انفوٹینمنٹ

یاسر نواز کے بھائی انتقال کر گئے

ہنستے مسکراتے اس گھر میں اب غم کا سماں ہے۔

Web Desk

یاسر نواز کے بھائی انتقال کر گئے

ہنستے مسکراتے اس گھر میں اب غم کا سماں ہے۔

یاسر نواز کے بھائی انتقال کر گئے

پاکستانی اداکار،ہدایت کار اور پروڈیوسر یاسر نواز نے اپنے بھائی (کزن) وقار نواز کے انتقال کر جانے کی اطلاع دے کر فینز کو افسردہ کردیا۔

یاسر نواز پاکستانی شوبز انڈسٹری کا ایک ایسا نام ہے جسے ہر فن مولا کہا جائے تو غلط نہ ہوگا، کامیڈی سے لے کر سنجیدہ کرداروں تک یاسر نواز ہر رنگ میں خود کو ڈھالنے کے ہنر سے بخوبی واقف ہیں۔

’دل موم کا دیا’، باغی، بکھرا میرا نصیب، میرا دل میرا دشمن جیسے ڈراموں میں انکی اداکاری کو بے حد پسند کیا جاتا ہے جبکہ ان کی ہدایت کاری میں بننے والے مشہور ڈرامے غیر، شک، خود غرض، تھوڑی سی وفا چاہیے بھی ناظرین میں بے حد مقبول ہوئے۔

ڈراموں میں اداکاری کے علاوہ یاسر نواز نے فیملی کیساتھ ولاگنگ بھی کی جہاں روز مرہ کی روٹین اپنے مداحوں کیساتھ شیئر کرتے دکھے۔

یاسر نواز کے چھوٹے بھائی دانش نواز ایک مزاحیہ اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ ہدایتکار و اسکرپٹ رائٹر بھی ہیں۔ دونوں بھائی کا نام ذہن میں آتے ہیں چہرے پر مسکراہٹ خود بخود بکھر جاتی ہیں کیونکہ دونوں ہی مزاحیہ باتیں کرنے کے شوقین ہیں۔

وقار نواز تصویر میں دائیں جانب
وقار نواز تصویر میں دائیں جانب

ہنستے مسکراتے اس گھر میں اب غم کا سماں ہے کیونکہ انکے بھائی وقار نواز دنیائے فانی سے رخصت ہوچکے ہیں۔

یاسر نواز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا کہ ’إِنَّا ِلِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ، گہرے صدمے کے ساتھ یہ اطلاع دے رہا ہوں کہ ہمارے پیارے اور  سب سے زیادہ محبت کرنے والے وقار نواز کا انتقال ہوگیا ہے، اللہ انکی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں انکے درجات بلند فرمائے اور انکی فیملی کو صبر عطا فرمائے۔‘

یاسر نواز کے بھائی انتقال کر گئے

مرحوم کی جنازہ 24 جون کو ظہر کی نماز کے بعد دوپہر میں رحمانیہ مسجد میں  ادا کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ انتقال کرجانے والے وقار نواز کو یاسر اور دانش نواز کا تیسرے بھائی سمجھا جارہا تھا جو ایک ڈینٹسٹ بھی ہیں لیکن انکا نام ڈاکٹر فراز ہے اور وہ حیات ہیں۔

دوسری جانب اداکارہ جویریہ عباسی نے بھی وقار نواز کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

انہوں نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کر کے لکھا کہ انا لللہ وانا الیہ راجعون، انتہائی دکھ کے ساتھ ہم یہ بتارہے ہیں کہ ہمارے پیارے کزن وقار نواز (یاسر نواز کے بھائی) انتقال کر گئے ہیں، اللہ ان کی لغزشوں کو معاف کر کے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

ساتھ ہی انہوں نے بھی نمازِ جنازہ کی تفصیل شیئر کی اور دعاؤں کی درخواست کی۔