فوڈ
آج جمعہ کے خاص دن بنائیں اسپیشل مٹن بریانی
آج جمعہ کے خاص دن بنائیں اسپیشل مٹن بریانی
اجزا:
بکرے کا گوشت 3 پائو
چاول آدھا کلو
ادرک، لہسن کا پیسٹ 3 کھانے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
کٹا ہرا دھنیا تھوڑا سا
ہری مرچ 10-8 عدد
لونگ 6-5 عدد
دار چینی 2 ٹکڑے
پودینہ مٹھی بھر
دہی آدھا کلو
دودھ ایک کپ
زعفران ایک چوتھائی چائے کا چمچ
تیل آدھا کپ
تلی پیاز ایک کپ
آلو 3-4 عدد
ہلدی ایک چٹکی
جاوتری ایک چوتھائی چائے کا چمچ
زیرہ ایک کھانے کا چمچ
پپیتا ایک کھانے کا چمچ
لیموں کا رس حسب ضرورت
ترکیب:
گرم مصالحہ بنانے کے لیے پانچ سے چھ عدد لونگ اور دوٹکڑے دار چینی کو ملا کر پیس لیں۔ اب تین پائو بکرے کے گوشت کو تین کھانے کے چمچ ادرک لہسن کا پیسٹ، آدھا کلو دہی، حسب ذائقہ نمک اور ایک کھانے کا چمچ پپیتے سے مرینیٹ کر کے رات بھر کے لیے فریج میں رکھ دیں۔
پھر ایک پین میں آدھا کپ تیل گرم کر کے اس میں ایک کپ پیاز برائون کریں اور نکال لیں۔ اب اسی تیل میں تین سے چار عدد آلو فرائی کر لیں۔ اب اس میں سے آدھا تیل نکلا کر مرینیٹ کیا ہوا گوشت، تھوڑا سا کٹا ہرا دھنیا، آٹھ سے دس عدد ہری مرچ، گرم مصالحہ، باقی بچا ادرک لہسن، آدھا کلو دہی، ایک چٹکی ہلدی اور ایک کھانے کا چمچ زیرہ ڈال دیں۔
پھر اس پر فرائی کی ہوئی آدھی پیاز اور آلو ڈال کر پانچ منٹ کے لیے تیز آنچ پر پکائیں۔ اب اس میں آدھا کلو چاول، ایک کپ دودھ میں بھیگی ہوئی ایک چوتھائی چائے کا چمچ زعفران، حسب ضرورت لیموں کا رس، تلی ہوئی پیاز ڈال کر آٹے سے بند کریں اور دس منٹ کے لیے تیز آنچ پر پکا کر بیس منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں۔
مزید خبریں
-
سعودی کبصہ (چکن اور چاول) کی ریسیپی
-
گولا کباب کی آسان ریسیپی
-
جے دیپ کا ایک دن میں 40 روٹیاں کھانے کا انکشاف
-
ظہیر اقبال کو کس بالی وڈ اسٹار کے گھر کی بریانی پسند ؟
-
بادشاہ نے ’بیڈ بوائے پیزا‘ کے ذریعے فوڈ بزنس میں قدم رکھ دیا
-
محرم کی سبیل کیلئے بہترین شربت
-
آج کھانے میں بنائیں بیف حلیم
-
چکن مکھنی ہانڈی کیسے بنائیں؟
-
دم پخت پلاؤ کی آسان ریسیپی
-
مزیدار آلو کے پراٹھے کی ریسیپی
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Manchester Orchestra ‘devastated’ by sudden death of drummer Timothy Very
Wiz Khalifa reveals dad ‘decided not to wake up’ in emotional post
Leighton Meester shares how marriage to Adam Brody changed Valentine’s Day
Harper Beckham’s Valentine’s tribute to Brooklyn fuels reconciliation buzz
Kim Kardashian defends Lewis Hamilton romance amid Kendall Jenner’s concerns
Cardi B slams viral concert falling video as AI-generated
Love Is Blind's Zack & Bliss announce Baby No. 2 on Valentine's Day
Tom Hanks returns for ‘Greyhound’ sequel; Stephen Graham also returns


