سریش رائنا اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے کو تیار
کرکٹر ایک تامل فلم سے اپنا ایکٹنگ ڈیبیو کریں گے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹسمین سریش رائنا میدان میں اپنا جادو چمکانے کے بعد اب بڑے پردے پر اپنا جلوہ دکھانے کو تیار ہیں
انڈین پریمیئر لیگ میں چنئی سپر کنگز کے ساتھ رہنے کی وجہ سے تامل ناڈو میں بے پناہ مقبولیت حاصل کرنے والے کرکٹر جلد ایک تامل فلم میں نظر آئیں گے، یہ فلم ڈریم نائٹ اسٹوریز (DKS) بینر کی پروڈکشن میں بنائی جائے گی۔
اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر لے کر ڈی کے ایس نے سریش رائنا کی آمد کا اعلان کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی جسے چنئی سپر کنگز کے شائقین پیار سے 'چنا تھالا' کے نام سے پکارتے ہیں۔
ویڈیو میں سریش رائنا کو کرکٹ اسٹیڈیم میں داخل ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے جس پر شائقین کی بڑی تعداد نے خوشی کا اظہار کیا۔
اس ویڈیو اعلان کے مطابق فلم کرکٹ پر مبنی ہونے کی امید ہے، فلم کے ٹائٹل کا ابھی تک فیصلہ نہیں کیا گیا جسے لوگن نے ڈائریکٹ کیا ہے اور اسے ڈی کے ایس کے بینر تلے ڈی سروانا کمار نے پروڈیوس کیا ہے۔
ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے، میکرز نے لکھا کہ ڈی کے ایس پی پروڈکشن نمبر 1کے لیے بورڈ پر چننا تھالا سریش رائنا کا خیرمقدم کرتے ہوئے!
رائنا چنئی سپر کنگز کی ٹیم میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی شخصیات میں سے ایک ہیں، جنہوں نے اس ٹیم کے لیے آئی پی ایل کے 15 سیزن کھیلے ہیں۔
وہ ایم ایس دھونی کی کپتانی میں کئی سیزن تک ٹیم کے نائب کپتان رہے، انہوں نے چنئی سپر کنگز کے ساتھ چار آئی پی ایل ٹائٹل جیتے تھے۔
سریش رائنا کا شاندار کرکٹ کریئر
سریش رائنا کو وائٹ بال کرکٹ میں بھارت کے بہترین مڈل آرڈر بلے بازوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے اور وہ کھیل کے تمام فارمیٹس میں سنچری بنانے والے پہلے ہندوستانی کھلاڑی تھے۔
وہ ایک دہائی تک ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں بھارتی مڈل آرڈر کا مضبوط کردار رہے لیکن ٹیسٹ میں کبھی بھی اپنی مستحکم شناخت نہیں بنا سکے۔
تمام فارمیٹس میں 322 بین الاقوامی میچوں میں، رائنا نے سات سنچریوں اور 48 نصف سنچریوں کے ساتھ 7,988 رنز بنائے۔
بائیں ہاتھ کے بلے باز نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ساتھ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2011 اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2013 جیتا تھا۔
سی ایس کے اور گجرات جائنٹس کے لیے آئی پی ایل کے 15 سیزن میں، رائنا نے ایک سنچری اور 39 نصف سنچریوں کے ساتھ 5528 رنز بنائے۔
سیزن میں مستقل مزاجی کے لیے انہیں مسٹر آئی پی ایل کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔



