ٹیکنالوجی
پاکستانی طلبہ کو مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال کا اعزاز حاصل
ان کی تخلیق کردہ AI سے چلنے والی ڈاکیومنٹ کلاسیفائر بھی Gemini ٹولز کی مدد سے تیار کی گئی
پاکستانی طلبہ کو مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال کا اعزاز حاصل
ان کی تخلیق کردہ AI سے چلنے والی ڈاکیومنٹ کلاسیفائر بھی Gemini ٹولز کی مدد سے تیار کی گئی
منیلا میں قائم پاکستانی سفارتخانے نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی طلبہ کی ایک ٹیم نے 2025 ایشیا پیسفک (APAC) سلوشن چیلنج میں نمایاں اعزاز حاصل کیا ہے۔ یہ عالمی سطح پر معروف ٹیکنالوجی مقابلہ گوگل اور ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) کے اشتراک سے منعقد کیا جاتا ہے۔
اس مقابلے میں ایشیا پیسفک کے 12 ممالک سے 750 سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا، جن میں سے پاکستان کی انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی (IST) اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی ٹیم GeoGemma نے "بہترین مصنوعی ذہانت کے استعمال کا ایوارڈ" اپنے نام کیا۔ ٹاپ 10 فائنلسٹ ٹیموں میں جنوبی کوریا، جاپان، سنگاپور، فلپائن اور انڈونیشیا کی ٹیمیں بھی شامل تھیں۔
GeoGemma کی انقلابی تجویز سیٹلائٹ امیجری اور مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے Gemini API کے ذریعے قدرتی آفات کے خطرے سے دوچار علاقوں کے لیے ابتدائی وارننگ اور خطرے کی تشخیص فراہم کرتی ہے۔ اس سسٹم کو انسانی جانیں بچانے کی حقیقی صلاحیت حاصل ہے۔
اس باصلاحیت ٹیم میں احمد اقبال، حنزلہ بن یونس، خلیل الرحمان اور عبداللہ آصف شامل تھے، جنہیں قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے جیو اسپیشل ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال پر سراہا گیا۔
اس کے علاوہ، پاکستان کی ایک اور ٹیم i+1، جو NUCES-FAST سے تعلق رکھتی ہے، بھی ٹاپ 10 فائنلسٹ میں شامل ہوئی۔ ان کی تخلیق کردہ AI سے چلنے والی ڈاکیومنٹ کلاسیفائر بھی Gemini ٹولز کی مدد سے تیار کی گئی، جو ذہنی طور پر مختلف افراد کے لیے پیچیدہ معلومات کو زیادہ قابلِ فہم بناتی ہے، اور شمولیت اور علم تک رسائی کو فروغ دیتی ہے۔
ان کامیابیوں کے اعتراف میں فلپائن میں پاکستان کی سفیر ڈاکٹر آسیما ربانی نے دونوں ٹیموں کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ پر تقریب منعقد کی۔ انہوں نے طلبہ، ان کے اساتذہ، متعلقہ اداروں اور مقابلے کے منتظمین کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابیاں پاکستان کی عالمی سطح پر ابھرتی ہوئی AI اور جدید ٹیکنالوجی کی صلاحیتوں کی عکاس ہیں۔
مزید خبریں
-
انٹرنیٹ کے بغیر چلنے والی میسیجنگ ایپ
-
خواتین کیلئے مخصوص نئی ایپلی کیشن 'ٹی' میں منفرد کیا؟
-
واٹس ایپ پر 'میٹا اے آئی' سے کال پر باتیں کرنا ممکن؟
-
واٹس ایپ کا نیا فیچر: اب گروپس بھی اسٹیٹس میں مینشن ہوں گے
-
ٹک ٹاک کی ممکنہ بندش، امریکی صارفین کے لیے نئی ایپ تیار
-
فیس بک رِیلز کے لیے میٹا کا نیا فیچر
-
میٹا کی جانب سے واٹس ایپ بزنس صارفین کے لیے جدید فیچرز کا اعلان
-
بگ باس 19؛ اے آئی ڈول ‘حبوبو‘ کی شو میں شمولیت
-
ٹک ٹاک نے انسٹاگرام طرز کے نئے فیچر ‘بلٹن بورڈز‘ کی آزمائش شروع کر دی
-
ٹک ٹاک کی فروخت: صدر ٹرمپ نے ممکنہ خریدار کی تصدیق کر دی
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Kanye West plans SoFi Stadium concert ahead of ‘Bully’ release
Tommy DeCarlo, lead singer for rock band Boston, dies at 60
Dakota Johnson reflects on body confidence after Calvin Klein moment
Brooklyn Beckham family drama deepens as ex ‘pressured’ to spill secrets
Jessica Alba sets record straight on Joe Burrow rumours with Danny Ramirez post
Selena Gomez drops romantic birthday tribute for husband Benny Blanco
Kris Jenner marks Women’s Day with loving tribute to her daughters
Jessie Buckley earns praise from Maggie Gyllenhaal ahead of Oscars


