پاکستان
حمیرا اصغر کی موت کی وجوہات جاننے کے لیئےتحقیقاتی کمیٹی قائم
کمیٹی مختلف زاویوں سے موت کی تحقیقات کرے گی
حمیرا اصغر کی موت کی وجوہات جاننے کے لیئےتحقیقاتی کمیٹی قائم
کمیٹی مختلف زاویوں سے موت کی تحقیقات کرے گی
مرحوم پاکستانی ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ملنے کے بعد پولیس نے واقعے کی نوعیت جاننے کے لیے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔
کراچی جیسے شہر میں جہاں ہر روز نئے چہروں اور کہانیوں کا ہجوم رہتا ہے، وہاں ایک سناٹا سا چھا گیا جب ڈیفنس کے ایک فلیٹ سے پاکستانی ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش برآمد ہوئی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ لاش تقریباً 8 سے 10 ماہ پرانی تھی اور حالت گلنے سڑنے کے آخری مرحلے میں تھی۔
اس واقعے نے جہاں حمیرا کی زندگی پر کئی سوالات کھڑے کیے ہیں، وہیں ہمارا معاشرتی رویوں پر بھی ایک کڑا امتحان بن گیا ہے۔
حمیرا اصغر 2018 سے مذکورہ فلیٹ میں اکیلی رہائش پذیر تھیں، وہ شوبز کی دنیا میں ایک ابھرتا ہوا نام تھیں مختلف فیشن شوز، ٹی وی اشتہارات اور ڈراموں میں کام کر چکی تھیں لیکن رفتہ رفتہ وہ نظروں سے اوجھل ہوتی چلی گئیں۔
ان کی نجی زندگی کے بارے میں معلومات کم تھیں اور بظاہر وہ ایک خاموش اور تنہا زندگی گزار رہی تھیں۔
ان کے پڑوسی، دوست یا قریبی افراد نے کئی ماہ تک ان کی عدم موجودگی پر سوال تک نہ اٹھایا جو بذاتِ خود ایک اجتماعی بے حسی کا مظہر ہے۔
واقعے کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ایس ایس پی ساؤتھ مہظور علی نے ایس پی کلفٹن عمران علی جاکھرانی کی سربراہی میں ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ہے۔
ٹیم میں ڈیفنس، گزری، اور آئی ٹی برانچ سے افسران شامل کیے گئے ہیں، جو روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت رپورٹ جمع کرائیں گے۔
پولیس کے مطابق، موت کی وجوہات میں درج ذیل امکانات جن میں طبعی موت، حادثہ، خودکشی، قتل شامل ہوسکتے ہیں۔
تحقیقاتی ٹیم نہ صرف جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کر رہی ہے، بلکہ سی سی ٹی وی فوٹیج، فلیٹ میں موجود اشیاء اور اداکارہ کی سوشل میڈیا سرگرمیوں کا بھی تفصیلی جائزہ لے رہی ہے۔
مزید خبریں
-
مولانا طارق جمیل نے اپنی وائرل ویڈیو پر وضاحت دیدی
-
غیرت کے نام پر دہرا قتل، شوبز شخصیات کا اظہار افسوس
-
غیرت کے نام پر قتل کی انسانیت سوز ویڈیو پر کہرام بپا
-
یاسر شامی کے گھر ’بیٹے’ کی ولادت، نام کیا رکھا؟
-
سانگھڑ کی مظلوم اونٹنی کو مصنوعی ٹانگ مل گئی
-
ریحام خان نے سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا
-
الطاف حسین کی لندن میں طبیعت بگڑگئی، ہیلتھ اپڈیٹ آگئی
-
ذوہیب حسن کا حمیرا کو ستارہ امتیاز دینے کا مطالبہ
-
حمیرا کی موت ’قتل‘ ہے، شہری کی عدالت میں درخواست
-
کراچی میں مکھیوں کی بہتات سے شہری پریشان
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Shilpa Shinde shares cryptic post after AICWA's demand
Varun Dhawan’s 'Hai Jawani Toh Ishq Hona Hai' starts strong at box office
Top OTT releases to stream this weekend: ‘Dhurandhar 2’, ‘Gullak 5’, ‘Brown’ and more
Shilpa Shinde responds after Hina Khan's strong reaction
Celina Jaitly hits back at defamation notices in ongoing family dispute
Shilpa Shinde defends confession on old TV show controversy
Nushrratt Bharuccha MMS controversy: Viral RCB win story sparks frenzy; Watch video
New OTT releases this week: 'Maa Behen', 'Gullak Season 5', 'Brown' and more




