انفوٹینمنٹ
’دھورندھر‘، سنجے دت کس پاکستانی پولیس افسر کا کردار نبھانے جارہے؟
’دھورندھر‘ کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی سنجے دت کو پاکستانی پولیس افسر سے مشاہبت دی گئی ہے
’دھورندھر‘، سنجے دت کس پاکستانی پولیس افسر کا کردار نبھانے جارہے؟
’دھورندھر‘ کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی سنجے دت کو پاکستانی پولیس افسر سے مشاہبت دی گئی ہے
’دھورندھر‘ فلم کا ٹریلر سامنے آتے ہی دیکھنے والوں کی سانسیں پھول گئیں کیونکہ فلم میں ایک طرف ایکشن سینز کی بھرمار ہے تو دوسری طرف ایک مضبوط کاسٹ بھی ہے۔
فلم میں رنویر سنگھ، سنجے دت ، ارجن رام پال، اکشے کھنہ اور آر مادھون جیسی سپر کاسٹ موجود ہے۔
فلم کا ٹریلر نہایت شاندار رہا اور اس میں رنویر سنگھ کا غلبہ رہا تاہم فلم کے دیگر اداکاروں کی انٹری بھی دبنگ انداز میں کروائی گئی لیکن جب فلم میں سنجے دت کی انٹری ہوئی تو ان کا حلیہ کچھ شناسا سا لگا اور دیکھنے والے اس حلیے کے حامل شخص کو پہچاننے کے لیے تُکے لگانے لگے۔
تاہم اکثریت کا خیال ہے کہ سنجے دت نے اس فلم میں پاکستان کے مشہور پولیس افسر اسلم چوہدری کا کردار نبھایا ہے۔
چونکہ ’دھورندھر‘ فلم کی کہانی کا مکمل پلاٹ سامنے نہیں آیا ہے لیکن فلم کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ یہ ایک بھارتی جاسوس کی کہانی ہے جو پاکستان جاتا ہے اور وہاں اس کا مقابلہ مختلف لوگوں سے ہوتا ہے۔
جہاں تک شہید پولیس افسر اسلم چوہدری کی بات کی جائے تو ان کی پہچان ایک نڈر اور بہادر پولیس افسر کی تھی، ان کا لباس ہمیشہ سے ہی سفید کاٹن کا سوٹ رہا ہے اور وہ پولیس وردی میں بہت کم نظر آئے ہیں۔
ملک دشمنوں کا مقابلہ کرنے میں اسلم چوہدری کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، ان پر پاکستان میں بھی ’چوہدری ‘ نامی فلم بنائی جاچکی ہے۔
2012 میں وہ ایک خودکش حملے میں شہید ہوگئے لیکن آج بھی ان کو پاکستان کے سب سے زیادہ مقبول پولیس افسر میں شمار کیا جاتا ہے۔
سنجے دت نے اسلم چوہدری کا کردار کس نوعیت کا نبھایا ہے وہ تو فلم دیکھ کر ہی معلوم ہوگا لیکن فلم میں ان کا گیٹ اپ دیکھ کر یہی گمان ہوتا ہے کہ انہوں نے اسلم چوہدری کے اسٹائل کو کاپی کرنے کی کوشش کی ہے۔
یہ فلم ناظرین 5 دسمبر 2025 کو دیکھ سکیں گے۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Sonam Kapoor pens loving message for parents on their anniversary
Rhea Chakraborty announces break from social media
New OTT releases this week (May 13-19): Dhurandhar 2, Berlin Season 2, Kartavya and more
Dennis Locorriere, Dr. Hook frontman, dies at 76
Clarence Carter, ‘Patches’ hitmaker, dies at 90
Jason Biggs ends 18 years of marriage with Jenny Mollen on ‘great’ terms
Aditi Rao Hydari gives sneak peek into her Cannes prep
Jamie Foxx & Alyce Huckstepp expect their first baby together


