فلم چمیلی سے جانِ جان، کرینہ کپور کے بالی وڈ میں شاندار 25 سال
اداکارہ نے دلکش پوسٹ شیئر کردی
بھارتی اداکارہ کرینہ کپور نے بالی وڈ فلم انڈسٹری میں اپنے 25 سال مکمل ہونے کا جشن مناتے ہوئے دلکش پوسٹ سوشل میڈیا کی زینت بنادی۔
سال 2003 کی سپرہٹ فلم 'چمیلی' تو سب کو یاد ہی ہوگی، اس فلم کے لیے سدھیر مشرا نے کرینہ کپور کو ایک راہ چلتی سیکس ورکر کے غیر روایتی کردار کے لیے کاسٹ کیا اور اداکارہ نے اس میں اپنی بہترین پرفارمنس کے ذریعے ناقدین کو بھی تعریف پر مجبور کردیا تھا۔
لیکن اس سے قبل کرینہ کپور نے سال 2000 میں فلم 'ریفیوجی' سے بالی وڈ کی دنیا میں قدم رکھ کر اپنے منفرد انداز کے ساتھ ہر فلمی کردار کو بخوبی نبھا کر بالی وڈ متوالوں کو اپنا دیوانہ بنا لیا تھا۔
اور اب جبکہ انہیں اس انڈسٹری میں 25 سال مکمل ہوچکے ہیں ، تو کرینہ کپور نے ’پو’ کے کردار سے لے کر ایک پاور پروڈیوسر تک اپنے فلمی سفر کو خوبصورت پوسٹ کی زینت بنادیا۔
انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں ماضی کی کرینہ کے فلمی پوز شامل تھے۔
اس اسپیشل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے کرینہ کپور نے کیپشن میں لکھا کہ،‘25 سال مکمل، اور ایک پوری عمر باقی ہے‘۔
اس پوسٹ کے منظر عام پر آتے ہی کرینہ کپور نے فینز انکی صلاحیتوں کے گن گاتے نہیں تھک رہے،کوئی انہیں آئیونک کرینہ کا لقب دے رہا ہے تو کوئی انہیں کوئین کہتا نظر آیا۔
واضح رہے کہ کرینہ کپور خان آج بھی بھارتی سینما کی سب سے بااثر، پُرکشش اور پائیدار شخصیات میں سے ایک ہیں۔ 2000 میں فلم ’ریفیوجی‘سے ڈیبیو کے بعد سے کرینہ صرف ایک اداکارہ نہیں رہیں، بلکہ ایک انہوں نے خود کو فیشن آئیکون کے طور پر بھی منوایا ہے۔
انکے کریڈٹ میں فلم چمیلی، جب وی میٹ، اومکارا، تنو ویڈز منو ریٹرنز، اُڑتا پنجاب اور حالیہ ہٹ فلم ’کریو‘ جیسے کامیاب پراجیکٹس شامل ہیں جن میں کرینہ نے خود کو بار بار نئے انداز میں پیش کیا اور صارفین کے دل جیتے۔
اور یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ کرینہ نے ہمیں پاپ کلچر کے خزانےسے بھی ہمیں مالا مال کیا ہے، کیونکہ ’پو‘ صرف ایک کردار نہیں تھا، بلکہ پوری نسل کے رویے کی نمائندگی تھی۔ ’گیت‘ صرف ایک رول نہیں تھا، بلکہ لاکھوں خواتین کے جذبات کی آواز تھی۔
اور پھر ایک ورکنگ ماں، پروڈیوسر اور ڈیجیٹل دنیا کی رہنما کے طور پر، کرینہ جدید عورت کی مکمل تصویر پیش کرتی ہیں۔ انہوں نے یہ ثابت کیا ہے کہ موجودہ دور میں اہم رہنے کے لیے محفوظ رہنا ضروری نہیں، بلکہ وقت کے ساتھ خود کو بدلنا ضروری ہے۔
اور اب جب وہ اپنی شہرت کے 25 سال مکمل ہونے کا جشن منا رہی ہیں، تو پوری انڈسٹری صرف ایک اداکارہ کو نہیں بلکہ ایک عظیم عہد کو خراجِ تحسین پیش کر رہی ہے۔
کیونکہ'ریفیوجی' سے شروع ہونے والا کرینہ کایہ سفر 'یادیں' ، 'اجنبی' ، 'اشوکا' ، 'کبھی خوشی کبھی غم' ، 'مجھ سے دوستی کروگی' ، 'خوشی' ، 'میں پریم کی دیوانی ہوں' ، 'ایل او سی کارگل' ، ' چمیلی' ، 'یووا' ، 'دیو' ، 'ہلچل' ، 'کیونکہ' ، 'چھپ چھپ کے' ، 'اوم کارا' ، 'ڈان' ، 'جب وی میٹ' ، 'ٹشن' ، 'گولمال' ، 'قربان' ، تھری ایڈیٹس' ، 'باڈی گارڈ' ، 'ہیروئن' ، 'بجرنگی بھائی جان' ، 'اڑتا پنجاب' ، 'لال سنگھ چڈھا' ، کریو' سے گزرتے ہوئے اب 'بکنگھم مرڈرز' پر آپہنچا ہے جو 25 سالوں کو احاطہ کیے ہوئے ہے۔




