انفوٹینمنٹ

حمیرا اصغر کی میت لینے کیلئے بالآخر ورثاء مان گئے

اداکارہ کے کس فیملی میمبر نے پولیس سے رابطہ کیا؟

Web Desk

حمیرا اصغر کی میت لینے کیلئے بالآخر ورثاء مان گئے

اداکارہ کے کس فیملی میمبر نے پولیس سے رابطہ کیا؟

حمیرا اصغر کی میت لینے کیلئے ورثاء مان گئے
حمیرا اصغر کی میت لینے کیلئے ورثاء مان گئے

پاکستانی اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کی میت کو وصول کرنے کیلئے ورثاء حامی بھرتے ہوئے کراچی پہنچنے کو تیار ہوگئے۔

پاکستان کے سب سے بڑے ریئیلیٹی شو 'تماشہ' میں بطور کنٹیسٹنٹ اپنی پہچان بنانے والی حمیرا اصغر نے ماڈلنگ اور اداکاری دونوں کی دنیا میں کام کیا لیکن زندگی کی آخری سانسیں کب، کیسے اور کتنی تکلیف میں لیں کوئی نہیں جانتا۔

حمیرا اصغر کی ناقابلِ شناخت لاش 8 جولائی کو کراچی کے علاقے ڈیفنس 8 کے ایک اپارٹمنٹ سے برآمد ہوئی۔

ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی کے مطابق حمیرا اصغر فلیٹ میں 7 سال سے اکیلی رہ رہی تھیں، 2018 میں فلیٹ کرائے پر لیا تھا اور وہ 2024 سے کرایہ نہیں دے رہی تھیں جس کے سبب مالک مکان نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

حمیرا اصغر کی لاش شاید برسوں نہ ملتی اگر مالک مکان کرایہ نہ ملنے پر عدالت سے رجوع نہ کرتا اور عدالتی بیلف فلیٹ پر نوٹس لیکر نہ پہنچتے اور دروازہ نہ کھلنے پر دروازے کو توڑ کر اندر داخل نہ ہوتے۔

لاش انتہائی مسخ حالت میں تھی، اداکارہ نے پنک ٹی شرٹ اور جینز پہن رکھی تھی جب کہ آس پاس حشرات الارض بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔

لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے جناح ہسپتال لے جایا گیا جہاں کیمیکلز سیمپلز کی مدد سے حمیرا اصغر کی لاش کی شناخت ہوئی۔

 پولیس حکام نے پہلے یہ شبہ ظاہر کیا تھا کہ لاش 2 ہفتے سے ایک ماہ پرانی ہے لیکن اب ایک ایسی خبر سامنے آئی ہے جس نے سب کے رونگٹے کھڑے کردیے ہیں۔

تاہم ایس ایس پی سائوتھ مہزورعلی نے اب تک ہونے والی تحقیقات کی روشنی میں امکان ظاہر کیا ہے کہ حمیرا اصغر کی لاش ممکنہ طور پر 6 ماہ سے زائد پرانی لگتی ہے۔

جہاں ایک طرف حمیرا اصغر کی میت کو لینے سے انکے والد نے یہ کہہ کر منع کردیا تھا کہ '2 سال قبل حمیرا سے تعلق توڑ لیا تھا، آپ کو اس کی لاش کے ساتھ جو کرنا ہے کرلیں، ہمارا کوئی تعلق نہیں اور نہ ہم میت کو لینے کراچی آئیں گے۔'

اس کے بعد ایس ایس پی ساؤتھ کی جانب سے بتایا گیا کہ لاہور میں رہائش پذیر حمیرا کے والد نے سوچنے کیلئے وقت مانگا ہے۔

ان خبروں کے منظرِ عام پر آنے کی دیر تھی کہ سونیا حسین سمیت دیگر شوبز شخصیات اور انسانی ہمدردی رکھنے والے افراد نے حمیرا کی تجہیز و تکفین اور تدفین کی مکمل ذمہ داری اٹھانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ 

سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد حمیرا کی فیملی، خاص طور پر والدین کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے دکھے کہ وہ مری ہوئی بیٹی کی آخری رسومات بھی ادا نہیں کر رہے جبکہ بعض نے یہ بھی کہا کہ 'کوئی نہیں جانتا والدین نے کونسی تکلیف اٹھائی کہ ابھی بھی اتنا سخت فیصلہ کرنے پر مجبور ہیں، والدین سے زیادہ محبت کوئی نہیں کرسکتا۔'

اب اس معاملے میں ایک نئی پیش رفت ہوئی ہے اور وہ یہ کہ حمیرا کے والد اور بھائی نے تو انکی میت کو لینے سے صاف انکار کردیا تھا لیکن اب انکی بہن اور بہنوئی نے پولیس حکام سے رابطہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حمیرا اصغر کے بہنوئی اور بہن نے حمیرا اصغر کی میت وصول کرنے کیلئے 10 جولائی کو لاہور سے کراچی پہنچ جائینگے۔