ٹیکنالوجی
ٹک ٹاک کی ممکنہ بندش، امریکی صارفین کے لیے نئی ایپ تیار
ٹک ٹاک کی ممکنہ بندش، امریکی صارفین کے لیے نئی ایپ تیار
شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے امریکی صارفین کے لیے ایک علیحدہ ایپلی کیشن متعارف کرانے کی تیاری مکمل کر لی ہے، جو اُس صورت میں فعال کی جائے گی جب امریکا میں ٹک ٹاک پر باقاعدہ پابندی نافذ ہو گی۔
واضح رہے کہ امریکی حکومت پہلے ہی ایسا قانون منظور کر چکی ہے، جس کے مطابق اگر ٹک ٹاک اپنے امریکی آپریشنز کسی امریکی کمپنی یا فرد کو فروخت نہیں کرتا، تو ایپ کو ملک میں بند کر دیا جائے گا۔
اسی قانون کے تحت سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اب تک تین بار ٹک ٹاک پر پابندی کی تاریخ میں توسیع کر چکے ہیں۔ ابتدائی منصوبے کے مطابق ٹک ٹاک کو جنوری 2025 تک اپنے امریکی آپریشنز فروخت کرنا تھے، مگر اب نئی ڈیڈ لائن 17 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔
اگر اس بار بھی ٹک ٹاک کسی امریکی خریدار سے معاہدہ کرنے میں ناکام رہتا ہے، تو ایپ پر امریکا میں پابندی نافذ ہو جائے گی۔ تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر پابندی کی مدت میں توسیع کر سکتے ہیں۔
ایسے میں رائٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق، ٹک ٹاک ایک نئی ایپلی کیشن متعارف کرانے کی تیاری میں ہے، جو موجودہ ایپ کی طرز پر تیار کی گئی ہے اور جسے امریکی مارکیٹ کے لیے مخصوص رکھا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق، ٹک ٹاک امریکی صارفین کو ممکنہ طور پر ستمبر کے پہلے ہفتے میں نئی ایپلی کیشن جوائن کرنے کا آپشن دے گا، تاکہ اگر اصل ایپ پر پابندی عائد ہو بھی جائے تو صارفین کے لیے متبادل پلیٹ فارم دستیاب ہو۔
یہ نئی ایپ نہ صرف صارفین کو مسلسل سروس فراہم کرے گی بلکہ کمپنی کو ممکنہ قانونی پیچیدگیوں سے بچانے میں بھی مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔
مزید خبریں
-
انٹرنیٹ کے بغیر چلنے والی میسیجنگ ایپ
-
خواتین کیلئے مخصوص نئی ایپلی کیشن 'ٹی' میں منفرد کیا؟
-
واٹس ایپ پر 'میٹا اے آئی' سے کال پر باتیں کرنا ممکن؟
-
واٹس ایپ کا نیا فیچر: اب گروپس بھی اسٹیٹس میں مینشن ہوں گے
-
فیس بک رِیلز کے لیے میٹا کا نیا فیچر
-
میٹا کی جانب سے واٹس ایپ بزنس صارفین کے لیے جدید فیچرز کا اعلان
-
پاکستانی طلبہ کو مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال کا اعزاز حاصل
-
بگ باس 19؛ اے آئی ڈول ‘حبوبو‘ کی شو میں شمولیت
-
ٹک ٹاک نے انسٹاگرام طرز کے نئے فیچر ‘بلٹن بورڈز‘ کی آزمائش شروع کر دی
-
ٹک ٹاک کی فروخت: صدر ٹرمپ نے ممکنہ خریدار کی تصدیق کر دی
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Priyanka Chopra explains strict rule she follows to protect daughter Malti
Kanye West drama grows as Bianca Censori refuses to stay silent
Kanye West plans SoFi Stadium concert ahead of ‘Bully’ release
Tommy DeCarlo, lead singer for rock band Boston, dies at 60
Dakota Johnson reflects on body confidence after Calvin Klein moment
Brooklyn Beckham family drama deepens as ex ‘pressured’ to spill secrets
Jessica Alba sets record straight on Joe Burrow rumours with Danny Ramirez post
Selena Gomez drops romantic birthday tribute for husband Benny Blanco


