سوشل میڈیا

پراجکتا کوہلی نے اہم سنگ میل عبور کرلیا

بھارتی میڈیا سے بات چیت کے دوران اداکارہ نے خوشی کا اظہار کردیا

Web Desk

پراجکتا کوہلی نے اہم سنگ میل عبور کرلیا

بھارتی میڈیا سے بات چیت کے دوران اداکارہ نے خوشی کا اظہار کردیا

بھارتی میڈیا سے بات چیت کے دوران اداکارہ نے خوشی کا اظہار کردیا
بھارتی میڈیا سے بات چیت کے دوران اداکارہ نے خوشی کا اظہار کردیا

نیٹ فلکس سیریز ’مس میچڈ‘ سے شہرت کے ساتویں آسمان پر پہنچنے والی بھارتی اداکارہ و یوٹیوبر پراجکتا کوہلی2025 TIME100 کی فہرست میں شامل ہونے والی پہلی انڈین کانٹینٹ کریئیٹر بن گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پراجکتا کوہلی کانٹینٹ کری ایٹرز کے 100 سب سے بااثر ڈیجیٹل کری ایٹر لسٹ میں شامل پہلی بھارتی شخصیت ہیں اور اس فہرست میں ان کے ساتھ مسٹر بیسٹ، خابے لیم اور کائی سیناٹ جیسے عالمی سطح کے مشہور کانٹینٹ کریئیٹر  بھی شامل ہیں۔
رپورٹس کے مطابق پراجکتا کی جانب سے  دنیا بھر کے نامی گرامی یوٹیوبرز کی صف میں کھڑا ہونا بھارت کیلئے ایک بڑا اعزاز ہے تاہم اس سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ اداکارہ دس سال سے زیادہ عرصے سے اپنی آن لائن اپیرئنس کے ذریعے دیکھنے والوں  پر مثبت اثر ڈال رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے پراجکتا کوہلی نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا  کہ ‘ٹائم 100 کانٹینٹ کری ایٹرز کی فہرست میں پہلی  ہندوستانی کریئیٹرکے طور پر شامل ہونا میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘یہ کامیابی صرف میرے سفر کی ہی نہیں اس پلیٹ فارم پر ہونے کی ذمہ داری کی بھی پہچان ہے جس کے حوالے سے میرا ہمیشہ سے یہی  ماننا کہ کانٹینٹ کریئیٹرز کے پاس مثبت تبدیلی لائے کا بہترین موقع ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘دنیا بھر کی بااثر آوازوں کے ساتھ اس فہرست میں شامل ہونا مجھے مزید حوصلہ دیتا ہے کہ میں ان تمام مقاصد کے لیے اپنی آواز بلند کروں جن پر مجھے یقین ہے وہ تبدیلی لائیں گے‘۔

بات کی جائے  پراجکتا کوہلی کی تو اداکارہ کو  سوشل میڈیا پر موسٹلی سین کے نام سے جانا جاتا ہےان  کے یوٹیوب چینل پر 70 لاکھ سے زیادہ اور انسٹاگرام پر 80 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں۔

 پراجکتا صرف اپنے آن لائن کریئر میں ہی نہیں بلکہ دیگر شعبوں میں بھی کامیابی سے ہمکنار ہورہی ہیں جس کی مثال بطور مصنفہ حال ہی میں ان کا پہلا ناول Too Good To Be True شائع ہوا  جس نے سب سے زیادہ فروخت ہونے  والے ناول کا اعزاز اپنے نام کیا۔

صرف یہی نہیں بطور اداکارہ پراجکتا کی کامیاب ترین نیٹ فلکس ویب سیریز ‘مس میچڈ' کا چوتھا سیزن بھی جلد آنے والا ہے جس میں وہ مسلسل مداحوں کے دل جیت رہی ہیں۔