سوشل میڈیا

زرناب اور لاریب کا بیٹا کس موذی مرض میں مبتلا؟

زاریب نے فینز سے دعاؤں کی اپیل کردی

Web Desk

زرناب اور لاریب کا بیٹا کس موذی مرض میں مبتلا؟

زاریب نے فینز سے دعاؤں کی اپیل کردی

زاریب نے فینز سے دعاؤں کی اپیل کردی
زاریب نے فینز سے دعاؤں کی اپیل کردی

پاکستانی ٹک ٹاکر و یوٹیوبر جوڑی لاریب خالد اور زرناب فاطمہ نے اپنے بیٹے ابراج کی صحت سے متعلق فینز کو آگاہ کرتے ہوئے دعاؤں کی اپیل کردی۔

لاریب خالد اور زرناب فاطمہ کا شمار ٹک ٹاک کی نامور جوڑیوں میں کیا جاتا ہے، ان دونوں کی ملاقات بھی دیگر ٹک ٹاکرز کی طرح ایک گیم شو میں ہوئی اور وہیں سے دوستی اور پھر قربتیں پروان چڑھنا شروع ہوگئیں۔

بعدازاں اس جوڑے نے ہمیشہ کیلئے ایک ساتھ رہنے کا وعدہ کیا اور مارچ 2023 میں فلمی انداز میں نکاح کرکے دنیا کو دنگ کردیا، اور پھر اسی سال کے اختتامی ماہ میں دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

 شادی کے چند ماہ بعد ہی جوڑے نے اپنی حمل کی خوشخبری سنائی اور پھر چند ماہ بعد ہی بیٹے کی پیدائش کا اعلان کردیا جسکا نام انہوں نے محمد ابراج رکھا لیکن تاحال بیٹے کو اب تک سوشل میڈیا اور کیمروں کی نظروں سے دور رکھا ہوا ہے۔

حالانکہ  پیدائش کے وقت بھی ابراج کی حالت تشویش ناک تھی لیکن پھر اسٹیبل ہونے کے بعد ابراج کو ڈسچارج کردیا گیا تھا۔ 

اب حال ہی میں ایک بار پھر یہ جوڑا ابراج کو لے کر انتہائی پریشان دکھائی دیا جسکا انکشاف زرناب نے اپنی اسٹوری میں بھی کیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل اسکرین شارٹ کے مطابق زرناب نے اپنے فینز سے بیٹے کیلئے خصوصی دعا کی اپیل کرتے ہوئے  لکھا کہ،‘اور افسوس کی بات یہ ہے کہ  محمد  ابراج کی دھڑکن پہلے سے بھی زیادہ سست ہو گئی ہے۔’

زرناب اور لاریب کا بیٹا کس موذی  مرض  میں مبتلا؟

زرناب نے بتایا کہ،‘ اب ہمارا منگل کو ایک اور ڈاکٹر سے اپوائنٹمنٹ ہے، جہاں ہم یہ بات کریں گے کہ آگے کیا کرنا ہے، کب کرنا ہے، اور کیسے کرنا ہے۔ تو براہِ کرم ہمارے بیٹے کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں’۔

واضح رہے کہ اس اعلان کے بعد زرناب کی جانب سے تاحال بیٹے کوئی اپڈیٹ فراہم نہیں کی گئی ہے۔ جبکہ حالیہ انسٹا اسٹوریز میں زرناب نے کہیں سے واپس گھر آنے کی اطلاع ضرور دی ہے۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

اس اسٹوری میں ٹک ٹاکر نے اپنے بیٹے کا بیک سائڈ پوز شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ،‘کتنا لمبا اور تھکا دینے والا دن تھا، مگر جیسے ہی میری نظر اس چھوٹے سے پیارے پمپکن پر پڑتی ہے، ساری تھکن دور ہو جاتی ہے۔

ایک اور اسٹوری میں زرناب کا کہنا تھا کہ،’سب سے کم سمجھی جانے والی نعمتوں میں سے ایک یہ ہے کہ آپ خیریت سے اپنے گھر واپس لوٹ آئیں۔آپ گھر سے نکلے، دنیا کا سامنا کیا، اور اللہ نے آپ کو واپس لے آیا۔اس نعمت کو کبھی معمولی نہ سمجھیں۔’

اسکرین گریب
اسکرین گریب

تاہم سوشل میڈیا صارفین سمیت شوبز شخصیات زرناب اور لاریب کے بیٹے کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔