فلم / ٹی وی

'مستی' کی چوتھی قسط ٹوئسٹ کیساتھ آنے کو تیار

فلم کے تین پارٹس شائقین کے لیے پیش کیے جاچکے ہیں۔

Web Desk

'مستی' کی چوتھی قسط ٹوئسٹ کیساتھ آنے کو تیار

فلم کے تین پارٹس شائقین کے لیے پیش کیے جاچکے ہیں۔

رتیس، آفتاب اور وویک ایک مرتبہ پھر مرکزی کرداروں میں ہیں۔
رتیس، آفتاب اور وویک ایک مرتبہ پھر مرکزی کرداروں میں ہیں۔

2004 میں، رتیش دیش مکھ، وویک اوبرائے اور آفتاب شیوداسانی پہلی بار اندرا کمار کی ہدایت کاری میں بننے والی فل مستی پر اکٹھے ہوئے۔

اس فلم میں اجے دیوگن کو بھی ایک اہم کردار میں دکھایا گیا تھا اور یہ ہندوستان میں باکس آفس پر سلیپر ہٹ ثابت ہوئی جس نے 'صرف بالغوں' کی کامیڈی کے دروازے کھول دیے۔

فلم کو شائقین کی جانب سے ملنے والی پذیرائی کے بعد اس کے تین سیکوئلز سامنے آچکے ہیں، فلم 'گرینڈ مستی' اور 'گریٹ گرینڈ مستی' کے ساتھ ایک فرنچائز میں بدل گئی اور 2026 میں میکرز مستی 4 کے ساتھ آنے کو تیار ہیں اس مرتبہ اس کی ہدایتکاری ملاپ ملن زاویری کررہے ہیں۔

پنک ولا کی ایکسکلیوزیو رپورٹ کے مطابق مستی فرنچائز کی چوتھی قسط پچھلی 3 فلموں کے مقابلے میں ایک ٹوئسٹ کے ساتھ سامنے آئے گی۔

اس بارے میں ذرائع نے بتایا کہ 'مستی 4 ایک 'ریورس مستی' سے زیادہ ہے، کیونکہ خواتین کے مرکزی کردار بھی ماورائے ازدواجی تعلقات میں ملوث ہوں گے، جب کہ پہلے 3 حصے 3 مرد مرکزی کرداروں کے معاشقوں کی وجہ سے پیش آنے والے مزاحیہ صورتحال کے گرد گھومتے ہیں'۔

تاہم فلم کے چوتھے حصے میں شوہروں اور ان کی بیویوں کے درمیان ڈبل پلے کی دلچسپ صورتحال ہوگی اور تمام کردار ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی مزاحیہ جنگ میں الجھے دکھائی دیں گے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ فلم کی شوٹنگ بھرپور طریقے سے جاری ہے، اور میکرز کی کوشش ہے کہ اسے 2026 کے موسم گرما میں ریلیز کردیا جائے۔

ذرائع کے مطابق "مستی 4 کی کہانی کا انداز اس کے سیکوئلز 'گرینڈ مستی' اور 'گریٹ گرینڈ مستی' سے زیادہ پہلی اوریجنل فلم یعنی مستی کی طرح کا ہے۔

یہ ایک اسکرین پلے پر مبنی کامیڈی ہے، اور اس میں تھرل کا تھوڑا سا عنصر بھی ہے جس کے تینوں مرکزی کرداروں کی سپورٹ کے لیے میکرز نے ایک زبردست کاسٹ ترتیب دی ہے۔

فی الحال اندرا کمار فی الحال اپنی ہدایت کاری میں بننے والی اگلی فلم ٹوٹل دھمال کی ایڈٹنگ میں مصروف ہیں جس میں مرکزی کردار اجے دیوگن کا ہے جبکہ کاسٹ کے دیگر ارکان میں رتیش دیش مکھ، مادھوری ڈکشٹ اور جاوید جعفری شامل ہیں۔

دوسری طرف میلاپ ہرش وردھن رانے اور سونم باجوہ کے ساتھ دیوانیات کی ریلیز کی تیاری کر رہی ہے۔