ٹیکنالوجی
ٹک ٹاک نے انسٹاگرام طرز کے نئے فیچر ‘بلٹن بورڈز‘ کی آزمائش شروع کر دی
ٹک ٹاک نے انسٹاگرام طرز کے نئے فیچر ‘بلٹن بورڈز‘ کی آزمائش شروع کر دی
شارٹ ویڈیو پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے صارفین کے ساتھ یک طرفہ رابطے کو بہتر بنانے کے لیے ایک نیا فیچر ‘بلٹن بورڈز‘ متعارف کروایا ہے، جو انسٹاگرام کے براڈکاسٹ چینلز سے مشابہ ہے۔
ٹیکنالوجی ذرائع کے مطابق، ‘بلٹن بورڈز‘ کے ذریعے کریئیٹرز اور برانڈز اپنے فالوورز کے ساتھ براہِ راست اپ ڈیٹس، اعلانات اور اہم معلومات شیئر کر سکیں گے، تاہم یہ رابطہ یک طرفہ ہوگا اور فالوورز کو صرف ایموجیز کے ذریعے ردِعمل دینے کی سہولت حاصل ہوگی۔
یہ فیچر فی الحال آزمائشی مراحل میں ہے اور ابتدائی طور پر چند منتخب صارفین کو دستیاب ہے جن میں معروف میگزین ‘پیپل‘، فٹبال کلب ‘پیرس سینٹ جرمین (PSG)‘ اور مشہور میوزک بینڈ ‘جوناس برادرز‘ شامل ہیں۔
‘بلٹن بورڈز‘ میں کریئیٹرز ویڈیوز، تصاویر یا صرف متن کی شکل میں اپنی بات فالوورز تک پہنچا سکتے ہیں۔ اس کی بدولت برانڈز، فنکار اور دیگر مشہور شخصیات نئی پروجیکٹس، اپ ڈیٹس یا ذاتی پیغامات براہِ راست اپنے مداحوں تک پہنچا سکیں گے۔
واضح رہے کہ انسٹاگرام نے 2023 میں ‘براڈکاسٹ چینلز‘ کے نام سے اسی طرز کا فیچر متعارف کروایا تھا، جسے دنیا بھر میں کامیابی حاصل ہوئی۔ اب ٹک ٹاک بھی اسی فارمیٹ کو اپنا کر صارفین کے ساتھ تعلق کو مزید مستحکم بنانے کے لیے کوشاں ہے۔
قبل ازیں ٹک ٹاک نے انسٹاگرام اسٹوریز جیسا فیچر بھی متعارف کرایا تھا جو بعد ازاں صارفین میں خاصا مقبول ہوا۔
فی الوقت ’بلٹن بورڈز‘ محدود صارفین تک محدود ہے، لیکن امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جلد ہی یہ فیچر عالمی سطح پر تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔
مزید خبریں
-
انٹرنیٹ کے بغیر چلنے والی میسیجنگ ایپ
-
خواتین کیلئے مخصوص نئی ایپلی کیشن 'ٹی' میں منفرد کیا؟
-
واٹس ایپ پر 'میٹا اے آئی' سے کال پر باتیں کرنا ممکن؟
-
واٹس ایپ کا نیا فیچر: اب گروپس بھی اسٹیٹس میں مینشن ہوں گے
-
ٹک ٹاک کی ممکنہ بندش، امریکی صارفین کے لیے نئی ایپ تیار
-
فیس بک رِیلز کے لیے میٹا کا نیا فیچر
-
میٹا کی جانب سے واٹس ایپ بزنس صارفین کے لیے جدید فیچرز کا اعلان
-
پاکستانی طلبہ کو مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال کا اعزاز حاصل
-
بگ باس 19؛ اے آئی ڈول ‘حبوبو‘ کی شو میں شمولیت
-
ٹک ٹاک کی فروخت: صدر ٹرمپ نے ممکنہ خریدار کی تصدیق کر دی
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Kanye West plans SoFi Stadium concert ahead of ‘Bully’ release
Tommy DeCarlo, lead singer for rock band Boston, dies at 60
Dakota Johnson reflects on body confidence after Calvin Klein moment
Brooklyn Beckham family drama deepens as ex ‘pressured’ to spill secrets
Jessica Alba sets record straight on Joe Burrow rumours with Danny Ramirez post
Selena Gomez drops romantic birthday tribute for husband Benny Blanco
Kris Jenner marks Women’s Day with loving tribute to her daughters
Jessie Buckley earns praise from Maggie Gyllenhaal ahead of Oscars


