پاکستان
حمیرا کی موت ’قتل‘ ہے، شہری کی عدالت میں درخواست
شاہ زیب سہیل نامی شہری نے عدالت میں درخواست دائر کی ہے
حمیرا کی موت ’قتل‘ ہے، شہری کی عدالت میں درخواست
شاہ زیب سہیل نامی شہری نے عدالت میں درخواست دائر کی ہے
حمیرا اصغر علی ایک کربناک موت پاکر منوں مٹی تلے آخر سو گئی لیکن اس کے نام کی بازگشت ابھی تک جاری ہے۔
حمیرا اصغر علی کی موت کو ایک معاشرتی المیہ کے طور پر دیکھا جارہا ہے جس میں ایک جانی پہچانی شوبز شخصیت 8 سے 10 ماہ پہلے انتقال کرچکی لیکن اس کی موت سے سب انجان رہے۔
حیمرا اصغر علی کی موت کیسے ہوئی اس کا حتمی تعین تو مکمل پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی ہوگا لیکن سندھ ہائی کورٹ میں ایک شہری نے حمیرا اصغر علی کی موت کو طبعی ماننے سے انکار کرتے ہوئے اسے قتل قرار دیتے ہوئے عدالت میں درخواست دائر کردی ہے۔
شاہ زیب سہیل نامی کراچی کے شہری نے مقدمہ درج کروانے کے لیے سیشن جج جنوبی کی عدالت میں درخواست دائر کی ہے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ حمیرا اصغر علی کی موت طبعی نہیں بلکہ اسے قتل کیا گیا ہے، عدالت اس معاملے پر ہرممکن قانونی اقدامات کرے۔
درخواست گزار نے ایس ایس پی ساؤتھ اور ایس ایچ او گزری کو فریق بنایا ہے، عدالت نے فریقین کو 16 جولائی کو رپورٹس پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق اداکارہ کی لاش آٹھ سے دس ماہ پرانی ہے اور تلف ہونے کے آخری مرحلے پر پہنچ چکی تھی۔ جسم کی کوئی ہڈی ٹوٹی ہوئی نہیں پائی گئی۔ بال اور شرٹ کے ٹکڑے کیمیائی تجزیے کے لیے بھجوا دیے گئے ہیں،موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے حتمی رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا بتانا تھا کہ مرحومہ نے ڈیفنس فیز 6 کا فلیٹ 20 دسمبر 2018 کو چالیس ہزار ماہانہ کرائے پر لیا تھا، کرائے کی عدم ادائیگی پر 13 جون 2021 کو اداکارہ کو فلیٹ خالی کرنے کا کہا گیا۔
حمیرا اصغر نے مالک مکان کو ایک سال پہلے گھر خالی کرنے کے حوالے سے یقین دہانی کروائی تھی، دونوں کا رابطہ ختم ہوا تو کورٹ سے رجوع کیا گیا، معاملے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔
مزید خبریں
-
مولانا طارق جمیل نے اپنی وائرل ویڈیو پر وضاحت دیدی
-
غیرت کے نام پر دہرا قتل، شوبز شخصیات کا اظہار افسوس
-
غیرت کے نام پر قتل کی انسانیت سوز ویڈیو پر کہرام بپا
-
یاسر شامی کے گھر ’بیٹے’ کی ولادت، نام کیا رکھا؟
-
سانگھڑ کی مظلوم اونٹنی کو مصنوعی ٹانگ مل گئی
-
ریحام خان نے سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا
-
الطاف حسین کی لندن میں طبیعت بگڑگئی، ہیلتھ اپڈیٹ آگئی
-
حمیرا اصغر کی موت کی وجوہات جاننے کے لیئےتحقیقاتی کمیٹی قائم
-
ذوہیب حسن کا حمیرا کو ستارہ امتیاز دینے کا مطالبہ
-
کراچی میں مکھیوں کی بہتات سے شہری پریشان
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Chitrangda Singh warns fans after X account hack
Chris Brown, Usher set ‘Raymond & Brown’ tour dates
'Dhurandhar' lands in court over old song dispute
Meryl Streep criticizes First Lady, Melania Trump, for her fashion
Karan Johar meets Meryl Streep and almost loses his calm
Mark Consuelos grieves death of his ‘brilliant’ dad, Saul Consuelos
Tollywood announces strike after Rahul Banerjee’s sudden death
Fans compare Dakota Johnson’s romances after Role Model PDA moment



