خواتین
آئس واٹر فیشل کیسے کریں؟
آئس واٹر فیشل کرنے کا طریقہ:
آئس واٹر فیشل کیسے کریں؟
آئس واٹر فیشل کرنے کا طریقہ:
چہرے کا مساج یعنی فیشل خواتین کی ضرورت بھی ہے اور شوق بھی۔ اس عمل سے چہرے کی خوبصورتی برقرار رکھنے میں کافی مدد ملتی ہے۔ چہرے کی خوبصورتی برقرار رکھنے اور اسے بحال کرنے میں فیشل اہم کردار ادا کرتا ہے، یہ آپ کے چہرے کے اطراف جمع شدہ غیر ضروری مواد کا بھی خاتمہ کرتا ہے۔
آج ہم آپ کو ایک ایسے فیشل کا طریقہ کار بتانے جا رہے ہیں جس کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں کسی بھی کریم کا استعمال نہیں کیا جاتا بلکہ یہ فیشل برف کے ٹھنڈے پانی سے کیا جاتا ہے۔ اس لئے اس کو آئس واٹر فیشل یا کولڈ تھراپی کہتے ہیں۔
بنیادی طور پر آئس واٹر فیشل ایک آسان ترین فیشل ہے جس میں صرف اور صرف پانی اور آئس کیوبز (برف) کا استعمال ہوتا ہے۔ اس فیشل کے ذریعے چہرے کے پٹھوں میں خون کی گردش کو بڑھانا اور انہیں پُرسکون بنانا مقصود ہوتا ہے۔
آئس واٹر فیشل کرنے کا طریقہ:
آئس فیشل کرنے کے لئے سب سے پہلے ایک بڑا سا پیالہ لے لیں۔ اب اس میں دو ٹرے آئس کیوبز کی ڈال کر ٹھنڈا یخ پانی ڈال لیں۔ کچھ آئس کیوبز کے پگھلنے پر اپنا چہرہ اس پیالے میں چند سیکنڈ کے لئے ڈبوئیں اور چہرہ پیالے سے باہر نکال لیں۔ اس عمل کو 4 سے 5 بار دہرائیں۔ آئس فیشل کرنے کے نتیجے میں چہرہ دنوں میں چمک اٹھتا ہے، جلد صاف اور شفاف ہوتی ہے، چہرے پر لالی آتی ہے، مساموں کی صفائی ہوتی ہے اور ضدی کیل مہاسوں سے بھی چھٹکارا ممکن ہو پاتا ہے۔
پانی اتنا ٹھنڈا نہ ہو کہ جلد میں درد ہونے لگے۔ چہرے کو آئس کیوبز والے پیالے میں 10 سے 20 سیکنڈ کے لئے ڈپ کریں، اس سے زیادہ دیر نہیں۔
یہ عمل 4 سے 5 بار دہرائیں۔ سادہ پانی کی جگہ چاولوں کا پانی استعمال کر کے حیران کُن فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
مزید خبریں
-
ایلوویرا فیشل چہرے کو نکھارے اور شادابی بڑھائے
-
امریکی سیلیبریٹی شیف’ اینی بریل’ کی اچانک موت، وجہ کیا؟
-
سینئر صحافی جسمین منظور پر سابق شوہر کا بیہمانہ تشدد
-
ملالہ یوسفزئی نے ’تنزانیہ’ میں اپنی سالگرہ کیسے منائی؟
-
ملالہ یوسفزئی کا ’ملالہ ڈے’ پر تنزانیہ کا یادگار دورہ
-
دیپیکا کی کام پر واپسی؟ علاج کا اگلا مرحلہ کیا ہوگا؟
-
قدرتی بوٹوکس کیسے ہوگا؟
-
نیل پالش کو دیرپا بنانے کے آزمودہ طریقے
-
گھنے، چمکدار اور مضبوط بالوں کے لیے آزمودہ نسخے
-
'کافی پیچھے رہ گئی ہوں'، انعم مرزا دلبرداشتہ کیوں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Zendaya, Tom Holland's Spider-Man costar heats marriage rumours
SZA opens up about her conflicted feelings on motherhood: ‘Spooky’
Badshah’s ‘Tateeree’ lands in legal trouble after obscenity complaints
Lily Collins shares emotional update after long-lost item returns
MGK clears up awkward Megan Fox mix-up with daughter Casie
‘Pulp Fiction’ star Stephen Hibbert breathes his last at 68 in Denver
Jamie Lee Curtis shares powerful life lesson after turning 60
Britney Spears’ ex reacts to her DUI arrest with surprising message


