اسکینڈلز

حمیرا اصغر مرنے سے قبل شوبز انڈسٹری کی کونسی برائی بے نقاب کرگئیں؟

حمیرا اصغر کو شوبز سے شکایتیں؟

Web Desk

حمیرا اصغر مرنے سے قبل شوبز انڈسٹری کی کونسی برائی بے نقاب کرگئیں؟

حمیرا اصغر کو شوبز سے شکایتیں؟

حمیرا اصغر مرنے سے قبل شوبز ستاروں کو بے نقاب کرگئیں
حمیرا اصغر مرنے سے قبل شوبز ستاروں کو بے نقاب کرگئیں

پاکستانی اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کی حیرت میں مبتلا کردینے والی موت کے بعد انکی جانب سے شوبز انڈسٹری کے لوگوں سے کی گئی شکایت منظرِ عام پر آگئی۔

لاہور کی گود میں آنکھ کھولنے والی اداکارہ حمیرا اصغر نے شوبز انڈسٹری میں نام کمانے کیلئے خود کو کراچی میں سیٹل کیا تھا لیکن یہ شہر ہی انکی موت کا شہر بن جائے گا ہوئی نہیں جانتا تھا۔

حمیرا اصغر نے 2013 میں ماڈلنگ کی دنیا میں باقاعدہ قدم رکھا اور پاکستان کے معروف فیش ڈیزائنرز کے ساتھ کولابریٹ کرتی دکھیں جن میں علی ذیشان، دیپک پروانی، ثنا سفیناز و دیگر شامل ہیں۔

انہوں نے مختلف ڈراموں میں بھی کام کیا جن میں ’لالی‘ ، ’بے نام‘ ، ’چل دل میرے‘ ، ’احسان فراموش‘ ، ’گرو‘ اور ’صراطِ مستقیم‘ شامل ہیں۔

انہوں نے ’جلیبی‘ اور ’لَو ویکسین‘ جیسی فلموں میں بھی کام کیا لیکن انکے کریئر کا سب سے کامیاب پراجیکٹ پاکستانی ریئیلیٹی شو ’تماشہ‘ بنا جس میں وہ ایک کنٹیسٹنٹ کے طور پر نظر آئیں۔

2022 میں حمیرا نے ’تماشہ‘ کے پہلے سیزن میں دیگر شوبر ستاروں کے ساتھ کمپیٹ کیا تھا لیکن شو میں انکی کسی کے بھی ساتھ زیادہ اچھی دوستی نہیں ہوسکی تھی۔

حمیرا اصغر کا نام 8 جولائی کو شہ سرخیوں کا حصہ بنا اور اس کی وجہ اداکارہ کی کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس کے ایک فلیٹ سے برآمد ہونے والی لاش بنی۔

اس خبر نے نہ صرف انکے فینز بلکہ شوبز ستاروں کو بھی چونکا ڈالا کیونکہ برآمد ہونے والی لاش ایک مہینہ پُرانی ہونے کا انشکاف کیا گیا۔

حمیرا اصغر کی موت ایک معمہ بن چکی ہے اور وہ کب، کیسے دنیا سے رخصت ہوئیں اس حوالے سے تفتیش کا عمل جاری ہے لیکن سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو زیرِ گردش ہے جس میں وہ شوبز انڈسٹری کی ایک برائی بتاتے ہوئے شکایت کرتی نظر آئیں۔

حمیرا اصغر سے سوال کیا گیا کہ ’ایک ایسی بات جو انڈسٹری کی بُری لگتی ہو؟‘ اس پر انہوں نے کہا کہ ’منافقت، مجھے لگتا ہے کہ ہماری شوبز انڈسٹری میں ایسے کچھ لوگ ہیں جن منافقت بہت زیادہ ہے۔‘

انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’انڈسٹری میں ایسے لوگ بھی ہیں جنکے میں اکثر نام لیتی ہوں جو فیک نہیں ہیں، فیشن انڈسٹری میں بھی مجھے ایسے لوگ ملے جو دکھاوا نہیں کرتے وہ دماغی طور پر بہت مضبوط ہیں، جذبات پر بھی قابو رکھنا جانتے ہیں، ان سے مل کر مجھے اچھا محسوس ہوتا ہے۔‘

انکا کہنا تھا کہ ’انڈسٹری کے کچھ لوگ خوش آمدی ہیں، جھوٹی چمک دمک دکھانے والے اور مجھ سے یہ سب نہیں ہوتا، ایسا نہیں کہ میں حالات کے حساب سے خود کو تبدیل نہیں کرتی، زندگی میں بہت کچھ سیکھنے کی کوشش کی، جہاں ضرورت پڑی چہرے پر ماسک بھی پہنا لیکن یہ نقلی خوش آمد یہ مجھ سے نہ ہوتی ہے اور نہ مجھے سیکھنی ہے۔‘