کی جائے گی جس کی پہلی مہا قسط جو ڈائریکٹر نتیش تیواری کی ہدایت کاری میں بنی ہے اب پروڈکشن کے مراحل میں ہے'۔
بھارتی میڈیا پر مہا قسط کی شوٹنگ کی خبریں وائرل ہونے کے بعد سے ہی مداح میکرز کی جانب سے اس کی آفیشل اناؤنسمنٹ ویڈیو کا انتظار کر رہے ہیں جس کے حوالے سے اب ایک دلچسپ اپڈیٹ سامنے آگئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کے پروڈیوسر نمیت ملہوترا نے‘رامائن تھری ڈی’ کی ایک نئی ویڈیو سنسر بورڈ کو جمع کروائی ہے یہ فلم کی نئی سنسر شدہ آفیشل ٹائٹل اناؤنسمنٹ ویڈیو ہے جس کا رن ٹائم 3 منٹ ہے۔
اس پرومو کو سینسر بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن (CBFC) سے 'U' سرٹیفکیٹ ملا ہے۔ یہ ‘یو سینسر سرٹیفکیٹ‘ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ویڈیو تمام عمر کےافراد کیلئے محفوظ ہے اور اسے سب دیکھ سکتے ہیں‘۔
بھارتی فلم گروز کی جانب سے توقع کی جارہی ہے کہ رامائن کی اس نئی اناؤنسمنٹ ویڈیو میں فلم کی اسٹار لاسٹ کی پہلی جھلک دکھائی جائے گی جس میں‘رنبیر کپور بطور بھگوان رام،سائی پلوی بطور سیتا، اور یش بطور راون‘ نظر آئیں گے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ پروموشنل ویڈیو میں اداکار سنی دیول کی جانب سے نبھائے گئے بھگوان ہنومان کے کردار کی جھلک شامل نہیں ہو گی کیونکہ اداکار نے ابھی تک اپنی شوٹنگ شروع نہیں کی ہے .
تاہم امکان ہے کہ ان کا لُک ٹیسٹ پرومو میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق فلم رامائن کے پرومو کی آفیشل ریلیز ڈیٹ کا ابھی فیصلہ ہونا باقی ہے جس کے ساتھ یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ آیا فلم میکرز اسے آنے والے چند ہفتوں میں ریلیز کرتے ہیں یا 2025 میں دسہرہ یا دیوالی کے تہواروں کا انتظار کرتے ہیں۔
فلم رامائن کے بارے میں
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 'رامائن' کا بجٹ 835 کروڑ بھارتی روپے ( 100 ملین ڈالرز) تک پہنچ گیا جس کے بعد اسے فلم کو بالی وڈ کی مہنگی ترین فلم قرار دیا جارہا ہے۔
ہدایت کار نتیش تیواری کی اِس مہنگی ترین فلم کی شوٹنگ خفیہ طور پر اسٹوڈیوز میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے لیے انتہائی مہنگے سیٹ لگائے گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق فلم میں انتہائی باصلاحیت اداکاروں کی ایک بڑی کاسٹ شامل ہے جن میں ادکار رنبیر کپور، سائی پلوی اور یش کے علاوہ روی دوبے، سنی دیول، ارون گوویل، لارا دتہ، اندرا کرشنن، کاجل اگروال، راکول پریت سنگھ اور دیگر ستارے بھی شامل ہیں۔
مزے کی بات یہ ہے کہ فلم 'رامائن' کو دو حصوں میں ریلیز کیا جائے گا اس کا پہلا حصہ دیوالی 2026 میں سینما گھروں کی زینت بنے گا جبکہ دوسراحصہ دیوالی 2027 میں بڑے پردے پر آئے گا۔




