صحت
ملیریا؛ ماہرین نے انسانوں کے برعکس مچھروں کا علاج تجویز کر دیا
انسانوں کے بجائے مچھروں کی ویکسین تیار
ملیریا؛ ماہرین نے انسانوں کے برعکس مچھروں کا علاج تجویز کر دیا
انسانوں کے بجائے مچھروں کی ویکسین تیار
ملیریا سمیت مچھروں کے ذریعے پھیلنے والی دیگر بیماریوں کے خاتمے کے لیے طبی سائنسدانوں نے ایک انقلابی اور غیر معمولی حکمت عملی پیش کی ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے 'بی بی سی' کے مطابق امریکی سائنسدانوں نے یہ تجویز دی ہے کہ مچھروں کو مارنے کے بجائے انہیں ملیریا کی دوا دے کر بیماری سے پاک کر دیا جائے تاکہ وہ زندہ رہنے کے باوجود انسانوں تک بیماری نہ پھیلا سکیں۔
ہارورڈ یونیورسٹی کی تحقیق اور دو اہم ادویات کی دریافت
یہ غیر معمولی تجویز ہارورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کی ایک تحقیق کے دوران سامنے آئی ہے جس میں سائنسدانوں نے دو ایسی ادویات دریافت کی ہیں جو مچھر کے جسم میں موجود ملیریا کے جراثیم (پیرا سائٹس) کو مکمل طور پر ختم کر سکتی ہیں۔
ماہرین کے مطابق ان دونوں دواؤں کو مچھروں کو ان کی ٹانگوں کے ذریعے جذب کروایا جاسکتا ہے جس کے بعد وہ بیماری پھیلانے کے قابل نہیں رہیں گے۔
اس تحقیق کے دوران ماہرین نے ایتھوپیا اور دیگر ممالک سے حاصل کیے گئے ملیریا کے جراثیم اور مچھروں کے ڈی این اے کا تجزیہ کرتے ہوئے سینکڑوں ممکنہ دواؤں کا تجربہ کیا۔
اس وسیع تجرباتی عمل کے بعد 22 ادویات کی ایک تفصیلی فہرست تیار کی گئی جنہیں بعد ازاں ملیریا سے آلودہ خون کے ذریعے مچھروں پر آزمایا گیا۔
اس آزمائش میں یہ بات سامنے آئی کہ مذکورہ 22 دواؤں میں سے دو ادویات ایسی تھیں جنہوں نے مچھر کے جسم میں موجود تمام ملیریا کے جراثیم کو 100 فیصدختم کر دیا۔
ان دواؤں کو مچھر دانی جیسے مواد پر استعمال کیا گیا اور تجربات میں یہ ثابت ہوا کہ اگرچہ مچھر زندہ رہتا ہے مگر اس کے جسم میں موجود ملیریا کے جراثیم ختم ہو جاتے ہیں اور اس طرح وہ مچھر مزید کسی انسان کو بیمار نہیں کر سکتا۔
ماہرین کی خواہش ہے کہ مستقبل میں مچھر دانیاں نہ صرف کیمیکل انسیکٹی سائیڈز کے ساتھ محفوظ ہوں بلکہ ان میں ملیریا کش ادویات بھی شامل ہوں تاکہ اگر ایک طریقہ کارگر ثابت نہ ہو تو دوسرا کام کر سکے۔ یہ نئی حکمت عملی ملیریا کے عالمی خاتمے میں ایک اہم پیش رفت ثابت ہو سکتی ہے۔
مزید خبریں
-
ذیابیطس کنٹرول کرنے میں مفید غذائیں
-
ہر گھر میں موجود جسم کی چربی گھلانے والا مسالہ
-
جسم پر نیل کے نشانات ، کیا کوئی خطرے کی بات ہے؟
-
نظر کی کمزوری کی ابتدائی علامات اور حفاظتی اقدامات
-
نیند میں بار بار خلل؟ تھائیرائڈ کی ممکنہ خرابی کا اشارہ ہو سکتا ہے
-
کیا آنکھوں کی ورزشیں واقعی مؤثر ہیں؟
-
کورونا ویکسین، ہارٹ اٹیک سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ؟
-
بالوں، ہڈیوں اور بینائی کی بہتری کے لیے ٹونا مچھلی کا استعمال ضروری
-
ناشتہ اور دودھ، صحت مند زندگی کی کنجی
-
ذیابیطس کے مریضوں کے لیے تربوز: فائدہ یا احتیاط؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Kathryn Hahn set to star in Disney’s ‘Tangled’ as Mother Gothel
‘Heated Rivalry’ star Hudson Williams slams hateful fans with blunt message
James Cameron sparks buzz about ‘Avatar 4’ amid franchise uncertainty
Why did Harry Styles get emotional while dancing in Berlin?
Lewis Hamilton and Kim Kardashian spark ‘endgame’ romance buzz
Priyanka Chopra explains strict rule she follows to protect daughter Malti
Kanye West drama grows as Bianca Censori refuses to stay silent
Kanye West plans SoFi Stadium concert ahead of ‘Bully’ release



