خواتین
قدرتی بوٹوکس کیسے ہوگا؟
حیران کن طور پر ان کی یہ ویڈیو 2.2 ملین سے زیادہ ویوز حاصل کر چکی ہے
قدرتی بوٹوکس کیسے ہوگا؟
حیران کن طور پر ان کی یہ ویڈیو 2.2 ملین سے زیادہ ویوز حاصل کر چکی ہے
خوبصورتی اور جوانی کو برقرار رکھنے کی خواہش ہمیشہ سے انسانی فطرت کا حصہ رہی ہے، لیکن آج کے دور میں مہنگے کاسمیٹک ٹریٹمنٹس اور سرجریز کے بجائے قدرتی طریقے زیادہ مقبول ہو رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ’قدرت کا بوٹوکس‘ کے نام سے ایک نئی ٹرینڈ نے دنیا بھر میں دھوم مچا دی ہے، جس میں لوگ مہنگی کریموں اور انجیکشنز کو چھوڑ کر قدرتی اجزاء پر انحصار کر رہے ہیں۔
ٹک ٹاک پر لاکھوں فالورز رکھنے والی ایک ٹک ٹاکر، جو ایک تھراپسٹ اور میک اپ آرٹسٹ ہیں، نے ایک حیرت انگیز طریقہ بتایا، وہ کیلے کے چھلکے کو چہرے پر رگڑتی ہیں۔ ان کے مطابق، کیلے کے چھلکوں میں موجود ’لٹیئن‘ نامی اینٹی آکسیڈنٹ جلد کو چمکدار، ہائیڈریٹڈ اور نرم بناتا ہے۔
حیران کن طور پر ان کی یہ ویڈیو 2.2 ملین سے زیادہ ویوز حاصل کر چکی ہے اور لوگ اس آسان، سستے اور قدرتی طریقے کو پسند کررہے ہیں۔ صرف کیلے کا چھلکا ہی نہیں بلکہ دیگر کئی قدرتی اجزاء بھی ’نیچر کا بوٹوکس‘ کہلانے کے لائق ہیں، مثلاً فلیکس سیڈ یا السی کے بیج پانی میں اُبال کر ماسک کے طور پر استعمال کیا جائے تو یہ جلد کو ٹائٹ اور جھریوں کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
چاول کا پانی جلد کو چمکدار بنانے اور باریک لکیروں کو ختم کرنے میں مددگار ہے۔تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ قدرتی اجزاء عموماً جلد کے لئے فائدہ مند ہوتے ہیں، لیکن ان کا اثر بوٹوکس جیسا نہیں ہوسکتا۔
امریکی ڈرماٹولوجسٹ ڈاکٹر منیب شاہ کے مطابق، بوٹوکس ایک سائنسی لحاظ سے ثابت شدہ طریقہ ہے جبکہ ان قدرتی اجزاء پر اتنی تحقیق نہیں ہوئی کہ انہیں مکمل متبادل کہا جا سکے۔ تاہم ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر جلد کو ہائیڈریٹ، نرم اور تر و تازہ رکھنے کے لئے قدرتی اجزاء کا استعمال کیا جائے تو یہ ایک مثبت عادت بن سکتی ہے۔ اگر آپ مہنگے کاسمیٹک ٹریٹمنٹس اور سرجریز سے بچنا چاہتے ہیں، تو قدرتی بوٹوکس آپ کیلئے ایک بہترین آپشن ہوسکتا ہے۔
لیکن ہر نئے طریقے کو آزمانے سے پہلے اپنی جلد کی نوعیت اور حساسیت کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔ قدرتی حسن کو بڑھانے کیلئے صدیوں پرانے آزمودہ طریقے اپنائیں اور خود کو مہنگے اور نقصان دہ کیمیکل سے بچائیں۔
مزید خبریں
-
ایلوویرا فیشل چہرے کو نکھارے اور شادابی بڑھائے
-
امریکی سیلیبریٹی شیف’ اینی بریل’ کی اچانک موت، وجہ کیا؟
-
سینئر صحافی جسمین منظور پر سابق شوہر کا بیہمانہ تشدد
-
ملالہ یوسفزئی نے ’تنزانیہ’ میں اپنی سالگرہ کیسے منائی؟
-
ملالہ یوسفزئی کا ’ملالہ ڈے’ پر تنزانیہ کا یادگار دورہ
-
دیپیکا کی کام پر واپسی؟ علاج کا اگلا مرحلہ کیا ہوگا؟
-
نیل پالش کو دیرپا بنانے کے آزمودہ طریقے
-
آئس واٹر فیشل کیسے کریں؟
-
گھنے، چمکدار اور مضبوط بالوں کے لیے آزمودہ نسخے
-
'کافی پیچھے رہ گئی ہوں'، انعم مرزا دلبرداشتہ کیوں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Lucy Liu shares lesson learned after shocking health scare: ‘It was scary’
Chitrangda Singh warns fans after X account hack
Chris Brown, Usher set ‘Raymond & Brown’ tour dates
'Dhurandhar' lands in court over old song dispute
Meryl Streep criticizes First Lady, Melania Trump, for her fashion
Karan Johar meets Meryl Streep and almost loses his calm
Mark Consuelos grieves death of his ‘brilliant’ dad, Saul Consuelos
Tollywood announces strike after Rahul Banerjee’s sudden death



