وائرل اسٹوریز
دیور کے انتقال کے بعد ندا یاسرکا پیرس ٹرپ تنقید کی زد میں
ندا یاسر نے ایفل ٹاور اور ڈزنی ورلڈ گھومنے کی جھلکیاں شیئر کردیں
دیور کے انتقال کے بعد ندا یاسرکا پیرس ٹرپ تنقید کی زد میں
ندا یاسر نے ایفل ٹاور اور ڈزنی ورلڈ گھومنے کی جھلکیاں شیئر کردیں
پاکستانی اداکارہ و ٹی وی شو ہوسٹ ندا یاسر کا دیور وقار نواز کے انتقال کے چند روز بعد فیملی کے ہمراہ پیرس ٹرپ تنقید کی زد میں آگیا۔
ندا یاسر نے شوبز کی دنیا میں اپنی منفرد پہچان بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے خود کو بہترین اداکارہ کے بجائے معروف ٹی وی شوہوسٹ کہلوانا پسند کیا۔
شوبز میں کامیاب ہونے سے برسوں پہلے سال 2002 میں اداکار، پروڈیوسر و ہدایتکار یاسر نواز سے پسند کی شادی کی تھی جن سے انکے دو بیٹے فرید، بالاج اور ایک بیٹی صلہ ہیں۔
ان دنوں ندا اور یاسر نواز اپنے بیٹے کے ہمراہ پیرس میں یادگار دن گزار رہے ہیں اور ندا یاسر ان خاص دنوں کی تصاویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھی شیئر کر رہی ہیں۔
ندا یاسر نے پیرس ٹرپ کی سب سے پہلے ایفل ٹاور کے ساتھ لی گئیں تصاویر اور ویڈیوز جاری کی تھیں اور اب انہوں نے پیرس میں موجود ڈزنی ورلڈ کا ٹوور کرتے ہوئے یادگار جھلکیاں فینز کے ساتھ شیئر کیں۔
شیئر کی گئی ویڈیو میں ندا یاسر کے ساتھ انکے شوہر اور چھوٹا بیٹا بالاج بھی نظر آئے جو ڈزنی ورلڈ کے حسین نظاروں سے لطف اندوز ہوتے دکھے۔
ندا یاسر نے ڈزنی ورلڈ کی سیر کرتے ہوئے آسمانی گاؤن پر گلابی ہاف جیکٹ پہنی اور اپنی زلفوں کو ہاف ٹائے کیا۔
ندا یاسر اس ویڈیو میں مختلف پوز دیتی نظر آئیں جس کو سوشل میڈیا صارفین نے پسند نہیں کیا جبکہ انکا اپنے دیور وقاص نواز کے انتقال کے چند روز بعد ہی اس طرح گھومنے نکلنا بھی شدید تنقید کی زد میں آچکا ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’نہیں معلوم وقاص نواز، یاسر کے سگھے بھائی تھے کہ نہیں لیکن خاندان میں موت ہوئے ایک مہینہ بھی نہیں گزرا اور آپ کو گھومنے پھرنے کی پڑگئی۔‘
ایک اور صارف نے لکھا کہ ’حیرت ہے چند روز قبل یاسر نواز بھائی کی موت کا غم منارہے تھے اور اب اہلیہ کو لیکر پیرس پہنچ گئے۔‘
یاد رہے کہ یاسر نواز نے 24 جون کو انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں لکھا کہ ’إِنَّا ِلِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ، گہرے صدمے کے ساتھ یہ اطلاع دے رہا ہوں کہ ہمارے پیارے اور سب سے زیادہ محبت کرنے والے بھائی وقار نواز کا انتقال ہوگیا ہے، اللہ انکی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں انکے درجات بلند فرمائے اور انکی فیملی کو صبر عطا فرمائے۔‘
مزید خبریں
-
عروہ حسین دوبارہ حاملہ؟ شور اٹھ گیا
-
امیتابھ بچن کو بھی انسٹاگرام سیکھنے کا جنون چڑھ گیا
-
اینکر عظمیٰ طاہر کا نامناسب انداز ، ویڈیو وائرل
-
دلجیت دوسانجھ نے سجاد علی کی ’راوی’ پر جھوم کر دل جیت لیے
-
بشریٰ انصاری کی ’فیمنسٹ’ بھی جاگ اٹھی، ویڈیو وائرل
-
’سردار جی 3’ ہانیہ عامر کیلئے سخت سردی میں شوٹنگ کتنی مشکل؟
-
جھانوی کپور کا ریسپشنسٹ پر حملے کے دلسوز واقعہ پر ردعمل
-
کارتک آریان بھی 'چیٹنگ' کرتے ہوئے پکڑے گئے
-
حمائمہ ملک نے طارق مسعود کو کال کرکے کس ڈائیلاگ پر معافی مانگی؟
-
کراچی میں 'گرینڈ آپریشن' کرنے والے یونس امین کون؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Jamie Foxx & Alyce Huckstepp expect their first baby together
Katy Perry shares dramatic reaction to ex Josh Groban's engagement
Bollywood celebrities pour their hearts out on Mother’s Day
Gracie Abrams teases third album ‘Daughter From Hell’ arriving in July
Inside Tara Sutaria and Veer Pahariya’s reported split
Melissa Barrera backs criticism of ‘Scream’ cast returning
Ektaa Kapoor reacts as 'Naagin 7' VFX slip goes viral
Kyle Loftis, 1320Video creator, dies at age 34



