انفوٹینمنٹ
راجکمار راؤ کا اہلیہ کے ہمراہ ننھے مہمان کی آمد کا اعلان
شادی کے ساڑھے تین سال بعد اسٹار کپل ایک نئے پراؤ کیلئے تیار
راجکمار راؤ کا اہلیہ کے ہمراہ ننھے مہمان کی آمد کا اعلان
شادی کے ساڑھے تین سال بعد اسٹار کپل ایک نئے پراؤ کیلئے تیار
بالی وڈ فلم انڈسٹری کے ہر دلعزیز اداکار راجکمار راؤ نے اپنی اہلیہ و اداکارہ پترالیکھا کے ہمراہ شادی کے ساڑھے تین سال بعد ننھے مہمان کی آمد کا اعلان کرتے ہوئے مداحوں کو خوشخبری سنادی۔
بالی وڈ کے باصلاحیت اداکار راجکمار راؤ اور ان کی اہلیہ پترالیکھا نہ صرف فلمی دنیا کی مشہور جوڑی ہیں بلکہ اپنی محبت اور باہمی عزت و احترام کی وجہ سے بھی مداحوں کے دلوں میں خاص مقام رکھتے ہیں۔
تاہم اپنے کریئر میں یکے بعد دیگرے کامیابی کی سیڑھیاں چڑھتے اداکار نے زندگی کے محاذ پر بھی ایک اور کامیابی اپنے نام کرتے ہوئے انسٹاگرام کے ذریعے اپنے گھر پہلے بچے کی آمد کا اعلان کیا جوکہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا۔
اپنی مشترکہ انسٹاگرام پوسٹ میں راج اور پترالیکھا نے مداحوں کو بتایا کہ وہ شادی کے ساڑھے تین سال بعد والدین بننے کی خوشی سے سرشار ہیں۔
اپنی پوسٹ کو کیپشن دیتے ہوئے اسٹار کپل نے ‘ بےبی آن دی وے (Baby on the way) لکھا یعنی جلد ہی ہمارے گھر ننھا مہمان آ رہا ہے‘ اور اس کے ساتھ ہی اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پرجوش (Elated) کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
جوڑے کی جانب سے کیے جانے والے اس اعلان کے ساتھ ہی ان کے مداحوں اور ساتھی اداکاروں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جن میں اداکارہ کیارا ایڈوانی، نشرت بھروچا،فرح خان، پلکٹ سمراٹ، ہماقریشی اور دیگر اداکار شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اداکار راجکمار راؤ اور پترالیکھا نے کئی سال تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد 15 نومبر 2021 کو شادی کی تھی۔
ان کی شادی چندی گڑھ کے دی اوبرائے سکھ ولاز اسپا ریزورٹ میں روایتی ہندو رسم و رواج کے تحت منعقد ہوئی تھی جس میں قریبی دوستوں اور اہل خانہ نے شرکت کی تھی۔
جوڑے کے اس اعلان کے بعد ان کے مداح اب ان کے گھر آنے والے نئے مہمان کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Priyanka Chopra's striking 'Varanasi' posters leave fans speechless
Priyanka Chopra's birthday celebration comes with stunning 'Varanasi' reveal
'The Odyssey' reviews: Fans call Christopher Nolan's film 'peak cinema'
Rohit Sharma's final ODI? Parthiv Patel hopes for a century at Lord's
Shraddha Kapoor switches to 'do not disturb' mode with her dog
Priyanka Chopra drops bombshell hint about actor with ‘multiple extracurricular activities’
OTT releases this weekend (9-12 July); 'Ikka', 'Peddi', 'Balti' and more
Swati Reddy marries director Srikanth Nagothi in private ceremony



