انفوٹینمنٹ
کرینہ کپور کا پہلا انٹرویو دیکھ کر مداح فریفتہ
بالی وڈ میں کرینہ کپور اپنی سلور جوبلی منا رہی ہیں
کرینہ کپور کا پہلا انٹرویو دیکھ کر مداح فریفتہ
بالی وڈ میں کرینہ کپور اپنی سلور جوبلی منا رہی ہیں
کرینہ کپور بالی وڈ فلم انڈسٹری میں اپنی سلور جوبلی منا رہی ہیں اور مداح بھی چُن چُن کر ان کے یادگار لمحات شیئر کررہے ہیں جن میں ان کا بالی وڈ ڈیبیو پر سب سے پہلا انٹرویو بھی شامل ہے۔
25 سال قبل فلم ’ ریفیوجی‘ سے کرینہ کپور اور ابھیشیک بچن دونوں نے ڈیبیو کیا تھا، اگر کرینہ کی اس فلم کو دیکھا جائے تو یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ کرینہ کپور نے وقت کے ساتھ ساتھ خود کو بہت گروم کیا ہے۔
ان کی پہلی فلم میں اداکاری کے جو نقص تھے وہ انہوں نے آہستہ آہستہ دور کرلیے اور خود کو انڈسٹری کی نمبر ون ہیروئن ثابت کیا۔
اپنے کریئر کے اس شاندار سنگِ میل پر بےبو نے فلم ’ریفیوجی‘سے دلکش مناظر سوشل میڈیا پر شیئر کیے اور لکھا کہ 25 سال اور ہمیشہ کے لیے ۔
اس موقع پر کرینہ کپور کا بطور اداکارہ پہلا انٹرویو بھی سامنے آگیا جس میں ان کی جھلک دیکھ کر مداح دیوانے ہوگئے کیونکہ وہ اپنے پہلے انٹرویو میں بہت کیوٹ اور سادہ نظر آرہی تھیں۔
کرینہ کپور کے اس انٹرویو میں وہی اعتماد نظر آیا جو آج بھی ان کے اندر دیکھا جاسکتا ہے اگرچہ تھوڑی سی گھبرائی ہوئی لگ رہی تھیں لیکن اپنے آپ پر بھرپور یقین رکھتی ہوئی نظر آرہی تھیں۔
انٹرویو کے ایک وائرل کلپ میں جب ان سے پوچھا گیا کہ اتنی کم عمر میں کام کرنے پر کیسا محسوس ہو رہا ہے تو کرینہ نے کہا کہ مجھے کچھ خاص محسوس نہیں ہورہا، مجھے نہیں معلوم کہ کیا کہنا ہے۔
کرینہ نے امید ظاہر کی کہ ان کی یہ فلم بہت بڑی ہٹ ثابت ہوگی اور پھر ہم سب کی تعریف کی جائے گی، ہم نے اس فلم کے لیے بہت محنت کی ہے ۔
سوشل میڈیا صارفین کرینہ کپور کے اس پہلے انٹرویو کو دیکھ کر دیوانے ہوگئے ،تبصروں کے سیکشن میں ان پر پیار نچھاور کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ کرینہ بطور نوآموز،کتنی کم عمر، کتنی تروتازہ لگ رہی ہیں، کرینہ نے ایک شاندار اور تابناک کرئیر گزارا ہے۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ وہ کتنی پیاری لگ رہی ہے ، سب کچھ بالکل قدرتی ہے اور اس کا اعتماد لاجواب ہے۔
ایک اور تبصرہ تھا کہ اس وقت وہ کتنی سادہ اور معصوم تھیں جبکہ ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا اسے کچھ محسوس نہیں ہوا، اسی لیے وہ کامیابی پر پہنچی، تو بس محسوس کرنا بند کریں اور کام کرنا شروع کریں ۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Lucy Liu shares lesson learned after shocking health scare: ‘It was scary’
Chitrangda Singh warns fans after X account hack
Chris Brown, Usher set ‘Raymond & Brown’ tour dates
'Dhurandhar' lands in court over old song dispute
Meryl Streep criticizes First Lady, Melania Trump, for her fashion
Karan Johar meets Meryl Streep and almost loses his calm
Mark Consuelos grieves death of his ‘brilliant’ dad, Saul Consuelos
Tollywood announces strike after Rahul Banerjee’s sudden death


