اسکینڈلز

میکال ذوالفقار نے ماہرہ خان کو اپنے شو میں بلانے سے منع کردیا ؟

Web Desk

میکال ذوالفقار نے ماہرہ خان کو اپنے شو میں بلانے سے منع کردیا ؟

میکال ذوالفقار نے ماہرہ خان کو اپنے شو میں بلانے سے منع کردیا ؟

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار میکال ذوالفقار نے پاکستانی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کا ان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کرنے کے حوالے سے ایک ہوشربا انکشاف کردیا۔

میکال ذوالفقار نے ایک پاکستانی ٹاک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی اداکاری کی دنیا اور اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے بات کی۔

اداکار سے اس شو کے میزبان نے  ان کی چند ایسی خواہشات بھی پوچھیں جو آج تک پوری نہ ہوسکیں۔

انہوں نے اپنی نامکمل خواہشات پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’ان کی خواہش تھی کہ ان کا بیٹا بھی ہو لیکن ایسا نہیں ہو پایا‘۔

ان کا کہنا تھا کہ گلوکار بننا بھی ان کی خواہش تھی جب کہ وہ کسی ہولی وڈ فلم میں بھی کام کرنا چاہتے ہیں، اسی طرح انہوں نے خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اسکائے ڈائیونگ کرنا بھی ان کی خواہش ہے‘۔

میکال ذوالفقار نے بتایا کہ انہیں اداکارہ صبا قمر کے ساتھ کام کرنا اچھا لگتا ہے اور انہیں لگتا ہے کہ وہ ان کے ساتھ بہترین انداز میں لیڈ کردار ادا کرسکتے ہیں۔

دورانِ انٹرویو ان سے سوال کیا گیا کہ ’وہ کون سی شخصیت ہوگی جسے میکال ذوالفقار بطور میزبان اپنے شو میں نہیں بلانا چاہیں گے؟

اس پر انہوں نے ماہرہ خان کا نام لیا اور ساتھ ہی مسکراتے ہوئے کہا کہ ’کیوں کہ وہ آئیں گی ہی نہیں۔‘

انہوں نے اس پر مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ ’انہوں نے ماہرہ خان کو متعدد منصوبوں میں کام کرنے کی پیشکش کر رکھی ہے لیکن وہ نہیں مانتیں اور انہیں راضی کرنا مشکل کام ہے۔