فوڈ
آج کھانے میں بنائیں نلی نہاری
آج کھانے میں بنائیں نلی نہاری
اجزاء :
گوشت 1 کلو
نلی 2 عدد
لہسن‘ادرک پیسٹ 2 کھانے کے چمچے
نمک حسب ذائقہ
پیاز 3 عدد (سلائس کاٹ لیں)
لال مرچ پاؤڈر 2 چائے کے چمچے
ہلدی پاؤڈر 1/2 چائے کا چمچہ
دھنیا پاؤڈر 1 چائے کا چمچہ
جائفل‘جاوتری پاؤڈر 1/2 چائے کا چمچہ
گرم مصالحہ پاؤڈر 1 چائے کا چمچہ
کالا زیرہ (کٹا ہوا) 1/4 چائے کا چمچہ
سیاہ مرچ پاؤڈر 1/4 چائے کا چمچہ
دار چینی پاؤڈر 1 چٹکی
آٹا 1/2 کپ
سونٹھ پاؤڈر 1/2 چائے کا چمچہ
گھی 1 کپ
تیار کرنے کی ترکیب :
پتیلی میں گھی گرم کر کے اس میں پیاز ڈال کر اس کی رنگت گلابی ہونے تک فرائی کریں۔
اس کے بعد اس میں گوشت‘نلی‘لہسن‘ادرک پیسٹ‘لال مرچ پاؤڈر‘ہلدی پاؤڈر‘دھنیا پاؤڈر‘گرم مصالحہ پاؤڈر‘کالا زیرہ‘سیاہ مرچ پاؤڈر‘دار چینی پاؤڈر‘سونٹھ پاؤڈر اور نمک ڈال کر بھون لیں 6-8 گلاس پانی ڈال کر اُبالیں۔
گوشت گل جائے تو نلی نکال کر گودا الگ رکھ لیں اس کے بعد سالن سے گھی نتھار کر الگ کر لیں اور گوشت بھون لیں۔
جائفل‘جاوتری پاؤڈر اور آٹا پانی میں گھول کر ڈالیں۔
سالن میں نلی اور گودا شامل کریں۔
نہاری حسب پسند گاڑھی ہو جائے تو الگ کیا سالن کا گھی اس میں ڈالیں تھوڑی دیر پکانے کے بعد سرونگ ڈش میں نکال لیں۔
لیموں‘ادرک‘ہرا دھنیا اور ہری مرچوں سے گارنش کر کے سرو کریں۔
مزید خبریں
-
سعودی کبصہ (چکن اور چاول) کی ریسیپی
-
گولا کباب کی آسان ریسیپی
-
جے دیپ کا ایک دن میں 40 روٹیاں کھانے کا انکشاف
-
ظہیر اقبال کو کس بالی وڈ اسٹار کے گھر کی بریانی پسند ؟
-
بادشاہ نے ’بیڈ بوائے پیزا‘ کے ذریعے فوڈ بزنس میں قدم رکھ دیا
-
محرم کی سبیل کیلئے بہترین شربت
-
آج کھانے میں بنائیں بیف حلیم
-
آج جمعہ کے خاص دن بنائیں اسپیشل مٹن بریانی
-
چکن مکھنی ہانڈی کیسے بنائیں؟
-
دم پخت پلاؤ کی آسان ریسیپی
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Olivia Rodrigo reveals OR3 launch amid Louis Partridge breakup
Kapoor family secures rights over Rishi Kapoor’s name
Monalisa Bhosle sets record straight on interfaith wedding controversy
Nicole Kidman reveals Alexander Skarsgård’s ‘deal-breaker’ trait
Charlie Puth delivers brutal blow to Timothée Chalamet after opera remark
Nicole Kidman, Pedro Pascal lead star-packed presenter lineup for 2026 Oscars
Sombr fumes at O2 Brixton Academy after fan faints during London show
Timothée Chalamet called out by Jamie Lee Curtis after viral opera controversy


