وائرل اسٹوریز

دبئی مال میں اڑتے ‘سپر مین‘ نے سیاحوں کو حیران کردیا

یو اے ای میں فلم کے پریمیئر کے موقع پر میکرز کی انوکھی تشہیر

Web Desk

دبئی مال میں اڑتے ‘سپر مین‘ نے سیاحوں کو حیران کردیا

یو اے ای میں فلم کے پریمیئر کے موقع پر میکرز کی انوکھی تشہیر

یو اے ای میں فلم کے پریمیئر کے موقع پر میکرز کی انوکھی تشہیر
یو اے ای میں فلم کے پریمیئر کے موقع پر میکرز کی انوکھی تشہیر

معروف ہالی وڈ فلم  ‘سپر مین‘ کی پی آر ٹیم نے متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والے فلم کے پریمیئر کے موقع پر انوکھی حکمت عملی اپناکر مداحوں کو حیران کردیا۔

وارنر برادرز  اپنی موسٹ اوویٹد فلم ‘سپر مین ‘ کو 11 جولائی کو تھیٹر میں ریلیز کی تیاری کررہے ہیں فلم میں ہر دلعزیز سپر ہیرو سپر مین کا ایک ایکشن سے بھرپور سفر مداحوں کو دکھایا جائے گا جو دور دراز سیارے کرپٹن سے زمین پر پہنچتا ہے۔

فلم کی ریلیز میں چند ہی دن رہ گئے ہیں یہی وجہ ہے کہ فلم کی پی آر ٹیم نے اپنی سائنس فکشن فلم کی انوکھی پروموشن کرکے سوشل میڈیا کو ہائی جیک کرلیا۔

چنانچہ دبئی مال کے وزٹرز نے مال میں شاپنگ کے دوران ایک انتہائی حیرت انگیز لمحے کا مشاہدہ کیا جب انہیں معروف سیاحتی مقام پر اچانک ایک اڑتا ہوا سپر مین دکھائی دیا۔ 

دبئی مال کے مشہور واٹر فال فاؤنٹین پر لگایا گیا یہ سپر میں سیاحوں کی توجہ اپنی جانب سمیٹنے میں کامیاب ہوا جس کے بعد نیٹیزنز نے سوشل میڈیا  کا رخ کرتے ہوئے مال میں اڑتے ہوئے سپر مین کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں جوکہ وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز پر ردعمل دیتے ہوئے سپر مین کی ٹیم نے مداحوں سے انکشاف کیا کہ یہ شو پیس جیمز گن کی ہدایت کاری میں بننے والی ڈی سی اسٹوڈیوز فلم 'سپر مین' کی ریلیز کا جشن منانے کے لیے ایک پروموشنل سرگرمی ہے۔

جس کی انسٹالیشن کا مقصد دنیا کے سب سے زیادہ مصروف دبئی مال کے ریل سینماز میں فلم کے پریمیئر  سے پہلے کی ایک پروموشنل ایکٹیوییٹی ہے کیونکہ یہاں میڈیا اور سلیبریٹیز  ایک خصوصی اسکریننگ کے لیے جمع ہوں گے۔

واضح رہے کہ عرب میڈیا کے مطابق  سپر مین کی دبئی مال میں یہ انسٹالیشن 31 جولائی تک ہوگی جس کا مقصد فلم دیکھنے کیلئے آنے والے مداحوں کو ایک ایڈونچر فراہم کرنا ہے۔