فوڈ

بادشاہ نے ’بیڈ بوائے پیزا‘ کے ذریعے فوڈ بزنس میں قدم رکھ دیا

اس کا مقصد بین الاقوامی کھانوں کو مقامی کھانوں سے ہم آہنگ کرنا ہے، بادشاہ

Web Desk

بادشاہ نے ’بیڈ بوائے پیزا‘ کے ذریعے فوڈ بزنس میں قدم رکھ دیا

اس کا مقصد بین الاقوامی کھانوں کو مقامی کھانوں سے ہم آہنگ کرنا ہے، بادشاہ

بیڈ بوائے پیزہ کا اگلے 3 سال میں 50 آؤٹ لیٹس کھولنے کا ہدف ہے
بیڈ بوائے پیزہ کا اگلے 3 سال میں 50 آؤٹ لیٹس کھولنے کا ہدف ہے

معروف ریپر بادشاہ نے بھارت کے تیزی سے بڑھتے ہوئے فوڈ بزنس میں قدم رکھتے ہوئے اپنی نئی پیزا چین ’بیڈبوائے پیزا‘لانچ کیا ہے، یہ ایک ایسا برانڈ ہے جو بھارتی ذائقوں کو بین الاقوامی انداز کے ساتھ ملا کر پیش کرتا ہے۔

برانڈ کا پہلا ریسٹورنٹ ممبئی کے اندھیری علاقے میں کھولا گیا ہے،لانچ سے پہلے ایک مزاحیہ ویڈیو چلائی گئی جس میں بادشاہ کو کسی کے ساتھ جھگڑتے اور آخر میں پیزا سے تھپڑ مارتے ہوئے دکھایا گیا۔

اس ویڈیو کا مقصد برانڈ کا نعرہ "Pizza That Slaps" یعنی "ایسا پیزا جو زوردار ہو" کو مشہور کرنا تھا۔

بیڈ بوائے پیزا کا منصوبہ

بیڈ بوائے پیزا کا اگلے 3 سال میں 50 آؤٹ لیٹس کھولنے کا ہدف ہے، ڈائن ان اور آن لائن آرڈر کا ملا جلا نظام رکھا گیا ہے جبکہ کمپنی کا ہدف سالانہ 150 کروڑ روپے کی کمائی ہے۔

اس موقع پر بادشاہ نے کہا کہ میری دنیا بھر کی سیر کے دوران کھانے پینے کا جو تجربہ رہا، میں چاہتا تھا کہ ایک ایسا برانڈ بناؤں جو عالمی معیار کا ہو لیکن ہماری اپنی جڑوں سے جڑا ہوا ہو۔

یہ برانڈ ’گھوسٹ کچن انڈیا‘کے ساتھ شراکت میں بنایا گیا ہے، جس کے بانی کرن تنا ہیں۔

’گھوسٹ کچن‘ہر مہینے 1.2 لاکھ آرڈر پورے کرتا ہے اور اس کے تحت پہلے سے 12 فوڈ برانڈز چل رہے ہیں، ۔

 کیوں خاص ہے یہ لانچ؟

کرن تنا نے کہا کہ ’بیڈبوائز پیزا ‘شاید اس دہائی کا سب سے دلچسپ فوڈ برانڈ ہوگا، بادشاہ کی نوجوانوں میں مقبولیت اس برانڈ کو خاص فائدہ دے گی، ہم مل کر مستقبل کے فوڈ کلچر کو نیا رنگ دے رہے ہیں۔

بیڈ بوائے پیزا کا مینو

اس برانڈ میں 50 قسم کے پیزا دستیاب ہیں، جن میں عالمی ذائقے اور بھارتی مصالحہ دونوں شامل ہیں:

عالمی ذائقوں میں اسموکی بی بی کیو (امریکن)، میہیکو (میکسیکن)، ڈائنامائٹ سچوان (انڈو چائنیز)، کورین اسپائس، چکن شاورما، ہالی وُڈ سامن، اٹالین ٹرفل کیسیو ای پے، ارجنٹائن کا چیمیچری، برمی کھاؤ سوئے شامل ہیں

جبکہ بھارتی ذائقوں میں تندوری تکہ، آلو دم دار (نارتھ انڈیا) چکن کیما لال (ویسٹرن انڈیا) شامل ہیں۔

ویجیٹریئن کے لیے آنین سوبیس، براتا ہاٹ ہنی، ٹرفل کیسیو ای پے، چیزی 6 شامل ہیں۔

خاص پیزا:

’پشپاپیزا ‘ جو فلم پشپا سے انسپائر ہو کر رکھا گیا ہے اور اس میں مصالحہ بھی زیادہ شامل کیا گیا ہے