دلچسپ و خاص
ہاتھ کی لکیروں کے چند دلچسپ حقائق
ہاتھ کی لکیروں کے چند دلچسپ حقائق
عام لوگوں کے مشاہدہ میں یہ بات کبھی آئی ہے یا نہیں، مگر پامسٹوں کے لیے جنہیں صبح و شام لکیروں ہی سے واسطہ پڑتا ہے، یہ ایک جانی پہچانی حقیقت ہے کہ ہاتھ کی لکیروں بعض اہم واقعات اور گہرے جسمانی و دماغی حادثات کے زیر اثر بدل جاتی ہیں، یا پہلے ہی سے متاثر ہوتی ہیں۔ عارضی اور وقتی حادثات البتہ ان پر کوئی گہرا اور پائیدار اثر مرتب نہیں کرتے اور ان کے تحت لکیروں میں کوئی تغیر و تبدل ظاہر نہیں ہوتا۔
ذہنی اور جسمانی حادثات کا لکیروں پر کیوں اثر پڑتا ہے اور لکیریں ان کی نقیب کیوں ہیں۔ ہمیں سردستِ ان تفصیلات میں جانے کی ضرورت نہیں، ویسے بھی یہ مسئلہ اعضائے جسمانی کا تجزیہ کرنے والوں، اور ماہرین نفسیات کے باہمی غورو فکر سے حل کرنے کا ہے، ہمیں یہاں صرف اتنا عرض کرنا ہے کہ یہ اس بات کا قطعی ثبوت ہے کہ ہاتھ کی لکیروں کا تعلق ہمارے دماغ اور نظامِ جسمانی کی گہرائیوں سے ہے۔ اگر یہ لکیریں ہمارے سفر حیات کی نازک نازک پگڈنڈیاں، ہمارے ہاتھ کی سطح پر محض سطحی سلوٹیں ہوتیں، جو مٹھی بند کرتے رہنے کی وجہ سے معرض وجود میں آگئی ہیں، تو پھر پہلی قابل غور بات یہ ہوتی کہ ہاتھ کے ان مقامات پر جہاں مٹھی بند کرنے کا اثر نہیں پڑتا ،وہاں ان کا وجود مفقود ہوتا۔
دوسری بات یہ ہوتی کہ یہ لکیریں تغیر احوال سے بالکل متاثر نہ ہوتیں اور پیدائش سے لے کر موت تک ان کا ایک ہی نقشہ ہتھیلی پر جما رہتا۔
تیسری بات یہ کہ ہاتھ کی جلد اکھاڑ پھینکنے یا لکیروں ہی کو کسی نہ کسی طرح سے کھرچ دینے سے ان لکیروں کا مکمل طور پر صفایا کردینا ممکن ہوتا مگر امر واقع یہ ہے کہ یہ لکیریں، نہ تو آپ کے مٹائے مٹتی ہیں اور نہ بنائے بنتی ہیں تا وقتیکہ آپ کے نہاں خانہ جسم و دماغ ہی میں کوئی گہری تبدیلی رونما نہ ہو، یہ لکیریں جہاں ہیں، وہیں رہیں گی، ان میں سے کسی چھوٹی سی چھوٹی لکیر کو کریدتے کریدتے چاہے آپ ہاتھ کی الٹی جانب ہی کیوں نہ نکل جائیں جب بھی زخم بھر آئیں گے ،وہ لکیر اپنے مقام سے ذرا سی بھی جنبش کئے بغیر بعینہ اسی پوزیشن ،اسی ہیئت و شکل کے ساتھ آن موجود ہوگی۔
مزید خبریں
-
دنیا کا مہنگا ترین آنسو، اُونٹ کا آنسو، سانپ کے زہر کا تریاق
-
ایپل کیمرہ ٹیکنالوجی ایک اور انقلابی پیش رفت کی جانب گامزن
-
کیا ہالی وڈ واک آف فیم میں شامل ہونے کیلئے رقم ادا کی جاتی ہے؟
-
پریش راول کی 'ہیرا پھیری3' میں واپسی
-
اسٹارٹ اپ: نوجوانوں کا روشن مستقبل
-
اندر کی آواز یا دماغ کی چال؟ گٹ فیلنگ کی حیران کن حقیقتیں
-
میمز کی بھرمار نے کروڑوں کی لاگت سے تعمیر فلائی اوور کا ڈیزائن تبدیل کروادیا
-
بارش، پکوڑے اور ایک خوشگوار لمحے کی کہانی
-
تھرپارکر کے پہاڑوں سے قدیم انسانی مجسمہ دریافت
-
بکنگھم پیلس سے بھی خوبصورت بھارت کا شاہی محل کونسا؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Priyanka Chopra cheers Janhvi Kapoor’s call for women’s empowerment
Aishwarya Rai stuns fans with jaw dropping new snapshots
Deepika Padukone’s flirty comment on Ranveer Singh’s post goes viral
Sidharth Malhotra hails Kiara Advani’s superhero strength in pregnancy
Siddhanth Chaturvedi reveals hilarious fan mix up with Samay Raina
Ethiopian volcano eruption disrupts India’s flight operations
‘Bigg Boss 19’ drama: Malti Chahar slaps tanya, Amaal Mallik reacts
Deepika Padukone acknowledges possibility of on-screen reunion with Ranbir Kapoor



