فلم / ٹی وی
سلمان خان نے چترانگدا سنگھ سےکیا وعدہ پورا کردیا
سلمان خان اور چترانگدا سنگھ فلم ’ بیٹل آف گلوان ‘ میں نظر آئیں گے۔
سلمان خان نے چترانگدا سنگھ سےکیا وعدہ پورا کردیا
سلمان خان اور چترانگدا سنگھ فلم ’ بیٹل آف گلوان ‘ میں نظر آئیں گے۔
بالی وڈ اداکارہ چترانگدا سنگھ کا کہنا ہے کہ سلمان خان نے ان کے ساتھ کام کرنے کا جو وعدہ کیا تھا وہ اب پورا کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب وہ اُن کے ساتھ فلم ’بیٹل آف گلوان‘ میں کام کر رہی ہیں، یہ فلم اپوروا لاکھیا کی ہدایت کاری میں بن رہی ہے، جو ’شوٹ آؤٹ ایٹ لوکھنڈوالا‘ جیسے مشہور پروجیکٹ کے ڈائریکٹر رہ چکے ہیں۔
فلم سال 2020 میں پیش آئے گلوان وادی کے تصادم پر مبنی ہے، جو بھارت اور چین کے فوجی اہلکاروں کے درمیان لڑا گیا تھا۔
یہ سلمان خان اور چترانگدا سنگھ کے درمیان پہلا اشتراک ہوگا، چترانگدا سنگھ ’ہزاروں خواہشیں ایسی‘،’یہ سالی زندگی‘ اور ’دیسی بوائز‘ جیسی فلموں کے لیے جانی جاتی ہیں۔
اپنے بیان میں چترانگدا نے کہا کہ فلم 'گلوان' کا حصہ بننا میرے لیے نہایت خاص احساس ہے، چند سال پہلے ایک مراٹھی پروجیکٹ کا ری میک بنایا جا رہا تھا جس میں مجھے سلمان خان صاحب کے ساتھ کام کرنا تھا اور ہدایتکار مہیش منجریکر تھے۔
بدقسمتی سے وہ فلم کبھی شروع نہ ہو سکی لیکن مجھے آج بھی یاد ہے کہ سلمان خان نے کہا تھا اگلی بار ضرور ساتھ کام کریں گے اور جیسے وہ خود کہتے ہیں ایک بار میں نے کمٹمنٹ کر دی، تو میں اپنے آپ کی بھی نہیں سنتا‘ تو انہوں نے وہی کیا۔
چترانگدا نے کہا کہ وہ اپنے وعدے کے سچے نکلے اور برسوں بعد انہوں نے واقعی اسے پورا کیا۔
چترانگدا نے ہدایتکار اپوروا لاکھیا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے تو کسی بھی بڑے اسٹار کو یہ کردار دے سکتے تھے لیکن انہوں نے مجھ پر بھروسہ کیا۔
میں اُن کے اعتماد کی بہت قدر کرتی ہوں اور مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میں 'بیٹل آف گلوان' جیسی اہم اور طاقتور کہانی کا حصہ ہوں۔
سلمان خان نے گزشتہ ہفتے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اس فلم کا باقاعدہ اعلان کیا تھا۔
فلم کے ہدایتکاروں کے مطابق، یہ ایک ایسی جنگ پر مبنی ہے جس میں ایک بھی گولی نہیں چلی لیکن یہ جنگ سطح سمندر سے 15,000 فٹ کی بلندی پر لڑی گئی۔
یاد رہے کہ جون 2020 میں گلوان وادی میں چین کے ساتھ تصادم کے دوران بھارتی فوج کے 20 فوجی ہلاک ہو گئے تھے اور یہ واقعہ دہائیوں بعد ہونے والے سب سے سنگین فوجی تنازعات میں سے ایک تھا۔
مزید خبریں
-
ڈرامہ سیریل ’گونج‘ کیوں دیکھیں؟
-
’وار 2’ کی پہلی میوزک ویڈیو ریلیز ہوتے ہی تباہی مچاگئی
-
ڈراما ’پرورش’ پر بھی ’LGBTQ’ کو فروغ دینے کا الزام؟
-
میں منٹو نہیں ہوں؛ سجل اور آصف رضا میر کی اداکاری کے چرچے
-
’تیرے بن 2’ کی تاخیر، یمنیٰ زیدی نے اصل وجہ بتادی
-
ڈراما ’سسرال سمر کا’ کی ایک اور اداکارہ بگ باس 19 کا حصہ؟
-
ڈرامہ 'پرورش' میں فہد مصطفیٰ کی انٹری کی دھوم
-
ندا یاسر کی ملازماؤں کی چوریوں کے قصے سُن سُن کر عوام بیزار
-
فلم ’بازیگر‘ کی اصل کہانی کیا؟
-
موہت سوری کی پانچ فلمیں جو آپ کی واچ لسٹ کا حصہ بننی چاہییں
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Top OTT releases to stream this weekend: ‘Dhurandhar 2’, ‘Gullak 5’, ‘Brown’ and more
Shilpa Shinde responds after Hina Khan's strong reaction
Celina Jaitly hits back at defamation notices in ongoing family dispute
Shilpa Shinde defends confession on old TV show controversy
Nushrratt Bharuccha MMS controversy: Viral RCB win story sparks frenzy; Watch video
New OTT releases this week: 'Maa Behen', 'Gullak Season 5', 'Brown' and more
Vishal slams Vedant Agarwal’s family over alleged bail celebration
'Cocktail 2' stars turn awkward rumours into joke




