صحت
ناشتہ اور دودھ، صحت مند زندگی کی کنجی
دودھ مجموعی صحت پر بھی مثبت اثر ڈالتا ہے
ناشتہ اور دودھ، صحت مند زندگی کی کنجی
دودھ مجموعی صحت پر بھی مثبت اثر ڈالتا ہے
اگر آپ اپنی صحت کو بہتر بنانا چاہتے ہیں تو ناشتے میں ایک گلاس دودھ پینا ایک مؤثر اور فائدہ مند عادت ہو سکتی ہے۔
حالیہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ناشتے کے ساتھ دودھ پینے سے خون میں گلوکوز کی سطح کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ خاص طور پر جب دودھ کو اناج پر مبنی ناشتے، جیسے کارن فلیکس وغیرہ، کے ساتھ استعمال کیا جائے، تو یہ خون میں شوگر کی مقدار کو مستحکم رکھنے میں مؤثر ثابت ہوتا ہے۔
اگر ناشتہ پروٹین سے بھرپور ہو، مثلاً انڈوں کے ساتھ دودھ پیا جائے، تو اس سے حاصل ہونے والا غذائی امتزاج کئی گھنٹوں تک خون میں گلوکوز کی سطح کو معتدل رکھتا ہے۔ دودھ میں موجود پروٹین ‘کیسین‘ نہایت اہم ہے، جو تمام ضروری امینو ایسڈز فراہم کرتا ہے اور پٹھوں کی مضبوطی میں کردار ادا کرتا ہے۔
اس کے علاوہ دودھ کیلشیم، پروٹین اور وٹامن ڈی کا بھرپور ذریعہ ہے، جو بچوں اور بزرگوں دونوں کے لیے انتہائی اہم غذائی اجزا ہیں۔ وٹامن ڈی اور کیلشیم کی کمی آج کل ایک عام مسئلہ بن چکا ہے، اور دودھ اس خلا کو پُر کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
یہ تحقیق اس بات کی واضح نشاندہی کرتی ہے کہ دودھ نہ صرف بلڈ شوگر لیول کو متوازن رکھنے میں مدد دیتا ہے بلکہ مجموعی صحت پر بھی مثبت اثر ڈالتا ہے۔
لہٰذا، روزمرہ کی خوراک میں دودھ کو شامل کرنا ایک آسان، مفید اور سائنسی طور پر مؤثر قدم ہو سکتا ہے جو آپ کی صحت کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو گا۔
مزید خبریں
-
ذیابیطس کنٹرول کرنے میں مفید غذائیں
-
ہر گھر میں موجود جسم کی چربی گھلانے والا مسالہ
-
جسم پر نیل کے نشانات ، کیا کوئی خطرے کی بات ہے؟
-
نظر کی کمزوری کی ابتدائی علامات اور حفاظتی اقدامات
-
نیند میں بار بار خلل؟ تھائیرائڈ کی ممکنہ خرابی کا اشارہ ہو سکتا ہے
-
ملیریا؛ ماہرین نے انسانوں کے برعکس مچھروں کا علاج تجویز کر دیا
-
کیا آنکھوں کی ورزشیں واقعی مؤثر ہیں؟
-
کورونا ویکسین، ہارٹ اٹیک سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ؟
-
بالوں، ہڈیوں اور بینائی کی بہتری کے لیے ٹونا مچھلی کا استعمال ضروری
-
ذیابیطس کے مریضوں کے لیے تربوز: فائدہ یا احتیاط؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
'The Odyssey' reviews: Fans call Christopher Nolan's film 'peak cinema'
Rohit Sharma's final ODI? Parthiv Patel hopes for a century at Lord's
Shraddha Kapoor switches to 'do not disturb' mode with her dog
Priyanka Chopra drops bombshell hint about actor with ‘multiple extracurricular activities’
OTT releases this weekend (9-12 July); 'Ikka', 'Peddi', 'Balti' and more
Swati Reddy marries director Srikanth Nagothi in private ceremony
Rajkummar Rao's first look as Sourav Ganguly sparks trolling online
Deepika's latest post after long break triggers hilarious jokes online


