فیشن
ہانیہ عامر کے مشرقی انداز نے دل موہ لیے
ہانیہ عامر کا نیا لُک تعریفوں کا مرکز
ہانیہ عامر کے مشرقی انداز نے دل موہ لیے
ہانیہ عامر کا نیا لُک تعریفوں کا مرکز
پاکستانی سپر اسٹار ہانیہ عامر نے مشرقی حسن کو خود پر طاری کرتے ہوئے دلکش جوڑے میں کروایا گیا فوٹوشوٹ فینز کے ساتھ شیئر کردیا،
18 ملین سے زائد انسٹاگرام فالوورز رکھنے والی اداکارہ ہانیہ عامر انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی مشہور شخصیت ہیں۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے مشہور ڈرامہ سیریل 'کبھی میں کبھی تم' میں شاندار اداکاری سے خوب داد سمیٹنے والے دیگر مقبول ڈراموں میں 'دلربا'، 'تتلی' ، 'میرے ہمسفر'، 'عشقیہ'، 'سنگِ ماہ' اور 'مجھے پیار ہوا تھا' شامل ہیں۔
ہانیہ عامر کا شمار پاکستان کی شوخ مزاج اداکاراؤں کی فہرست میں ہوتا ہے جو اپنی شاندار اداکاری اور دلکشی کے علاوہ اپنی دلچسپ باتوں سے بھی لوگوں کے دل جیتنے میں کامیاب ہو چکی ہیں۔
ہانیہ عامر کا فیشن سینس بھی ہمیشہ توجہ کا مرکز بنتا ہے کیونکہ وہ بخوبی جانتی ہیں کہ انہیں کب، کیا اور کسطرح پہننا ہے۔
ہانیہ عامر عموماً مغربی طرز کے ملبوسات پہنی ہی نظر آتی ہیں جبکہ ڈراموں میں وہ مشرقی فیشن کو فالو کرتی دکھتی ہیں۔
وہ پینٹ شرٹ، اسکرٹ، گاؤن کے علاوہ شلوار قمیص، پشواس، ساڑھی و دیگر ملبوسات میں بھی حسن کے جلوے بکھیر چکی ہیں۔
بھارتی پنجابی فلم 'سردار جی 3' میں بھی انکا لُک فلم بینوں کو خوب بھایا اور سوشل میڈیا پر ہر طرف انکے ناز و انداز کے چرچے ہورہے ہیں۔
اداکارہ فلم میں زیادہ تر ویسٹرن ڈریس نظر آئیں لیکن انسٹاگرام پر انہوں نے اپنا مشرقی انداز شیئر کر کے تعریفوں کے ٹوکرے سمیٹ لیے ہیں۔
ہانیہ عامر کی جانب سے شیئر کی گئیں تصاویر میں وہ مرون فرنٹ اوپن لانگ قمیص کے ساتھ میچنگ ٹراؤزر پہنی نظر آئیں جس پر دلکش کٹ ورک کیا گیا۔
قمیص اور ٹراؤزر کے ساتھ میچنگ دوپٹہ لیکر ہانیہ عامر نے اپنے لُک کو مشرقی رنگ میں بھرپور رنگ دیا جبکہ کانوں میں پہنے گئے سلور جھمکے بھی تعریفوں کا مرکز بنے۔
ہانیہ عامر کا یہ حسین جوڑا پاکستانی کلاتھنگ برانڈ 'مریم حسین' کا شاہکار ہے جس نے اداکارہ کی خوبصورتی میں چار چاند لگادیے۔
ہانیہ عامر نے اس لُک کو مزید دلکش بناتے ہوئے مینچنگ اسٹیلیٹوز کو پیروں کی زینت بنایا جس نے انکی ہائیٹ میں بھی واضح اضافہ کیا۔
فینز کی جانب سے ہانیہ عامر کا یہ حسین لُک بے انتہا پسند کیا جارہا ہے اور کمنٹ سیکشن اس بات کا ثبوت بن چکا ہے۔
مزید خبریں
-
درِ فشاں کا سفید ساڑھی میں حسن دو آتشہ
-
ماہی بلوچ کے بولڈ فیشن پر صارفین مشتعل
-
ہانیہ عامر کے اس نفیس جوڑے کی قیمت کیا؟
-
شہناز گل کے منی ڈریس میں جلوے
-
ایلی اورام نے سیاہ ساڑھی میں جلوے بکھیر دیے
-
'یونان میں لنگی ڈانس'، کرینہ کا سب سے منفرد انداز
-
ربیکا خان کا فیشن ایک بار پھر انہیں لے ڈوبا
-
ودیا بالن کی باڈی ٹرانسفرمیشن نے نیٹیزنز کے ہوش اڑادیے
-
عائزہ خان نے دلکشی کی تمام حدیں پار کردیں
-
تصاویر؛ لبوبو تھامی اروشی روٹیلا رئیل لائف ڈول قرار
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
'The Odyssey' reviews: Fans call Christopher Nolan's film 'peak cinema'
Rohit Sharma's final ODI? Parthiv Patel hopes for a century at Lord's
Shraddha Kapoor switches to 'do not disturb' mode with her dog
Priyanka Chopra drops bombshell hint about actor with ‘multiple extracurricular activities’
OTT releases this weekend (9-12 July); 'Ikka', 'Peddi', 'Balti' and more
Swati Reddy marries director Srikanth Nagothi in private ceremony
Rajkummar Rao's first look as Sourav Ganguly sparks trolling online
Deepika's latest post after long break triggers hilarious jokes online




