ٹیکنالوجی
فیس بک رِیلز کے لیے میٹا کا نیا فیچر
ویڈیو اپ لوڈ سے قبل کاپی رائٹ چیک ممکن
فیس بک رِیلز کے لیے میٹا کا نیا فیچر
ویڈیو اپ لوڈ سے قبل کاپی رائٹ چیک ممکن
میٹا نے فیس بک رِیلز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے ایک نیا اور مفید فیچر متعارف کرایا ہے، جس کے تحت اب ویڈیو اپ لوڈ کرنے سے پہلے اس میں موجود مواد کی کاپی رائٹ خلاف ورزی کی جانچ کی جا سکے گی۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹس کے مطابق، میٹا جو فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی مالک کمپنی ہے نے یہ فیچر تمام کانٹینٹ کریئیٹرز کے لیے دستیاب کر دیا ہے۔ پہلے یہ سہولت صرف میٹا بزنس سوٹ میں دستیاب تھی، لیکن اب اسے فیس بک رِیلز کمپوزر میں بھی شامل کر لیا گیا ہے۔
اس نئے فیچر کے ذریعے کریئیٹرز کو اپنی ویڈیوز پوسٹ کرنے سے قبل یہ معلوم ہو سکے گا کہ آیا ان کی ویڈیو میں استعمال ہونے والا آڈیو یا ویژول مواد کسی دوسرے کے کاپی رائٹ کے تحت تو نہیں آتا۔ اگر ایسا مواد پایا گیا تو صارف کو اپ لوڈ سے قبل الرٹ کر دیا جائے گا اور اسے متنازعہ مواد کو ہٹانے یا ایڈیٹ کرنے کا موقع دیا جائے گا۔
میٹا کا کہنا ہے کہ اگر کسی ویڈیو میں ممکنہ خلاف ورزی کا شبہ ہو تو اس کی اشاعت میں ایک گھنٹے تک تاخیر کی جا سکتی ہے، تاکہ کریئیٹر متبادل آڈیو یا ویژول شامل کر سکے۔
یہ فیچر صارف کی ضرورت کے مطابق آن یا آف بھی کیا جا سکتا ہے، تاہم اگر کوئی صارف اسے غیر فعال رکھ کر ویڈیو اپ لوڈ کرے تو بھی سسٹم خودکار طور پر ویڈیو کا جائزہ لیتا رہے گا۔
خلاف ورزی کی صورت میں ویڈیو کو مکمل یا جزوی طور پر بلاک کیا جا سکتا ہے، آڈیو کو خاموش کیا جا سکتا ہے یا اس کی رسائی محدود کر دی جا سکتی ہے۔
میٹا کے مطابق اس اقدام کا مقصد کانٹینٹ کریئیٹرز کو ممکنہ قانونی پیچیدگیوں سے محفوظ رکھنا اور ان کے مواد کی رسائی اور آمدنی پر منفی اثرات سے بچانا ہے۔
مزید خبریں
-
انٹرنیٹ کے بغیر چلنے والی میسیجنگ ایپ
-
خواتین کیلئے مخصوص نئی ایپلی کیشن 'ٹی' میں منفرد کیا؟
-
واٹس ایپ پر 'میٹا اے آئی' سے کال پر باتیں کرنا ممکن؟
-
واٹس ایپ کا نیا فیچر: اب گروپس بھی اسٹیٹس میں مینشن ہوں گے
-
ٹک ٹاک کی ممکنہ بندش، امریکی صارفین کے لیے نئی ایپ تیار
-
میٹا کی جانب سے واٹس ایپ بزنس صارفین کے لیے جدید فیچرز کا اعلان
-
پاکستانی طلبہ کو مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال کا اعزاز حاصل
-
بگ باس 19؛ اے آئی ڈول ‘حبوبو‘ کی شو میں شمولیت
-
ٹک ٹاک نے انسٹاگرام طرز کے نئے فیچر ‘بلٹن بورڈز‘ کی آزمائش شروع کر دی
-
ٹک ٹاک کی فروخت: صدر ٹرمپ نے ممکنہ خریدار کی تصدیق کر دی
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
OTT releases this weekend (9-12 July); 'Ikka', 'Peddi', 'Balti' and more
Swati Reddy marries director Srikanth Nagothi in private ceremony
Rajkummar Rao's first look as Sourav Ganguly sparks trolling online
Deepika's latest post after long break triggers hilarious jokes online
Kriti Sanon reveals bold decision she made during ‘Mimi’
Mahesh Babu's Lord Ram look from 'Varanasi' goes viral online
‘Pritam and Pedro’ ending explained: Biggest twist revealed (spoilers)
Jon Pardi confirms divorce from wife Summer after 5-year marriage


