کھیل
کندھے کی سرجری، شاداب خان کی حالت اب کیسی؟
کرکٹر نے ہیلتھ اپڈیٹ شیئر کردی
کندھے کی سرجری، شاداب خان کی حالت اب کیسی؟
کرکٹر نے ہیلتھ اپڈیٹ شیئر کردی
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق نائب کپتان اور آل راؤنڈر شاداب خان نے کندھے کی سرجری کے بعد اپنی ہیلتھ اپڈیٹ سے فینز کو آگاہ کردیا۔
حال ہی میں شاداب خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں اسپتال میں موجود مسکراتے ہوئے تھمب پوز دیتے دیکھا گیا جبکہ انکے ایک ہاتھ پر پٹی بندھی ہوئی ہے۔
اپنی تصویر کیساتھ کرکٹر نے کیپشن میں اپنے فینز کو بتایا کہ،‘الحمدللہ! سرجری کامیابی سے مکمل ہو گئی ہے۔ اب صحت یابی اور ریہیب (بحالی) کا مرحلہ باقی ہے۔‘
شاداب خان نے فینز سے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے مزید لکھا کہ،‘ آپ سب سے دعا کی درخواست ہے، مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
یاد رہے کہ شاداب خان کو ٹھیک ہونے میں تقریباً 12 ہفتے لگ سکتے ہیں، جسکے باعث بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں وہ حصہ نہیں لے سکیں گے جبکہ ایشیا کپ میں بھی شرکت مشکوک ہے۔
اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شاداب خان کو سرجری کے بعد آرام کی ضرورت ہے امید ہے کہ وہ ایشیاء کپ سے قبل مکمل فٹ ہوجائیں گے۔
بتایا گیا ہے کہ شاداب کو گزشتہ کچھ عرصے سے کندھے میں تکلیف کا سامنا تھا جس سے انھیں گیند تھرو کرنے میں دشواری ہوتی تھی، معاملہ اس وقت سنگین رخ اختیار کر گیا جب بنگلا دیش سے سیریز میں گگلی کرتے ہوئے بھی وہ مشکلات محسوس کرنے لگے، جب وہ تعطیلات گزارنے انگلینڈ گئے تو وہاں ایم آر آئی اسکین سے انجری کی سنگینی کا علم ہوا، ڈاکٹر نے انھیں فوری طور پر سرجری کرانے کا مشورہ دیا تھا۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ شاداب خان اب تک 6 ٹیسٹ، 70 ون ڈے انٹرنیشنل اور 112 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ اس دوران انہوں نے 1947 رنز بنائے جبکہ 211 وکٹیں بھی حاصل کیں۔
مزید خبریں
-
ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان، پاک-بھارت ٹاکرا کب؟
-
دل تو بچہ ہے جی، بابر اور نسیم کی بارش میں سلائیڈ
-
ویرات کے نمبر 18 کی اصل کہانی جانیے
-
محمد آصف نے ورلڈ ماسٹر اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی
-
کوہلی، اونیت کا ایک اور حسین اتفاق وائرل
-
مارشل آرٹ ماسٹر راشد نسیم کے نام بڑا اعزاز
-
سریش رائنا اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے کو تیار
-
بھارتی کرکٹر میچ کھیلتے ہوئے دل کا دورہ پڑنےکے باعث ہلاک
-
98 سالہ دادی کی میسی کو شادی کی پیشکش
-
شاہ رخ خان نے پاکستانی کرکٹرز کو سائن کرکے تہلکہ مچادیا
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Shilpa Shinde shares cryptic post after AICWA's demand
Varun Dhawan’s 'Hai Jawani Toh Ishq Hona Hai' starts strong at box office
Top OTT releases to stream this weekend: ‘Dhurandhar 2’, ‘Gullak 5’, ‘Brown’ and more
Shilpa Shinde responds after Hina Khan's strong reaction
Celina Jaitly hits back at defamation notices in ongoing family dispute
Shilpa Shinde defends confession on old TV show controversy
Nushrratt Bharuccha MMS controversy: Viral RCB win story sparks frenzy; Watch video
New OTT releases this week: 'Maa Behen', 'Gullak Season 5', 'Brown' and more


