کوہلی، اونیت کا ایک اور حسین اتفاق وائرل
کوہلی اور انوشکا ٹینس میچ دیکھ رہے تھے اور اونیت کور بھی وہیں موجود تھیں ۔
بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کا اداکاہ انویت کور کی تصویر کو لائک کرنا تو ایک اتفاق تھا لیکن یہاں دوسرا اتفاق بھی یہ بھی ہوا کہ ویرات کوہلی اور انویت کور ایک ہی مقام پر ساتھ نظر آئے۔
کرکٹر ویرات کوہلی اپنی اہلیہ اور اداکارہ انوشکا شرما کے ساتھ ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کے میچ میں تماشائی بنے۔
یہ مشہور جوڑا پیر کے روز سینٹر کورٹ پر نوواک جوکووچ کا میچ دیکھتے ہوئے دیکھا گیا، دلچسپ بات یہ ہے کہ ویرات اور انوشکا اکیلے ہندوستانی ستارے نہیں تھے جو اس مقابلے میں موجود تھے۔
اداکارہ اونیت کور بھی وہاں موجود تھیں اور چونکہ ویرات کا اونیت کے ساتھ ایک مضحکہ خیز تعلق بھی رہا ہے، اس لیے انٹرنیٹ پر اس ’اتفاق‘ پر خوب چہ میگوئیاں ہو رہی ہیں۔
ویرات اور انوشکا سینٹر کورٹ کے رائل باکس میں بیٹھے ہوئے تھے جہاں نوواک جوکووچ کھیل رہے تھے، یہ جوڑا بہت انہماک سے میچ دیکھتے ہوئے نظر آیا۔
ویرات کا سنجیدہ انداز سوشل میڈیا پر میمز کا موضوع بھی بن گیا اور کئی لوگوں نے پوچھا کہ آخر وہ اتنے اُداس یا بور کیوں نظر آ رہے ہیں۔
اونیت کور کی انسٹاگرام پوسٹ
دوسری جانب اونیت نے اپنے انسٹاگرام پر ومبلڈن کے دورے کی تصویری جھلکیاں شیئر کیں۔
اس کی تصویروں میں وہ اس تاریخی مقام پر مختلف جگہوں پر پوز دیتی ہوئی نظر آئیں، انہوں نے جو میچ دیکھا اس کی چند جھلکیاں بھی دکھائیں، جن میں ایک تصویر نوواک جوکووچ کے سرو کرنے سے پہلے کی کلوز اپ شاٹ تھی۔
انٹرنیٹ کا ردعمل
سوشل میڈیا صارفین نے فوراً نوٹ کیا کہ اونیت بھی عین اُسی وقت سینٹر کورٹ میں موجود تھیں جس وقت ویرات اور انوشکا وہاں تھے۔
عام طور پر یہ ایک معمولی اتفاق ہوتا مگر ویرات اور اونیت کا پچھلا ایک مزاحیہ معاملہ اسے مزید دلچسپ بنا گیا۔
چند ماہ قبل ویرات کوہلی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اونیت کور کے ایک فین پیج کی تصویر ’لائک‘ ہو گئی تھی، جس پر خاصا ہنگامہ ہوا۔
ویرات کو اس پر وضاحت دینی پڑی کہ یہ انگیجمنٹ انسٹاگرام کے الگورتھم کی وجہ سے ہوئی تھی، اس پس منظر کے ساتھ حالیہ اتفاق انٹرنیٹ صارفین کے لیے ہنسی کا سامان بن گیا۔
ایک صارف نے لکھا کہ ویرات ومبلڈن میں اونیت کے ساتھ موجود تھے، اسی لیے وہ اتنے سنجیدہ لگ رہے تھے۔
کچھ لوگوں نے طنز مارتےہوئے کہا کہ اونیت ویرات کا پیچھا کر رہی ہے، ایک تبصرہ تھا کہ انویت ویرات بھائی کا پیچھا کر رہی ہے۔
کئی لوگوں نے اس واقعے کا موازنہ اروشی روٹیلا سے بھی کیا جو اکثر کرکٹر رشبھ پنت اور پاکستانی کرکٹر نسیم شاہ کے میچز دیکھنے میں آگے آگے ہوتی تھیں۔
اونیت کور کون ہیں؟
اونیت کور نے صرف 8 سال کی عمر میں زی ٹی وی کے ڈانس شو ’ڈانس انڈیا ڈانس لٹل ماسٹرز‘ سے کریئر کا آغاز کیا، اُنہوں نے 2012 میں سیریل ’میری ماں‘ سے اداکاری کا آغاز کیا۔
بچپن میں وہ ’ساوتری ایک پریم کہانی‘،’ایک مٹھی آسمان‘،’چندر نندنی‘ اور ’علاؤالدین نام تو سنا ہوگا‘ جیسے شوز میں دکھائی دیں۔
2014 میں انہوں نے فلمی دنیا میں قدم رکھا جب وہ رانی مکھرجی کی فلم ’مردانی‘ میں نظر آئیں۔
2023 میں اُنہوں نے نواز الدین صدیقی کے ساتھ فلم ’ٹکو ویڈز شیرو‘ میں بطور مرکزی اداکارہ کام کیا۔





