فلم / ٹی وی
بالی وڈ فلموں میں پہلے جیسا جذبہ نہیں رہا، سنجے دت
بالی وڈ فلموں کی جگہ ساؤتھ کی فلمیں کرنے کو ترجیح دے رہا ہوں، سنجے دت
بالی وڈ فلموں میں پہلے جیسا جذبہ نہیں رہا، سنجے دت
بالی وڈ فلموں کی جگہ ساؤتھ کی فلمیں کرنے کو ترجیح دے رہا ہوں، سنجے دت
ممتاز اداکار سنجے دت کا کہنا ہے کہ اب بالی وڈ میں پہلے جیسا جذبہ نہیں رہا جس کی وجہ سے وہ اب ساؤتھ کی فلموں میں زیادہ کام کررہے ہیں۔
اداکار سنجے دت، شلپا شیٹی اور دھرو سارجا جمعرات کو ممبئی میں اپنی آنے والی کنڑ فلم ’کے ڈی دی ڈیول‘ کے ٹیزر کی تقریب رونمائی میں شریک ہوئے۔
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سنجے دت نے بتایا کہ وہ اب بالی وڈ کی بجائے جنوبی ہند کی فلموں میں زیادہ کام کیوں کر رہے ہیں، اُن کے بقول بالی وڈ فلم انڈسٹری میں اب وہ جذبہ باقی نہیں رہا۔
جب سنجے دت سے پوچھا گیا کہ جنوبی ہند کی فلم انڈسٹری میں کام کر کے وہ کیا حاصل کر کے واپس جاتے ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ میں وہاں سے جذبہ لے کر واپس آتا ہوں ،وہی جذبہ جو بالی وڈ کھو چکی ہے اور میں دعا کرتا ہوں کہ وہ جذبہ واپس آئے۔
سنجے دت کا کہنا تھا کہ بالی وڈ ان کا گھر ہے اور اس گھر میں مجھے اس چیز کی کمی محسوس ہوتی ہے اور وہ ایک اچھی فلم بنانے کا جنون ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ صرف نمبروں کی بات نہیں ہے، بالی وڈ میں اب سب کچھ باکس نمبروں کے گرد گھومتا ہے لیکن فلم صرف نمبروں کے بارے میں نہیں ہوتی، اصل چیز جذبہ ہے۔
سنجے دت نے اس موقع پر پربھاس کے ساتھ فلم ’دی راجا صاحب‘ میں کام کرنے کا تجربہ بھی شیئر کیا۔
انہوں نے کہا کہ میں تیلگو سیکھنے کی کوشش کر رہا ہوں کیونکہ میں پربھاس کے ساتھ ایک فلم ’دی راجا صاحب‘کر رہا ہوں۔
سنجے دت نے کہا کہ پربھاس مجھے بہت زیادہ کھلاتے ہیں، وہ ایک بہت ہی شاندار اور زبردست انسان ہیں اور اس کے ساتھ ایک عمدہ اداکار بھی ہیں۔
سنجے دت نے ہنستے ہوئے کہا کہ انہیں جنوبی انڈسٹری میں کام کرنے کا موقع اتنی دیر سے اس لیے ملا کیونکہ کسی نے انہیں بلایا ہی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے یہاں کام کرنے میں اتنا وقت اس لیے لگا کیونکہ آپ لوگوں نے بلایا ہی نہیں، آپ بلاؤ گے تو میں ضرور آؤں گا،’کے ڈی دی ڈیول‘کو 10 جولائی 2026 کو ریلیز کیا جائے گا۔
مزید خبریں
-
ڈرامہ سیریل ’گونج‘ کیوں دیکھیں؟
-
’وار 2’ کی پہلی میوزک ویڈیو ریلیز ہوتے ہی تباہی مچاگئی
-
ڈراما ’پرورش’ پر بھی ’LGBTQ’ کو فروغ دینے کا الزام؟
-
میں منٹو نہیں ہوں؛ سجل اور آصف رضا میر کی اداکاری کے چرچے
-
’تیرے بن 2’ کی تاخیر، یمنیٰ زیدی نے اصل وجہ بتادی
-
ڈراما ’سسرال سمر کا’ کی ایک اور اداکارہ بگ باس 19 کا حصہ؟
-
ڈرامہ 'پرورش' میں فہد مصطفیٰ کی انٹری کی دھوم
-
ندا یاسر کی ملازماؤں کی چوریوں کے قصے سُن سُن کر عوام بیزار
-
فلم ’بازیگر‘ کی اصل کہانی کیا؟
-
موہت سوری کی پانچ فلمیں جو آپ کی واچ لسٹ کا حصہ بننی چاہییں
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Chitrangda Singh warns fans after X account hack
Chris Brown, Usher set ‘Raymond & Brown’ tour dates
'Dhurandhar' lands in court over old song dispute
Meryl Streep criticizes First Lady, Melania Trump, for her fashion
Karan Johar meets Meryl Streep and almost loses his calm
Mark Consuelos grieves death of his ‘brilliant’ dad, Saul Consuelos
Tollywood announces strike after Rahul Banerjee’s sudden death
Fans compare Dakota Johnson’s romances after Role Model PDA moment



