ٹریول

پاکستان میں سویڈن کے ویزوں کا اجرا بحال

سویڈن نے دو سال قبل پاکستان میں ویزوں کا اجرا روک دیا تھا۔

Web Desk

پاکستان میں سویڈن کے ویزوں کا اجرا بحال

سویڈن نے دو سال قبل پاکستان میں ویزوں کا اجرا روک دیا تھا۔

پاکستان میں سویڈن کے ویزوں کا اجرا بحال

یورپی ملک سویڈن نے پاکستانی شہریوں کے لیے اسلام آباد سے ویزا جاری کرنے کا سلسلہ بحال کردیا ہے۔

پاکستان کے دفترخارجہ کے جاری کردہ بیان میں اعلان کیا گیا کہ سویڈن نے پاکستانی شہریوں کے لیے اسلام آباد میں ویزا سروسز دوبارہ سے شروع کردی ہے۔

بیان میں بتایا گیا کہ ’پاکستان اور سویڈن کی وزارت خارجہ کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کے بعد سویڈش حکومت نے پاکستانیوں کے کے لیے اسلام آباد میں ویزس سروسز بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔‘

دونوں ممالک کے وفود کے درمیان اس معاملے میں مشاورتی عمل2جولائی کو سٹاک ہوم میں ہوا تھا۔

دفتر خارجہ کے مطابق ’اس کے بعد اب مختصر مدت کے لیے سویڈن جانے والے پاکستانیوں کو ویزا خدمات فراہم کی جائیں گی۔‘

بیان میں مزید کہا گیا کہ ’7 جولائی سے پاکستانی شہری ملک میں ہی 90 دن تک کے شینجن ویزا کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔‘

دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ ’پاکستان اس مثبت پیش رفت کا خیرمقدم کرتا ہے جو دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ روابط کو مستحکم کرنے کا باعث بنے گی۔‘

خیال رہے کہ جون 2023 میں سویڈن نے پاکستان میں ویزوں کا اجرا روک دیا تھا۔

جس کے بعد سویڈن جانے کے خواہشمندوں کو ویز ا کے حصول کے لیے دیگر ممالک کا سفر کرنا پڑتا تھا۔