انفوٹینمنٹ

’ہالی وڈ واک آف فیم’، دیپیکا پڈوکون نے تاریخ رقم کردی

اداکارہ ہالی وڈ واک آف فیم پر ستارہ حاصل کرنے واکی پہلی بھارتی اداکارہ بن گئیں

Web Desk

’ہالی وڈ واک آف فیم’، دیپیکا پڈوکون نے تاریخ رقم کردی

اداکارہ ہالی وڈ واک آف فیم پر ستارہ حاصل کرنے واکی پہلی بھارتی اداکارہ بن گئیں

اداکارہ ہالی وڈ واک آف فیم پر ستارہ حاصل کرنے واکی پہلی بھارتی اداکارہ بن گئیں
اداکارہ ہالی وڈ واک آف فیم پر ستارہ حاصل کرنے واکی پہلی بھارتی اداکارہ بن گئیں

بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کو ‘ہالی وڈ واک آف فیم‘ پر ستارہ ملنے والا ہے جس کے بعد وہ یہ تاریخ رقم کرنے والی پہلی بھارتی اداکارہ بن گئیں۔

دیپیکا پڈوکون کو بالی وُڈ پر راج کرنے والی ملکہ کہا جاتا ہے جو نہ صرف سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے فنکاروں کی فہرست میں شامل ہیں بلکہ اپنے ٹیلنٹ کی بدولت بھی لاکھوں لوگوں کے دلوں میں بستی ہیں اور اب انکی اس شہرت میں مزید چا چار چاند لگ گئے ہیں کیونکہ انکا نام واک آف فیم کا ستارہ حاصل کرنے والوں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔

ہالی ووڈ واک آف فیم امریکی شہر لاس اینجلس کا ایک تاریخی مقام ہے جہاں 2700 فلمی شخصیات کے نام سے سڑک پر ستارے بنائے گئے ہیں۔ہر ستارہ انٹرٹینمنٹ کے شعبے سے تعلق رکھنے والی کسی نہ کسی نامور شخصیت کو ظاہر کرتا ہے۔

اور اب یہ  پہلی بار دیکھنے کو ملے گا جب کسی بھارتی اداکارہ کا نام اس فہرست میں شامل کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دیپیکا کو ’موشن پکچرز’ کی کیٹیگری میں ہالی وڈ واک آف فیم کلاس آف 2026’ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ یہ اعزاز لاس اینجلس کی مشہور سڑک پر دیا جاتا ہے، جہاں دنیا بھر کے معروف ستاروں کے نام درج ہوتے ہیں۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ  'واک آف فیم' لاس اینجلس میں ایک راہ گزر ہے جس پر ایک گلابی ستارے والی ٹائلز نصب ہیں، ان ٹائلز پر 2 ہزار 783 سیلیبریٹریز کا نام درج ہے۔

اس واک آف فیم میں امریکی باکسر محمد علی کے نام کا واحد ستارہ ہے جو زمین پر نہیں بلکہ دیوار پر آویزاں ہے کیوں کہ انہوں نے پیغمبر اسلام کا نام ہونے کے سبب اسے زمین پر نصب کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔

اب  سال 2026 میں اس مشہور فٹ پاتھ پر 35 عالمی ستاروں کے نام شامل کیے جائیں گے، جن کا تعلق فلموں، ٹی وی شوز، موسیقی، براڈوے اور کامیڈی سے ہے۔ اور اس فہرست میں اب دیپیکا کا نام بھی شامل کرلیا گیا ہے جو دیپیکا کے لیے نہ صرف ایک ذاتی کامیابی ہے، بلکہ یہ بھارت کے لیے بھی بین الاقوامی سطح پر فخر کی بات ہے۔

دیپیکا کے علاوہ عالمی شہرت یافتہ اداکاروں  کی فہرست میں ڈیمی مور، ریچل میک ایڈمز، ایمیلی بلنٹ، ٹموتھی شالامے، رامی ملک، اور اسٹینلی توچی جیسے نام بھی شامل ہیں۔

لیکن دیپیکا کا نام اس لیے زیادہ موضوع بحث بن رہا ہے کیونکہ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی بھارتی اداکارہ بنی ہیں۔ انہوں نے ہالی وڈ میں اپنی شروعات 2017 میں فلم XXX Return of Xander Cage’ کے ذریعے کی، جس میں ان کے ساتھ ون ڈیزل بھی تھے۔

دیپیکا کے بارے میں مزید:

ازدواجی ازندگی کی بات کریں تو دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ سال 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور پھر شادی کے چھ سال بعد اس جوڑے نے  8 ستمبر 2024 کو اپنی بیٹی کا خیرمقدم کیا جسکا نام دعا پڈوکون سنگھ رکھا۔

کام کے محاذ پر اداکارہ کو حال ہی میں ناگ اشون کی ہدایتکاری میں بننے والی پین انڈیا بلاک بسٹر فلم ’کالکی 2898 اے ڈی’ میں دیکھا گیا، جس میں ان کے ساتھ پربھاس اور امیتابھ بچن بھی شامل تھے۔ وہ اس فلم کے مجوزہ سیکوئل کا بھی حصہ ہوں گی۔

علاوہ ازیں دیپیکا ایک اور بڑی پین انڈیا فلم میں بھی کام کر رہی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ اللو ارجن کے ساتھ بھی کام کریں گی، جسے ہدایتکار ایٹلی بنا رہے ہیں۔ اس فلم کا عارضی عنوان ‘AA22xA6’ رکھا گیا ہے۔