اسکینڈلز

حمیرا اصغر کی ’تماشہ‘ میں ہونے والی بدترین لڑائیوں پر ایک نظر

’تماشہ‘ میں حمیرا اصغر کی کن ستاروں سے شدید لڑائی ہوئی؟

ثنا مریم

حمیرا اصغر کی ’تماشہ‘ میں ہونے والی بدترین لڑائیوں پر ایک نظر

’تماشہ‘ میں حمیرا اصغر کی کن ستاروں سے شدید لڑائی ہوئی؟

حمیرا اصغر کی ’تماشہ‘ میں ہونے والی بدترین لڑائیاں کونسی؟
حمیرا اصغر کی ’تماشہ‘ میں ہونے والی بدترین لڑائیاں کونسی؟

پاکستانی اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کی کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپارٹمنٹ سے مہینے پرانی لاش برآمد ہونا سب کو گہرے صدمہ دے گیا ہے۔

حمیرا اصغر کا نام 8 جولائی کو شہ سرخیوں کا حصہ بنا اور اس کی وجہ اداکارہ کی کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس کے ایک اپارٹمنٹ سے برآمد ہونے والی لاش بنی۔

اس خبر نے نہ صرف انکے فینز بلکہ شوبز ستاروں کو بھی چونکا ڈالا کیونکہ برآمد ہونے والی لاش ایک مہینہ پُرانی ہونے کا انشکاف کیا گیا۔

حمیرا اصغر کی موت ایک معمہ بن چکی ہے اور وہ کب، کیسے دنیا سے رخصت ہوئیں اس حوالے سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

حمیرا اصغر نے یوں تو اپنے کریئر کا آغاز بطور ماڈل 2013 میں کیا لیکن پھر اداکارہ بننے کی جستجو میں لگ گئیں اور نہ صرف ڈراموں بلکہ فلموں میں بھی کام کیا۔

انکے مشہور ڈراموں میں ’لالی‘ ، ’بے نام‘ ، ’چل دل میرے‘ ، ’احسان فراموش‘ ، ’گرو‘ اور ’صراطِ مستقیم‘ جبکہ فلموں میں ’جلیبی‘ اور ’لَو ویکسین‘ شامل ہیں۔

حمیرا نے اداکاری کی دنیا میں چاہے کتنی ہی محنت کرلی لیکن انکو شہرت تب ہی ملی جب انہوں نے اپنی حقیقت لوگوں کو دکھائی یعنی انکا پاکستانی ریئیلیٹی شو ’تماشہ‘ میں بطور کنٹیسٹنٹ نظر آنا انکو سب سے زیادہ شہرت دلواگیا۔

2022 میں حمیرا نے ’تماشہ‘ کے پہلے سیزن میں دیگر شوبر ستاروں کے ساتھ کمپیٹ کیا تھا لیکن شو میں انکی کسی کے بھی ساتھ زیادہ اچھی دوستی نہیں ہوسکی تھی۔

 حمیرا اصغر اس شو میں ایک ایسی کنٹیسٹنٹ بن کر سامنے آئیں جو الگ رہ کر گیم جیتنے کی کوشش کرنا چاہتی تھیں لیکن اس دوران انکی دیگر کنٹیسٹنٹس سے لڑائیاں بھی ہوئیں جو ناظرین کبھی نہیں بھول سکتے۔

آئیں ان تین فنکاروں کا ذکر کرتے ہیں جن سے حمیرا کی طوفانی بدتمیزی ہوئی۔

1۔ مائرہ خان:

حمیرا اصغر کی ’تماشہ‘ میں ہونے والی بدترین لڑائیوں پر ایک نظر

تماشہ سیزن ون کی سب سے مشہور لڑائی مائرہ خان اور حمیرا کے درمیان ہوئی تھی جو 40ویں ایپیسوڈ میں دکھائی گئی۔

یہ لڑائی رات کے پہر ہوئی تھی جس میں دونوں کچن میں آپس میں لڑ رہی تھیں۔ دورانِ لڑائی دونوں نے نہ صرف ایک دوسرے کیلئے غلط باتیں کیں بلکہ نوبت دھکے تک پہنچ گئی تھی۔

دھکے کے بعد حمیرا اصغر لڑتے ہوئے مائرہ خان کو انگلی دکھا رہی تھیں اور وہ اسکو دانتوں سے کاٹنے کی کوشش کر رہی تھیں اور اچانک حمیرا کی انگلی مائرہ کے دانتوں کے درمیان آئی جس کے بعد مائرہ خان کے سامنے کے نقلی دانت زمین پر گر پڑے اور وہ ہاتھ کی مدد سے اپنا منہ چھپا کر وہاں سے چلی گئیں۔

2۔ مریحہ صفدر:

حمیرا اصغر کی ’تماشہ‘ میں ہونے والی بدترین لڑائیوں پر ایک نظر

شو میں حمیرا اصغر کی سب سے زیادہ لڑائی مریحہ صفدر سے ہی ہوئی کیونکہ دونوں کو ایک دوسرے سے شدید نفرت تھی جس کا اظہار دونوں جابجا کرتی رہتی تھیں۔

شو میں دونوں کے درمیان ایک ایسی بھی لڑائی ہوئی جس میں مریحہ نے حمیرا کو تنگ کرنا شروع کردیا اور انکے لہجے، آواز اور چہرے کے تاثرات کو نقل کرتی دکھیں۔

شو کا یہ حصہ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا تھا اور دونوں کی اس لڑائی کی آڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے بڑھ چڑھ کر رِیلز بھی بنائی تھیں۔

اس لڑائی کے دوران حمیرا اصغر کے الفاظ تھے ’خوش رہیں اور خوشیاں بکھریں، اوہ مائی گوڈنس، خوش رہیں آباد رہیں، یہ کہاں سے لوگ آئے ہوئے ہیں‘ جنکو مریحہ مذاق اڑانے کے انداز میں نقل کرتی دکھیں۔

3۔ سید صائم علی:

حمیرا اصغر کی ’تماشہ‘ میں ہونے والی بدترین لڑائیوں پر ایک نظر

شو کی ایک ایسی لڑائی جسکی وجہ سے پہلی ایوکشن ہوئی وہ حمیرا اصغر اور سید صائم علی کے درمیان تھی۔

دونوں کی لڑائی ایک گیم کے دوران شروع ہوئی تھی جو بڑھتی چلی گئی اور یہ لڑائی بھی تماشہ کے کچن میں ہی ہوئی۔

 لڑائی کے دوران دونوں ایک منفی کہتے دکھے جبکہ حمیرا نے کہا کہ ’صائم تم جیسے لوگ ہوتے ہیں جو اپنے رشتوں کو استعمال کر کے آگے بڑھتے ہیں، ماں کے رشتے کو استعمال کرتے ہیں اوپر آنے کیلئے‘۔

اس کے بعد صائم علی آپے سے باہر ہوگئے اور حمیرا اصغر کے قریب آکر شدید برہمی کا اظہار کرنا شروع کردیا اور اس کے بعد انہوں نے حمیرا کیلئے نازیبا الفاظ کا استعمال کردیا جس پر عدنان صدیقی نے گھر میں آکر شدید ردِعمل دیا تھا۔