انفوٹینمنٹ

سلمان خان کو 'عمر چور ' کا خطاب مل گیا

اداکار نے اپنی نئی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنادیں۔

Web Desk

سلمان خان کو 'عمر چور ' کا خطاب مل گیا

اداکار نے اپنی نئی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنادیں۔

سلمان خان کو عمر چور  کا خطاب مل گیا

سپر اسٹار سلمان خان نے اپوروا لاکھیا کی ہدایت کاری میں بننے والے اپنے آنے والے جنگی ڈرامے ‘بیٹل آف گلوان’ کے لیے اپنا شاندار نیا روپ مداحوں کے سامنے پیش کردیا۔

بھارتی اور چینی افواج کے درمیان 2020 کی گلوان وادی میں ہونے والے تصادم پر مبنی یہ فلم پہلے ہی اپنی شدت بھری کہانی اور طاقتور ویژوئلز کے ساتھ دھوم مچا رہی ہے۔

آج اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر اداکار نے اپنی زبردست تین تصاویر شیئر کیں جس میں وہ سادی نیوی بلیو شرٹ اور اپنے سگنیچر سن گلاسس پہنے نظر آئے۔

چہرے پر سنجیدگی اور اعتماد سے بھرپور یہ انداز ظاہر کررہا ہے کہ سلمان خان اس فلم میں ایک ہمت، جذبے اور بہادری سے بھرپور کردار نبھانے والے ہیں۔

تاہم جہاں ان تصاویر نے سلمان کے سگنیچر دبنگ اسٹائل کو پیش کیا وہیں ان کی عمر پر اس خوبصورتی سے پردہ ڈالا کہ سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے۔

پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں مداحوں کی جانب سے تعریفوں کی بھرمار ہوگئی جو ان کے اصل عمر سے کہیں چھوٹا دکھائی دینے پر فریفتہ نظر آئے۔

ایک صارف نے اپنے تبصرے میں لکھا کہ 'کوئی کہہ سکتا ہے 59 سال'، ایک اور کا کہنا تھا کہ 'کوئی بتا پائے گا بھائی 60 سال کے ہیں'، ایک اور نے کہا کہ 'اسے بولتے ہیں بھائی کا اورا'۔

خیال رہے کہ بیٹل آف گلوان کی پہلی جھلک کچھ روز قبل جاری کی گئی تھی جس میں سلمان خان کو خون آلود چہرے اور  جذبات کی شدت سے بھری آنکھوں کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔

اب ان کی تازہ ترین تصاویر نے فلم کے حوالے سے مداحوں کے جوش کو مزید بھڑکا دیا ہے کیوں کہ حالیہ تصاویر میں سلمان اپنے فوجی کردار میں پوری طرح ڈھلے ہوئے نظر آئے۔

حالیہ رپورٹس کے مطابق فلم میں مرکزی اداکارہ کے کردار میں چترانگدا سنگھ کو کاسٹ کیا گیا ہے جو ان کی سلمان خان کے ساتھ پہلی کولیبریشن ہے۔