لائف اسٹائل
کیا آپ کا اے سی آپ کی سانسیں چھین رہا ہے؟
مولڈ سے بچاؤ کے مؤثر طریقے کیا؟
کیا آپ کا اے سی آپ کی سانسیں چھین رہا ہے؟
مولڈ سے بچاؤ کے مؤثر طریقے کیا؟
آج کل بہت سے افراد ایسے سانس کے مسائل کا شکار نظر آتے ہیں جیسے کھانسی، سانس لینے میں دشواری یا دمہ کی علامات، حالانکہ اُنہیں پہلے کبھی ایسی شکایات نہیں تھیں۔ ان علامات کی ایک ممکنہ اور اکثر نظر انداز کی جانے والی وجہ ہمارا ایئر کنڈیشنر (اے سی) ہو سکتا ہے۔
اے سی میں مولڈ (پھپھوندی) کا بننا
مرطوب اور گرم موسم میں اگر اے سی کی صفائی باقاعدگی سے نہ کی جائے تو اس میں مولڈ یعنی پھپھوندی پیدا ہو سکتی ہے۔ یہ ایک قسم کی فنگس ہے جو نمی والے ماحول میں تیزی سے افزائش پاتی ہے۔ اے سی کے اندر موجود پانی، مٹی اور بند جگہیں مولڈ کے پھیلاؤ کے لیے سازگار ثابت ہوتی ہیں۔ جب اے سی چلتا ہے تو یہ ذرات ہوا میں شامل ہو جاتے ہیں اور ہم سانس کے ذریعے انہیں اپنے جسم میں داخل کر لیتے ہیں۔
مولڈ کے انسانی صحت پر مضر اثرات
اگر کسی شخص کو پہلے سے سانس کی الرجی، دمہ یا کسی قسم کی تنفسی بیماری ہو، تو مولڈ کی موجودگی اس کی حالت کو مزید بگاڑ سکتی ہے۔ تاہم صحت مند افراد بھی مولڈ سے متاثر ہو سکتے ہیں اور درج ذیل مسائل کا سامنا کر سکتے ہیں:
مسلسل کھانسی
گلے میں خراش یا سوزش
سینے میں جکڑن
سانس لینے میں دقت
تھکاوٹ یا الرجی کی علامات
طویل عرصے تک مولڈ سے متاثرہ ماحول میں رہنے سے انفیکشنز اور پھیپھڑوں کی بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
مولڈ سے بچاؤ کے مؤثر طریقے
اے سی کی باقاعدہ سروس:
ہر چند ماہ بعد اے سی کی مکمل صفائی کروائیں تاکہ مولڈ کی افزائش روکی جا سکے۔
فلٹر کی صفائی یا تبدیلی:
ہر دو سے تین ماہ میں اے سی کے فلٹر کو صاف کریں یا نیا لگوائیں۔
نمی پر قابو پائیں:
اے سی کے اردگرد پانی کے کسی بھی ممکنہ رساؤ کو فوراً درست کریں۔
ڈیہومیڈیفائر کا استعمال:
ایسے علاقوں میں جہاں ہوا میں نمی زیادہ ہو، وہاں ڈیہومیڈیفائر کا استعمال مفید ثابت ہوتا ہے۔
ایئر پیوریفائر کا اضافہ:
ہوا صاف رکھنے اور مولڈ کے ذرات کو روکنے کے لیے ایئر پیوریفائر کا استعمال کریں۔
اگر آپ کو محسوس ہو کہ اے سی چلانے کے دوران یا اس کے بعد مسلسل کھانسی، سانس کی تکلیف یا الرجی کی علامات ظاہر ہو رہی ہیں، تو یہ آپ کے اے سی میں موجود مولڈ کا اشارہ ہو سکتا ہے۔ ایسی صورت میں فوری طور پر اے سی کی صفائی کروانا اور ضروری احتیاطی تدابیر اپنانا نہایت ضروری ہے۔
مزید خبریں
-
رویندر جڈیجا کے شاہی محل میں خاص کیا؟
-
ناریل کا تیل: ایک قدرتی جادو جو گھریلو کاموں میں بھی معاون
-
قینچی کا خفیہ ہتھیار جو ہر کچن میں ضروری ہے
-
مون سون میں سفید جوتوں کی حفاظت کیسے کریں؟
-
مون سون بلیوز کو شکست دیں: روزانہ کی 5 ڈیسک ایکسرسائزز
-
کن ملکوں کے لوگ سب سے زیادہ اور سب سے کم جیتے ہیں؟
-
شاہد کپور اور میرا راجپوت کے کروڑوں مالیت کے بنگلے میں خاص کیا؟
-
سادگی اور جدیدیت کا امتزاج نواز الدین صدیقی کا آشیانہ
-
وجے مالیا کے گاڑیوں کے شاندار کلیکشن پر ایک نظر
-
بالی وڈ کے 5 سپر اسٹارز کے آشیانوں پر ایک نظر
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Lucy Liu shares lesson learned after shocking health scare: ‘It was scary’
Chitrangda Singh warns fans after X account hack
Chris Brown, Usher set ‘Raymond & Brown’ tour dates
'Dhurandhar' lands in court over old song dispute
Meryl Streep criticizes First Lady, Melania Trump, for her fashion
Karan Johar meets Meryl Streep and almost loses his calm
Mark Consuelos grieves death of his ‘brilliant’ dad, Saul Consuelos
Tollywood announces strike after Rahul Banerjee’s sudden death


