فوڈ

ظہیر اقبال کو کس بالی وڈ اسٹار کے گھر کی بریانی پسند ؟

بریانی ہمارے لیے ایک لازمی جُز ہے، ظہیر اقبال

Web Desk

ظہیر اقبال کو کس بالی وڈ اسٹار کے گھر کی بریانی پسند ؟

بریانی ہمارے لیے ایک لازمی جُز ہے، ظہیر اقبال

میں نے یا سوناکشی نے کبھی بریانی بنانے کی کوشش نہیں کی، ظہیر
میں نے یا سوناکشی نے کبھی بریانی بنانے کی کوشش نہیں کی، ظہیر

سوناکشی کے شوہر ظہیر اقبال کا کہنا ہے کہ سب سے اچھی بریانی سلمان خان اور ہما قریشی کے گھر بنائی جاتی ہے۔

نیشنل بریانی ڈے کے موقع پر ظہیر نے اپنی بریانی سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چین میں جسے ہم ’چائنیز فوڈ‘ کہتے ہیں، وہاں وہ بس 'کھانا' ہوتا ہےکیونکہ وہ روزمرہ زندگی کا حصہ ہے۔میرے لیے بریانی بھی کچھ ایسی ہی ہے، یہ کوئی خاص ڈش نہیں، یہ بس کھانا ہے، پچھلے 35 سالوں سے ہر جمعے کو ہمارے گھر میں بریانی لازمی بنتی ہے، یہ ہماری ایک روایت اور عادت بن گئی ہے۔

ظہیر نے بتایا کہ ان کے گھر کی پرانی خانساماں اوشا شاندار بریانی بناتی ہیں،ان کی بریانی صرف کسی کتابی نسخے پر نہیں چلتی بلکہ وہ میری پسند، مزاج اور موقع کے مطابق بریانی بناتی ہیں۔

ظہیر نے بتایا کہ عید پر وہ تیز مصالحے والی، خوشبو دار اور بھرپور بریانی بناتی ہیں لیکن جب میں ڈائٹ پر ہوتا ہوں تو وہ کم تیل، ہلکے مصالحے اور زیادہ پروٹین والی بریانی تیار کرتی ہیں۔

لیکن ہر یادگار بریانی گھر کی بنی ہوئی نہیں ہوتی، ظہیر ایک خاص بریانی کا ذکر کرتے ہیں جو انہوں نے برائٹن، برطانیہ میں کھائی تھی۔

اس پر انہوں نے کہا کہ کاش مجھے اُس ریسٹورنٹ کا نام یاد ہوتا لیکن انہوں نے ایک زبردست تھالی سرو کی تھی اور اس کے ساتھ جو بریانی تھی، وہ اب تک میں نےبیرونِ ملک سب سے بہترین کھائی ہے۔

ظہیر نے یہ بھی مانا کہ انہوں نے کبھی خود بریانی بنانے کی کوشش نہیں کی اور کہا کہ بریانی بنانا ہر کسی کے بس کی بات نہیں، یہی وجہ ہے کہ نہ میں نے، نہ سوناکشی نے کبھی کوشش کی، اس میں صبر، مہارت اور خاصا وقت درکار ہوتا ہے،ہم یہ کام ماہرین کے لیے چھوڑ دیتے ہیں۔

جب بات بالی ووڈ کی بریانی پارٹیوں کی ہو تو ظہیر نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ فلم انڈسٹری میں سب سے اچھی بریانی گیلیکسی (سلمان خان کا گھر) میں ملتی ہے لیکن میرے لیے یہ مقابلہ ہے ہما قریشی اور ثاقب کے گھر کی بریانی کے ساتھ۔ ظاہر ہے کہ سلیم صاحب کی روایت کو دیکھیں تو گیلیکسی کا مقام خاص ہے، اس لیے میں اسے برابر مانتا ہوں۔

ظہیر نے کہا کہ اگر ہم بریانی پارٹی رکھیں تو ہماری بریانی پارٹی میں وہ سب ہوں گے جو ہمارے دل کے قریب ہیں،  جن میں ہما، ثاقب، آیوش اور خان فیملی کے سب لوگ ہوں گے۔