ٹیکنالوجی
واٹس ایپ کا نیا فیچر: اب گروپس بھی اسٹیٹس میں مینشن ہوں گے
گروپ میں شامل وہ افراد بھی اسٹیٹس کا نوٹیفکیشن اور مواد دیکھ سکیں گے
واٹس ایپ کا نیا فیچر: اب گروپس بھی اسٹیٹس میں مینشن ہوں گے
گروپ میں شامل وہ افراد بھی اسٹیٹس کا نوٹیفکیشن اور مواد دیکھ سکیں گے
مقبول انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ ایک منفرد اور دلچسپ فیچر کی آزمائش کر رہی ہے، جس کا مقصد صارفین کے اسٹیٹس یا اسٹوریز کی رسائی کو مزید وسیع بنانا ہے۔
رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ جلد ایسا فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے، جس کے تحت صارفین اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس میں مخصوص گروپس کو بھی مینشن کر سکیں گے۔ اس وقت یہ سہولت صرف افراد تک محدود ہے، یعنی صارف صرف اپنے سیو کردہ کانٹیکٹس کو ہی اسٹیٹس میں ٹیگ کر سکتا ہے، جبکہ گروپس کو شامل کرنے کا آپشن موجود نہیں۔
واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والے پلیٹ فارمز کا کہنا ہے کہ یہ فیچر فی الحال محدود پیمانے پر آزمائشی مراحل میں ہے، تاہم مستقبل میں اس کی دستیابی تمام صارفین کے لیے ممکن ہوگی۔
اس فیچر کی بدولت جیسے ہی کوئی صارف کسی گروپ کو اسٹیٹس میں مینشن کرے گا، تو گروپ میں شامل تمام ممبرز کو اس کا نوٹیفکیشن موصول ہوگا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ہر رکن کو علیحدہ طور پر اطلاع ملے گی، اور وہ نہ صرف اسٹیٹس دیکھ سکے گا بلکہ اسے آگے شیئر بھی کر سکے گا۔
اس فیچر کا ایک اور اہم پہلو یہ ہے کہ گروپ میں شامل وہ افراد بھی اسٹیٹس کا نوٹیفکیشن اور مواد دیکھ سکیں گے جنہیں صارف نے بلاک کیا ہو، بشرطیکہ وہ گروپ کا حصہ ہوں۔ اس طرح بلاک کیے گئے افراد بھی گروپ مینشن کی صورت میں اسٹیٹس سے آگاہ ہو سکیں گے۔
فی الحال اس فیچر تک صرف محدود صارفین کو رسائی دی گئی ہے، تاہم توقع ہے کہ آئندہ چند ماہ میں یہ سہولت عام صارفین کے لیے بھی دستیاب ہوگی۔ البتہ کمپنی کی جانب سے اس فیچر کے باقاعدہ اجرا سے متعلق حتمی تاریخ کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا، لہٰذا کسی بھی حتمی پیش گوئی کے لیے ابھی وقت درکار ہے۔
مزید خبریں
-
انٹرنیٹ کے بغیر چلنے والی میسیجنگ ایپ
-
خواتین کیلئے مخصوص نئی ایپلی کیشن 'ٹی' میں منفرد کیا؟
-
واٹس ایپ پر 'میٹا اے آئی' سے کال پر باتیں کرنا ممکن؟
-
ٹک ٹاک کی ممکنہ بندش، امریکی صارفین کے لیے نئی ایپ تیار
-
فیس بک رِیلز کے لیے میٹا کا نیا فیچر
-
میٹا کی جانب سے واٹس ایپ بزنس صارفین کے لیے جدید فیچرز کا اعلان
-
پاکستانی طلبہ کو مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال کا اعزاز حاصل
-
بگ باس 19؛ اے آئی ڈول ‘حبوبو‘ کی شو میں شمولیت
-
ٹک ٹاک نے انسٹاگرام طرز کے نئے فیچر ‘بلٹن بورڈز‘ کی آزمائش شروع کر دی
-
ٹک ٹاک کی فروخت: صدر ٹرمپ نے ممکنہ خریدار کی تصدیق کر دی
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
OTT releases this weekend (9-12 July); 'Ikka', 'Peddi', 'Balti' and more
Swati Reddy marries director Srikanth Nagothi in private ceremony
Rajkummar Rao's first look as Sourav Ganguly sparks trolling online
Deepika's latest post after long break triggers hilarious jokes online
Kriti Sanon reveals bold decision she made during ‘Mimi’
Mahesh Babu's Lord Ram look from 'Varanasi' goes viral online
‘Pritam and Pedro’ ending explained: Biggest twist revealed (spoilers)
Jon Pardi confirms divorce from wife Summer after 5-year marriage


