وائرل اسٹوریز

عینا آصف کی ’صاحبہ‘ گیت پر ویڈیو وائرل

Web Desk

عینا آصف کی ’صاحبہ‘ گیت پر ویڈیو وائرل

پاکستانی کم عمر اداکارہ عینا آصف کی وائرل گیت ’صاحبہ‘ پر بنائی گئی ویڈیو فینز کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

عینا آصف نے اپنے کریئر کا آغاز چائلڈ ماڈل کے طور پر کیا اور مختلف برانڈز کے ٹیلی ویژن کمرشلز میں نظر آئیں۔

انہوں نے 2021 میں ڈرامہ سیریل ’پہلی سی محبت‘ میں حمنا کا کردار ادا کرتے ہوئے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا۔ اس کے بعد 2022 میں ‘ہم تم‘ میں ملیحہ اور‘پنجرہ‘ میں عبیر کے کردار نبھائے۔

2023 میں انہوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ ‘مائی ری‘ میں قرۃ العین ‘انی‘ حبیب کا مرکزی کردار ادا کیا، جس سے انہیں مزید شہرت ملی۔ 

عینا آصف ان دنوں ’پرورش‘ میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آرہی ہیں لیکن سوشل میڈیا پر وہ اپنی الگ دنیا بنائی بیٹھی ہیں جس میں وہ ہنستی، کھیلتی نظر آتی ہیں۔

عینا نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں بھارتی گلوکار ادتیا رکھاری کا گیت ’صاحبہ‘ لگایا اور حسن کے جلوے بکھیرے۔

ویڈیو میں عینا آصف گانے پر ڈانس نہیں کر رہی تھیں بلکہ صرف اپنے چہرے کے تاثرات سے فینز کی توجہ حاصل کرتی نظر آئیں۔

عینا آصف نے مرون کالر شرٹ پہن رکھی تھی جبکہ کانوں میں سنہرے بُندے پہنے اور ہاتھ کی کلائی میں سنہری گھڑی پہن کر لُک مکمل کیا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے عینا آصف کی اس ویڈیو کو ملے جلے تبصروں کا سامنا ہے۔ چند کو عینا آصف کی ادائیں پسند آئیں تو متعدد نے برائی کی لمبی فہرست عینا کے کمنٹ سیکشن میں لکھ دی۔