وائرل اسٹوریز

مایا علی کی بھی 'شیکی شیکی' ٹرینڈ میں انٹری

Web Desk

مایا علی کی بھی 'شیکی شیکی' ٹرینڈ میں انٹری

پاکستانی اداکارہ مایا علی نے سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے والے گیت 'شیکی' پر ویڈیو بنا کر سب کی توجہ حاصل کرلی۔

پاکستانی فلم 'طیفا ان ٹربل' میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ مایا علی کا شمارفنِ اداکاری اور دلکشی دونوں سے مالا مال اداکاراؤں کی فہرست میں ہوتا ہے۔

مایا علی نے شوبز کی دنیا میں قدم بطور اداکارہ نہیں بلکہ وی جے رکھا جس کے بعد وہ ماڈلنگ کرتی بھی دکھیں لیکن پھر 2012 میں ڈراما ’ایک نئی سنڈریلا‘ سے اداکاری شروع کی اور آہستہ آہستہ ترقی کی منازل طے کرتی چلی گئیں۔

مایا علی اپنی بہترین اداکاری کے علاوہ اعلیٰ فیشن سینس کی بدولت بھی پہچانی جاتی ہیں اور حسین دیسی ملبوسات میں انکی دلچسپی کا ایک ثبوت یہ ہے کہ انکا اپنا کلاتھنگ برانڈ بھی ہے جس کے ملبوسات پہن کر وہ اور دوسرے ستارے بھی اپنی دلفریبی میں اضافہ کرتے ہیں۔

اداکارہ زیادہ تر مشرقی فیشن کو فالو کرتی دکھتی ہیں لیکن مغربی طرز کے ملبوسات بھی ان پر خوب جچتے ہیں۔

مایا علی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں وہ اپنے کلاتنھگ برانڈ میں ساتھ کام کرنے والی دو لڑکیوں اور ساتھی اداکار وہاج علی کی اہلیہ ثنا فاروق کے ساتھ یادگار لمحے گزارتی دکھیں۔

ویڈیو میں مایا علی مختلف دیسی لُک میں حسن کے جلوے بکھیرنے کے علاوہ چھوٹے بچوں کے ساتھ بھی ہنستی کھیلتی نظر آئیں۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

ویڈیو میں موجود تمام ہی لڑکیاں اور چھوٹے بچے خوب سجے سنورے نظر آئیں جس کو دیکھ کر فینز نے یہ اخذ کیا کہ ممکنہ طور پر یہ مایا علی کے عید کے تین روز کی جھلکیاں ہیں۔

مایا علی نے اس ویڈیو پر ایک ایسا گانا لگایا جو ان دنوں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے اور وہ ایک بھارتی گلوکار سنجو راتھوڑ نے گایا ہے اور اداکارہ ایشا مالویا نے اس پر پرفارم کیا ہے۔

گانے کا نام 'شیکی' ہے جس پر ہر کوئی رقص کرتا نظر آرہا ہے لیکن مایا علی نے اس گانے پر اپنی زندگی کے محبت سے بھرے لمحے شیئر کیے۔

کیپشن میں مایا علی نے لکھا کہ 'میرے نزدیک اچھے دنوں کے اصل معنیٰ ایسے ہی لمحے ہیں۔'