ٹیکنالوجی

بگ باس 19؛ اے آئی ڈول ‘حبوبو‘ کی شو میں شمولیت

بگ باس کے اے آئی کنٹسٹنٹ کے بارے میں جانیے

Web Desk

بگ باس 19؛ اے آئی ڈول ‘حبوبو‘ کی شو میں شمولیت

بگ باس کے اے آئی کنٹسٹنٹ کے بارے میں جانیے

بگ باس کے اے آئی کنٹسٹنٹ کے بارے میں جانیے
بگ باس کے اے آئی کنٹسٹنٹ کے بارے میں جانیے

بھارت کا  مقبول رئیلٹی شو ‘بگ باس ‘ اگست میں اپنے انیسویں سیزن کے ساتھ واپسی آرہا ہے اور اگر بھارتی میڈیا رپورٹس پر یقین کیا جائے تو سلمان خان کی میزبانی میں اس سال ناظرین کو ایک انوکھا سرپرائز ملنے والا ہے۔

بھارتی نیوز آؤٹ لیٹ انڈیا فورمز کی رپورٹ کے مطابق لبوبو ڈول کے ٹرینڈ سے بعد  متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والی  وائرل اے آئی روبوٹک ڈول ‘حبوبو‘ اس بار بگ باس میں شرکت کرنے والی ہے۔

 اگر یہ خبر سچ ثابت ہوتی ہے تو ایسا پہلی مرتبہ ہوگا جب بگ باس کے میکرز کی جانب سے  پہلی بار انسانوں کے ہمراہ ایک اے آئی ٹیکنالوجی کو بطور کنٹسٹنٹ شو میں شامل کیا جائے گا۔

بات کی جائے حبوبو کی تو یہ کوئی عام گڑیا نہیں ہے بلکہ کیونکہ متحدہ عرب امارات میں تیار کی گئی اس اے آئی  ڈول میں  انسانی خصوصیات، جذبات کو سمجھنے کی صلاحیت، اور سات زبانوں (بشمول ہندی) میں گفتگو کرنے کی قابلیت موجود ہے۔

بین الاقوامی ادارے IFCM (International Federation for Cultural Management) کے مطابق حبوبو میں جدید  اے آئی ٹیکنالوجی نصب ہے جو نہ صرف انسانی جذبات کا ردعمل،گھریلو کاموں میں مدد  اور ماحول کے مطابق خود کو ڈھالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

رپورٹس میں حبوبو کو چین کی وائرل ڈول لبوبو کا اپ گریڈ ورژن کہا جا رہا ہے  جہاں ماہرین کی جانب سے حبوبو کو بگ باس میں انٹری سے قبل  دوبارہ پروگرام کیا جائے گا تاکہ وہ شو کے مطابق اپنی پارٹیسیپیشن کرسکے۔

واضح رہے کہ  حبوبو  سے پہلے بھی  بگ باس 16  میں یو اے ای سے تعلق رکھنے والے  انفلوئنسر عبدو روزق شرکت کرچکے ہیں تاہم اب پہلی بار بگ باس میں اے آئی ٹیکنالوجی سے بنی ایک انٹرنیشنل امیدوار شامل ہونے کیلئے تیار ہے۔

بگ باس 19 کے بارے میں

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ شو رواں سال جولائی کے آخر میں شروع ہو کر جنوری 2026 تک نشر ہو گا اور مزے کی بات یہ ہے کہ میکز کی جانب سے اس سال بگ باس OTT کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اب تک بگ باس کا سب سے طویل شو  سیزن 14 رہا ہے جو 142 دن تک نشر ہوا اور دوسرا سب سے طویل سیزن 13 تھا جو 141 دن تک آن ایئر رہا۔

اب اگر یہ رپورٹ سچ ثابت ہوتی ہے تو بگ باس 19 چھ ماہ تک نشر ہو کر سب سے طویل عرصے تک چلنے والا سیزن بن جائے گا۔

یہاں یہ دیکھنا یقیناً دلچسپ ہو گا کہ بگ باس 19 کے لیے کون سے سلیبریٹیز کو شامل کیا جائے گا اور کیا مشہور شخصیات اتنے طویل عرصے تک گھر میں رہنے پر رضامند ہوں گی۔

 کیونکہ عام طور پر بگ باس ستمبر یا اکتوبر میں شروع ہوتا ہے اور جنوری میں ختم ہوتا ہے لیکن اس بار رپورٹس کے مطابق یہ جولائی میں شروع ہو گا۔