حمیرا اصغر کے والد کا بیٹی کی لاش لینے سے صاف انکار، وجہ کیا؟
اداکارہ کے جسدِ خاکی تدفین کرنے والا کوئی نہیں
پاکستانی اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کے والد اصغر علی نے بیٹی کی لاش موصول کرنے سے متعلق حیران کن جواب دے دیا۔
کبھی اپنی اداکاری کے سبب مشہور ہونے کی چاہ رکھنے والی حمیرا اصغر اب اپنی چونکا دینے والی موت کی سبب چرچوں میں آچکی ہیں۔
حمیرا اصغر کا نام 8 جولائی کو شہ سرخیوں کا حصہ بنا اور اس کی وجہ اداکارہ کی کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس کے ایک اپارٹمنٹ سے برآمد ہونے والی لاش بنی۔
اس خبر نے نہ صرف انکے فینز بلکہ شوبز ستاروں کو بھی چونکا ڈالا کیونکہ برآمد ہونے والی لاش ایک مہینہ پُرانی ہونے کا انشکاف کیا گیا۔
حمیرا اصغر کی موت ایک معمہ بن چکی ہے کیونکہ شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیت ہونے کے علاوہ اداکارہ کے والدین اور بہن، بھائی بھی حیات ہیں لیکن کسی کو بھی ایک مہینہ انکے غائب ہونے کا اندازہ نہیں ہوا۔
حمیرا اصغر نے یوں تو اپنے کریئر کا آغاز بطور ماڈل 2013 میں کیا لیکن پھر ٹی وی اسکرینز کا رخ کیا اور ’لالی‘ ، ’بے نام‘ ، ’چل دل میرے‘ ، ’احسان فراموش‘ ، ’گرو‘ اور ’صراطِ مستقیم‘ جیسے ڈراموں میں جلوہ گر ہوئیں۔
اداکارہ کا پاکستانی ریئیلیٹی شو ’تماشہ‘ میں بطور کنٹیسٹنٹ نظر آنا انکو سب سے زیادہ شہرت دلواگیا۔
یہ بھی پڑھیں: حمیرا اصغر کی انسٹا پوسٹ کئی سوالات کھڑے کر گئی
حمیرا اصغر کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جس کے بعد سرجن نے انکشاف کیا کہ حمیرا کی لاش انتہائی مسخ شدہ حالت میں برآمد ہوئی تاہم لاش کے تمام کیمیکل نمونے لینے کے بعد موت کی وجہ کو محفوظ کرلیا گیا ہے۔
جہاں ابھی تک حمیرا اصغر کی موت کی وجہ منظرِ عام پربھی نہیں آئی تھی کہ ایک اور تنازعے نے جنم لے لیا جو انکی فیملی کی جانب سے سامنے آیا ہے۔
پولیس نے یہ انکشاف کیا تھا کہ حمیرا کے اہل خانہ نے پولیس سے رابطہ کیا ہے لیکن فی الحال لاش موصول کرنے کیلئے کوئی بھی کراچی نہیں پہنچا ہے جسکے باعث لاش کو سرد خانے منتقل کردیا گیا تھا۔
اب اس حوالے سے ایک نئی پیش رفت سامنے آئی ہے اور وہ یہ ہے کہ حمیرا اصغر کے والد نے اپنی بیٹی کی میت موصول کرنے سے انکار کردیا ہے۔
ایس ایس پی ساؤتھ محذور علی نے بتایا کہ حمیرا اصغر کے والد نے کراچی آکر حمیرا کی میت لینے سے یہ کہہ کر انکار کردیا ہے کہ ’انہوں نے دو سال قبل حمیرا سے رشتہ توڑ لیا تھا اور رابطہ ختم کر چکے تھے۔‘
ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق حمیرا کے والد نے بیٹی کے حوالے سے سن کر غصے کا اظہار کیا تھا اور یہ بھی کہا کہ ’ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں، اس کی لاش کے ساتھ جو کرنا ہے کرو، لیکن ہم اس کو لینے نہیں آئینگے۔‘





