نیوڈ شیڈ مونوکنی میں کرینہ کپور کے قیامت ڈھاتے انداز
وہ اب بھی اتنی ہی دلکش اور پرکشش نظر آتی ہیں جتنی اپنے کیریئر کے آغاز میں تھیں
بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے 44 سال کی عمر میں بھی نیوڈ شیڈ مونوکنی پہن کر سب کو اپنا دیوانہ بنالیا۔
کرینہ کپور کا نام سنتے ہیں انکے کردار ذہن نشین ہوجاتے ہیں، پرکشش شخصیت، باکمال اداکاری اور فیشن سینس سے بی ٹاؤن کی اے لسٹ حسیناؤں میں شمار ہونے والی اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے کرئیر کا آغاز فلم ‘ریفیوجی’ سے کیا لیکن کرن جوہر کی بلاک بسٹر فلم 'کبھی خوشی کبھی غم' میں اپنے کردار 'پو' کی ایسی چھاپ چھوڑی جسے آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔
جہاں انہوں نے ہلکے پھلکے کرداروں میں رنگ بھرے وہیں 'چنبیلی'، 'قربان'، 'تلاش'، 'لال سنگھ چڈھا'، 'اڑتا پنجاب' اور 'ہیروئن' جیسی فلموں میں سنجیدہ اداکاری کر کے بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
کرئیر سے ہٹ کے ازدواجی زندگی کی بات کریں تو کرینہ کپور خان نے اکتوبر 2012 میں سیف علی خان کے ساتھ شادی کی تھی اور اس جوڑے کے ہاں پہلے بیٹے تیمور کی پیدائش 2016 میں ہوئی۔بعدازاں انہوں نے 2021 میں اپنے دوسرے بیٹے جہانگیر عرف جے علی خان کو خوش آمدید کہا۔
اور اب اداکارہ جبکہ اپنی زندگی کی 44 بہاریں دیکھ چکی ہیں وہیں انکی خوبصورتی اور دلکشی ہے کہ کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی بلکہ دن بہ دن بڑھتی جارہی ہے۔
حال ہی میں اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں ساحل سمندر پر موجود کوالٹی ٹائم گزارتے دیکھا گیا۔
پانچ تصاویر پر مشتمل اس پوسٹ میں اداکارہ ساحل کنارے موجود ہیں اور دھوپ کی کرنوں سے خود کو چھپاتی اور پوز دیتی نظر آرہی ہیں۔
اس موقع پر بیبو نے خوبصورت نیوڈ رنگ کی مونوکنی زیب تن کی ہوئی ہے جس پر بلیک ایسیمیٹرکل لائنز کا ڈیزائن تھا۔ انہوں نے اس لک کو پنک فلیپ فلاپس کے ساتھ اسٹائل کیاجو سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
اور پھر غور کیا جائے تو ان لمحات میں کرینہ کا انداز بالکل سادہ تھا نہ کوئی میک اپ، اور بال کھلے رکھے گئے۔ یہی وجہ تھی کہ اس مونوکنی میں ملبوس کرینہ کو دیکھ کر مداح یہ کہتے دکھائی دیے کہ وہ اب بھی اتنی ہی دلکش اور پرکشش نظر آتی ہیں جتنی اپنے کیریئر کے آغاز میں تھیں۔
دوسری جانب کرینہ نے بیچ ویکیشن کی جھلکیاں سوشل میڈیا کی زینت بناتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ،‘ساحل پر بے ساختہ ہونا مجھ سے سیکھو، جاناں۔’
واضح رہے کہ کرینہ کپور خان ہمیشہ سے اپنی زندگی اپنے اصولوں پر جینے پر یقین رکھتی ہیں۔ چالیس سال کی عمر میں انہوں نے اپنے دوسرے بیٹے کو جنم دے کر دنیا کو یہ پیغام دیا کہ اگر ایک عورت صحت مند طرزِ زندگی اپنائے تو بایولوجیکل کلاک جیسے تصورات بے معنی ہو جاتے ہیں۔
کرینہ کی فٹنس کا راز کیا؟
اور پھر جب جب بیبو کی کوئی پوسٹ منظرعام پر آتی ہے تو مداح اسکے دیوانے ہوجاتے ہیں اور کئی لوگ تو اداکارہ سے انکی فٹنس سے متعلق بھی سوالات کرنے لگ جاتے ہیں۔
تو یہاں بتاتے چلیں کہ کرینہ کپور خان اپنی صحت اور فٹنس کے معاملے میں نہایت منظم اور سنجیدہ ہیں۔
وہ بتاتی ہیں کہ،’ وہ شام 6 بجے رات کا کھانا کھا لیتی ہیں اور رات 9:30 بجے سونے چلی جاتی ہیں، پھر صبح جلدی جاگ کر ورزش کرتی ہیں اور اپنے بچوں (تیمور اور جے) کے جاگنے سے پہلے اپنا ذاتی وقت گزارتی ہیں۔
انہوں نے ایک انٹرویو میں یہ بھی بتایا تھا کہ،‘کرینہ کو کھچڑی پر دیسی گھی ڈال کر کھانا بھی بہت پسند ہے۔ ان کے یہ کھانے سادہ ضرور ہیں، لیکن صحت بخش اور غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں، جو ان کی فٹنس اور چمکدار جلد کا راز ہیں۔
کرینہ اور کولہا پوری چپل تنازع:
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں کرینہ کپور خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک دلچسپ پیغام شیئر کیا تھا جس میں وہ ساحل پر چھٹیاں مناتی نظر آئیں، اس موقع پر انہوں نے اپنی روایتی لیدر کولہاپوری چپل کی ایک جھلک دکھائی، جس میں چاندی کی پٹی لگی ہوئی تھی۔
اس تصویر کیساتھ اداکارہ نے برانڈز کی دوڑ پر طنز کرتے ہوئے صاف الفاظ میں لکھا تھا کہ،’معذرت، یہ پراڈا نہیں، بلکہ میری اصل کولہاپوری ہیں!’۔
یاد رہے کہ کہ معروف فیشن برانڈ پراڈا (Prada) نے حال ہی میں اپنی مینز اسپرنگ/سمر 2025 کلیکشن میں کولہاپوری چپلوں کو شامل کر کے دنیا بھر میں توجہ حاصل کی، لیکن اس کے ساتھ ہی ایک بڑا تنازع بھی جنم لے گیا۔
برانڈ پر یہ الزام عائد کیا گیا کہ اس نے روایتی ہندوستانی ہنر اور کولہاپوری چپل بنانے والے کاریگروں کو نہ تو کوئی کریڈٹ دیا اور نہ ہی اس فن کی تاریخی اہمیت کا ذکر کیا، جو صدیوں سے مقامی ثقافت کا حصہ رہا ہے۔



