کھیل
بھارتی کرکٹر میچ کھیلتے ہوئے دل کا دورہ پڑنےکے باعث ہلاک
واقعے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آئی ہے
بھارتی کرکٹر میچ کھیلتے ہوئے دل کا دورہ پڑنےکے باعث ہلاک
واقعے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آئی ہے
بھارتی پنجاب میں ایک مقامی کرکٹر میچ کھیلتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے کے باعث جان کی بازی ہار گیا۔
کارڈیک اریسٹ (دل کی دھڑکن کا اچانک بند ہو جانا) سے ہونے والی اموات نے نوجوانوں میں بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔
حال ہی میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جو مبینہ طور پر فیروزپور پنجاب کی ہے، ویڈیو میں ایک شخص ہرجیت سنگھ کو کرکٹ کھیلتے ہوئے ڈی اے وی اسکول گراؤنڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں چار کھلاڑی کھیل میں مصروف نظر آتے ہیں،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہرجیت نے ایک چھکا مارا اور جب وہ رن لینے کے لیے بھاگ رہا تھا تو اسے ہلکی سی تکلیف محسوس ہوئی۔
وہ بیٹ پکڑ کر بیٹھ گیا، اس کا ساتھی کھلاڑی اس کے پاس آیا لیکن ہرجیت پھر چند لمحوں میں ہی گر پڑا۔
ہرجیت سنگھ کے گرنے کے بعد اس کے ساتھیوں نے موقع پر ہی سی پی آر (CPR) دینے کی کوشش کی لیکن وہ بے ہوش ہی رہا اور کوئی ردِعمل نہ دیا،اطلاعات کے مطابق وہ کارڈیک اریسٹ کا شکار ہوا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
یہ افسوسناک واقعہ ایک بار پھر اس خطرناک بیماری پر سوالات اٹھا رہا ہے، جو آج کل لگاتار جانیں لے رہی ہے،یہ مرض صرف بزرگوں تک محدود نہیں رہا، بلکہ 20 سال کے نوجوان بھی اس کی لپیٹ میں آ رہے ہیں۔
ایسا ہی ایک واقعہ گزشتہ سال ایک اور نوجوان کرکٹر کے ساتھ پیش آیا تھا ،نومبر 2024 میں جب ایک نوجوان کرکٹر عمران پٹیل کو اسی طرح کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔
عمران چھترپتی سمبھاجی نگر کے گراورے کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کھیل رہا تھا،میچ کے دوران عمران نے ایک چوکا مارا اور اس کے فوراً بعد اس نے ہلکی سی تکلیف کی شکایت کی۔
اس نے امپائر کو بتایا کہ اسے دوا لینی ہے اور وہ گراؤنڈ سے باہر جانے لگا لیکن پویلین تک پہنچنے سے پہلے ہی زمین پر گر پڑا۔
اسے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا،بعد میں تصدیق ہوئی کہ وہ ہارٹ اٹیک کا شکار ہوا تھا۔
کرکٹ ایک ایسا کھیل ہے جس میں ورزش اور جسمانی سرگرمی شامل ہوتی ہے، جو عموماً دل کی صحت کے لیے فائدہ مند سمجھی جاتی ہے،اسی لیے کرکٹ کھیلتے ہوئے کارڈیک اریسٹ جیسے مہلک واقعات کا بار بار ہونا تشویشناک پہلو بن چکا ہے۔
مزید خبریں
-
ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان، پاک-بھارت ٹاکرا کب؟
-
دل تو بچہ ہے جی، بابر اور نسیم کی بارش میں سلائیڈ
-
ویرات کے نمبر 18 کی اصل کہانی جانیے
-
محمد آصف نے ورلڈ ماسٹر اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی
-
کوہلی، اونیت کا ایک اور حسین اتفاق وائرل
-
مارشل آرٹ ماسٹر راشد نسیم کے نام بڑا اعزاز
-
سریش رائنا اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے کو تیار
-
کندھے کی سرجری، شاداب خان کی حالت اب کیسی؟
-
98 سالہ دادی کی میسی کو شادی کی پیشکش
-
شاہ رخ خان نے پاکستانی کرکٹرز کو سائن کرکے تہلکہ مچادیا
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Priyanka Chopra cheers Janhvi Kapoor’s call for women’s empowerment
Aishwarya Rai stuns fans with jaw dropping new snapshots
Deepika Padukone’s flirty comment on Ranveer Singh’s post goes viral
Sidharth Malhotra hails Kiara Advani’s superhero strength in pregnancy
Siddhanth Chaturvedi reveals hilarious fan mix up with Samay Raina
Ethiopian volcano eruption disrupts India’s flight operations
‘Bigg Boss 19’ drama: Malti Chahar slaps tanya, Amaal Mallik reacts
Deepika Padukone acknowledges possibility of on-screen reunion with Ranbir Kapoor



