ہالی ووڈ

بیبر کا ہیلی کو بانہوں میں بھرنا مداحوں کو چونکا گیا

جسٹن بیبر ان دنوں ذہنی صحت کی گراوٹ کا شکار لگ رہے ہیں

Web Desk

بیبر کا ہیلی کو بانہوں میں بھرنا مداحوں کو چونکا گیا

جسٹن بیبر ان دنوں ذہنی صحت کی گراوٹ کا شکار لگ رہے ہیں

ہیلی کو گلے لگانے پر نٹیزن چونک سے گئے
ہیلی کو گلے لگانے پر نٹیزن چونک سے گئے 

معروف پاپ گلوکار جسٹن بیبر نے اپنی وائف ہیلی کو بانہوں میں بھر کر تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کردی لیکن ان کے مداح پھر بھی مطمئن نہیں ہوسکے۔

جسٹن بیبر ان دنوں ذہنی صحت کی گراوٹ کا شکار لگ رہے ہیں، 31 سالہ گلوکار ہر دوسرے دن کسی نہ کسی الجھن کا شکار نظر آتا ہے۔

اب جسٹن بیبر نے ہیلی کے ساتھ محبت بھرے انداز میں تصویر شیئر کرکے علیحدگی کی افواہوں پر بریک لگا دیا ہے۔

تصویر میں دونوں کو غروب آفتاب کے شاندار منظر میں خاموش لمحات سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

جسٹن بیبر نے اس پوسٹ کا ایک مختصر کیپشن دیا ، جس میں انہوں نے لکھا کہ ’میری کبھی نہ ختم ہونے والی محبت‘۔

جسٹن کا یوں بے وجہ ہیلی کو انسٹاگرام پر سراہنا کوئی روزمرہ کا معمول نہیں ہے، یہی وجہ ہے کہ اُن کے سوشل میڈیا کو فالو کرنے والے چونک گئے۔

انٹرنیٹ صارفین نے بیبر کی پوسٹ کو مشکوک انداز میں لیا ، ایک صارف نے لکھا کہ ’زوم تو کریں ، کیا یہ واقعی ہیلی ہے ؟دوسرے نے بھی طنز کسا کہ یہ تو ہیلی نہیں لگ رہی۔

مگر یہ کہنا بھی بجا ہوگا کہ مجموعی طور پر یہ ایک ہلکا پھلکا اور خوشگوار لمحہ تھا جسے لوگوں نے پسند کیا اور کئی لوگوں نے اس تصویر کو محبتوں سے بھی نوازا۔

اب بات کریں جسٹن کے پچھلے کچھ ہفتوں کے رویے کی تو ایسا لگتا ہے جیسے وہ اپنی 294 ملین فالوورز والی پروفائل کو ذاتی ڈائری کی طرح استعمال کر رہے ہیں۔

کبھی کسی قریبی دوست سے ناطہ توڑنے کی بات انتہائی خود غرض انداز میں کرتے ہیں تو کبھی عجیب و غریب قریبی تصویریں پوسٹ کرتے ہیں۔

یہاں تک کہ انہوں نے ہیلی اور اپنے 11 ماہ کے بیٹے جیک بلیوز بیبر کی تصویر کے کیپشن میں صرف ایک ’مڈل فنگر ایموجی‘استعمال کیا ،جس کی وجہ سے مداح کبھی پریشان، کبھی ناراض، اور کبھی سیدھے سیدھے فکرمند ہو گئے تھے۔

جسٹن کی جا نب سے شیئر کی جانے والی تصاویر یہاں دیکھیں

تصویر بشکریہ جسٹن بیبر انسٹاگرام
تصویر بشکریہ جسٹن بیبر انسٹاگرام 


تصویر بشکریہ جسٹن بیبر انسٹاگرام
تصویر بشکریہ جسٹن بیبر انسٹاگرام 


تصویر بشکریہ جسٹن بیبر انسٹاگرام
تصویر بشکریہ جسٹن بیبر انسٹاگرام 


تصویر بشکریہ جسٹن بیبر انسٹاگرام
تصویر بشکریہ جسٹن بیبر انسٹاگرام